geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘پاکستان خود آگ لگا کر فائر فائٹر ہونے کا دکھاوا کرتا ہے‘، بھارت

September 25, 2021 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) نئی دہلی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کے مطابق ‘پاکستان پہلے آگ لگاتا ہے اور پھر خود کو آگ بجھانے والے کے طور پر پیش کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کا سخت لہجے میں جواب دیا ہے۔ نئی دہلی حکومت کے مطابق ‘پاکستان پہلے آگ لگاتا ہے اور پھر خود کو آگ بجھانے والے کے طور پر پیش کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت پر سنگين الزامات عائد کيے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سيکریٹری سنیہا دوبے نے عمران خان کے الزامات پر سخت زد عمل ظاہر کيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے داخلی معاملات کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کر کے اور جھوٹ پھیلا کر بھارت کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے، جس کی وجہ سے انہيں ‘رائٹ ٹو رپلائی‘ (جواب دینے کا حق) کی شق استعمال کرنی پڑی۔

سنیہا دوبے نے الزام عائد کيا کہ پاکستان وہ ملک ہے، جہاں دہشت گرد آزادی سے گھومتے ہیں۔ ”پاکستان اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرنے کے لیے درپردہ دہشت گردی کی اعانت کر رہا ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں خود کو مظلوم اور دہشت گردی کے شکار ملک کے طور پر پیش کرتا ہے۔ پاکستان درحقیقت آگ لگانے والا ہے لیکن خود کو فائر فائٹر (آگ بجھانے والے) کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔”

بھارتی عہدیدار کا مزيد کہنا تھا، ”ان (پاکستان) کی پالیسیوں سے ہمارا خطہ ہی نہیں بلکہ دراصل پوری دنیا کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف وہ اپنے ملک میں نسلی تشدد کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

سنیہا دوبے نے کہا کہ پاکستان اس امید سے دہشت گردوں کی مددکرتا ہے تاکہ وہ اس کے پڑوسیوں کو نقصان پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے پناہ دی تھی۔ آج بھی حکومت انہیں ‘شہید‘ کا درجہ دیتی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے جمعے کی رات خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے 20 کروڑ مسلم آبادی کے خلاف’خوف و تشدد کا بازار گرم‘ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”بھارت میں ہندوتوا کی سوچ والے انتہا پسند مسلمانوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند بھارت میں مساجد پر حملے کر رہے ہیں۔” اس سلسلے میں انہوں نے لنچنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات، مسلمانوں کے قتل کی وارداتوں اور ‘جانبدارانہ‘ شہریت قوانین کا حوالہ دیا۔

بھارت نے ایک بار پھر واضح لفظوں میں کہا کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کا داخلی معاملہ ہے۔

بھارتی سفارت کار سنیہا دوبے کا کہنا تھا، ”ہم اس وقت بھی اور ہمیشہ اس بات پر قائم ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ اس میں وہ حصے بھی شامل ہیں جن پر پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ہم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے جن علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، ان تمام علاقوں سے فوراً دست بردار ہو جائے۔”

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کا 13 بار ذکر کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو فوراً بحال کرنے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کو فوراً بند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان نواز علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی میت کی مبینہ بے حرمتی اور ان کے رشتہ داروں کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دینے کے لیے بھارتی حکومت کی نکتہ چینی کی تھی۔

عمران خان نے کہا تھا، ”بھارت کی افواج نے کشمیر میں 13 ہزار سے زائد کشمیریوں کو اغواء کیا اور سینکڑوں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کشمیر میں اجتماعی سزاؤں کے اصول پر کام کر رہی ہیں اور انتظامیہ کشمیر کو مسلم اکثریتی سے مسلم اقلیتی علاقہ بنانا چاہتی ہے۔” وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک دیرپا امن ممکن نہیں جب تک کہ کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کر لیا جائے۔

بھارتی سفارت کار سنیہا دوبے نے عمران خان کا جواب دیتے ہوئے کہا، ”وہ (عمران خان) ہمارے ملک کے داخلی معاملات کو اٹھا کر اس فورم کا امیج خراب کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا، ”عمران خان اس عالمی پلیٹ فارم پر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔”

Share this:
Imran Khan
Previous Post ناکام صرف عمران خان ہو گا؟
Next Post جرمن صدر کا دنیا کو پیغام: ‘آپ ہم پر اعتماد کر سکتے ہیں‘
Frank-Walter Steinmeier

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.