geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن صدر کا دنیا کو پیغام: ‘آپ ہم پر اعتماد کر سکتے ہیں‘

September 25, 2021 0 1 min read
Frank-Walter Steinmeier
Share this:

Frank-Walter Steinmeier

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں، دنیا جرمنی پر بھروسہ کر سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں، دنیا جرمنی پر بھروسہ کر سکتی ہے۔ تقریباً چار دہائیوں میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے وہ پہلے جرمن سربراہ مملکت ہیں۔

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جمعے کے روز اقو ام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اشٹائن مائر نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اراکین کو اس بات کے حوالے سے مطمئن رہنا چاہيے کہ بدلتی ہوئی دنیا میں جرمنی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا، ”جرمن آئین کی تمہید میں مختصر اور جامع الفاظ میں کہا گیا ہے، ‘متحدہ یورپ کے ایک مساوی رکن کے طور پر دنیا میں امن کے لیے خدمت کی جائے۔‘ انہوں نے کہا، ”یہ وعدہ اور یہ ذمہ داری ہر ایک جرمن حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں وفاقی صدر کے طور پر بین الاقوامی برادری کو یہ اہم پیغام دینے کے لیے جرمنی سے نیو یارک آیا ہوں کہ ہمارے شرکاء ہم پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔”

اتوار کے روز جرمنی میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور چانسلر انگیلا میرکل اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی ہیں۔

جرمن صدر نے کہا کہ گزشتہ صدی کے دوران جو سبق سیکھا گيا ہے، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کے نتائج سے جرمن خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ”انتخابات کے بعد بھی جرمنی ویسا ہی رہے گا اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو قبول اور پورا کرتا رہے گا۔”

فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا، ”اس کے دو اسباب ہیں، پہلا سبب یہ کہ ہم جرمن کبھی بھولتے نہیں، دو عالمی جنگوں کے بعد نیا سیاسی اور اقتصادی آغاز، میرے ملک کی جو بدقسمتی رہی ہے اس سے نکل کر بین الاقوامی برداری میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور بالآخر پرامن اتحاد۔ جرمنی کے لیے یہ خوشگوار راستہ صرف ہمارے پڑوسیوں اور شرکاء کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔”

جرمن صدر نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی مغرب کی سیاسی ناکامی کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور جمہوری ملکوں کو اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی اپنی کوششیں ترک نہیں کرنی چاہييں۔

جرمن صدر نے کہا، ”میں سمجھتا ہوں کہ خود کو اس سے الگ کر لینا غلط ہوگا۔ میرے خیال میں موجودہ حالات میں ہماری خارجہ پالیسی کو تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں زیادہ ایماندار، اسمارٹ تو ہونا ہی چاہيے ساتھ میں مضبوط بھی ہونا چاہيے۔”

جرمن صدر نے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹوا فواج کی واپسی پر کسی کو اِترانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہماری ناکامی سے کسی کو اِترانا نہیں چاہيے۔ میں اس کے لیے یہاں ایک جرمن لفظ Schadenfreude استعمال کرنا چاہتا ہوں جو کئی دیگر زبانوں میں بھی مستعمل ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے، ‘دوسرے کی مصیبت پر خوش ہونے کی مذموم خصلت۔‘ ہم اس طرح کی سوچ کے ساتھ ایک دوسرے سے مربوط دنیا کے حقائق سے انصاف نہیں کر سکتے۔”

انہوں نے کہا، ”علاقائی عدم استحکام، پناہ گزینوں اور مہاجرین کا سیلاب، مذہبی شدت پسندی اور دہشت گردی، تصادم کی نئی شکلیں ہیں۔ ہائبرڈ، ڈیجیٹل، ماحولیاتی اور وسائل کے تصادم بھی ہیں۔ اس طرح کے واقعات ہم سب کے لیے خطرہ ہیں اور ہم سب کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔”

جرمن صدر نے ماحولیات، کووڈ انیس کی وبا اور دیگر امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فرانک والٹر اشٹائن مائر سے قبل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے واحد جرمن صدر کارل کارسٹین تھے جنہوں نے 1983میں اس عالمی ادارے سے خطاب کیا تھا۔ اشٹائن مائر مارچ 2017 سے جرمن صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ ماضی میں جرمنی کے وزیر خارجہ کے طور پر جنرل اسمبلی سے خطاب کر چکے ہیں۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post ‘پاکستان خود آگ لگا کر فائر فائٹر ہونے کا دکھاوا کرتا ہے‘، بھارت
Next Post لندن: مقتولہ استانی سبینا نساء کی یاد میں شمعیں روشن
Sabina Nisa

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.