geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانیہ میں کینسر کے انقلابی کلینیکل ٹیسٹ کا آغاز

September 15, 2021September 25, 2021 0 1 min read
Test
Share this:

Test

برطانیہ : برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس سارے ملک میں کینسر کی تشخیص کا ایک ایسا سلسلہ شروع کر رہی ہے جسے انقلابی قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ سے کینسر کی پچاس سے زائد مختلف اقسام کی علامات ظاہر ہونے سے قبل تشخیص ممکن ہو گی۔

برطانیہ میں ہیلتھ کیئر کے قومی ادارے کی نگرانی میں کینسر کے ٹیسٹ کا نام گیلری ٹیسٹ ہے۔ بظاہر یہ ایک خون کا سادہ سا ٹیسٹ ہے لیکن اسے ایک بریک تھرو کلینیکل ٹیسٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک بائیو کمپنی نے اپنی لیبارٹری میں ڈیزائن کیا ہے۔ اس ٹیسٹ میں ہزاروں رضا کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کی کوشش ہے کہ گیلری ٹیسٹ کے لیے کم از کم ایک لاکھ چالیس ہزار رضاکاروں کے خون کے نمونے جمع کیے جائیں اور پھر ان کے کلینیکل ٹیسٹ مکمل کر کے ایک جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔

اس مقصد کے لیے موبائل ٹیسٹنگ کی سہولت آٹھ مقامات پر فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام علاقے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں واقع ہیں۔

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کی چیف ایگزیکٹیو امانڈا پریٹچارڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ خون کا ٹیسٹ کرنے کا انداز ہے لیکن اس کے نتائج انقلابی ہیں کیونکہ اس سے یقینی طور پر کینسر کی تشخیص قبل از وقت ممکن ہو گی اور علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین کے مطابق انگلینڈ میں کلینیکل آزمائشی عمل کی کامیابی کے بعد یہ ٹیسٹ ساری دنیا میں دستیاب ہو سکیں گے۔

خون کے ایک سادہ نمونے سے کینسر کی تشخیص کا یہ مؤثر طبی تجزیاتی طریقہ امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی گریل کارپوریشن کے محققین کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ ان ٹیسٹس سے قبل گریل اور نیشنل ہیتھ سروس کے درمیان ایک پارٹنر شپ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن کے کنگز کالج میں کنیسر پریوینشن یا احتیاط کے ماہر پروفیسر پیٹر ساسینی کا کہنا ہے کہ گیلری ٹیسٹ ایک بہت انقلابی طریقہ ہے اور کینسر کی تشخیص میں یہ ‘گیم چینجر‘ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ پروفیسر پیٹر ساسینی گیلری ٹیسٹ کے مرکزی ریسرچرز میں سے ایک ہیں۔

لندن ہی کے ایک خیراتی ادارے کینسر ریسرچ برطانیہ کے مطابق اس وقت ملک میں سالانہ بنیاد پر ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار اموات ہو رہی ہیں۔ ان میں پھیپھڑے، چھاتی اور پراسٹیٹ کے کینسرز نمایاں ہیں اور سن 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق ان کینسرز سے ہونے والی اموات کا حجم اڑتالیس فیصد ہے۔

اس کی توقع کی جا رہی ہے کہ کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مصنوعی دانش میں ہونے والی حیران کن پیش رفت سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی مددگار ہو سکتی ہے اور اس کے ذریعے انسانی خون کے کلینیکل ٹیسٹ سے بروقت کینسر کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

Share this:
Taliban
Previous Post ‘طالبان کی کامیابی نے کشمیری جنگجوؤں میں امید پیدا کر دی ہے‘
Next Post یورپی یونین چار اہم ترین مسائل سے مسلسل دوچار
European Parliament

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.