geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک سفر دارالحکومت اسلام آباد کا

October 3, 2021 3 1 min read
Islamabad
Share this:

Islamabad

تحریر: روبینہ شاہین

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس کا اندازہ شاید ہم پاکستان میں رہ کر بھی نہیں لگا سکتے۔ ہم اکثر اپنے خیالات میں ورلڈ ٹور ضرور سمالیتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں۔ مغربی ممالک کے اپنے ملک کو کبھی ہم نے نہ اتنے غور سے دیکھا اور نہ ہی پذیرائی کی۔ کچھ دن پہلے اسلام آباد جانے کا اتفاق ہوا۔ ویسے تو ہم نے بہت سی جگہوں کو بہت دفعہ دیکھا اور اسلام آباد بھی کئی دفعہ جانے کا اتفاق ہو چکا ہے لیکن اس دفعہ ہم نے کیپٹل کو اس انداز سے دیکھا کہ ہم نے سولہ سڑکوں پر پھیلے ہوئے شہر کی سولہ مرتبہ سیر کی اور ہر جگہ پر بنے ہوئے پوائنٹس بھی بہت دل لگی اور ذوق شوق سے دیکھے۔ مارگلہ پہاڑی سلسلے کے دامن میں ایک انتہائی خوبصورت اور صاف ستھری سڑکوں کا جال تانے بانے کی طرح بنا ہوا ہے۔

یہ چھوٹا سا شہر عالمی سطح سے آنے والے سفیروں، وزراءاور ہر عام و خاص کیلئے خوبصورتی سمیٹے ہوئے ہے۔ مارگلہ پہاڑی سلسلے میں سڑکوں کا ایسا جال ہے جیسے آپ پہاڑی پر ہی چڑھ اور اتر رہے ہیں۔ سائیڈوں پر گرین پٹیاں ہیں جو ہریالی سے بھرپور ہیں۔ ہر سڑک اپنی خوبصورتی میں کمال ہے۔ آپ ایک ہی سڑک پر ایسے سفر کر رہے ہوتے ہیں جیسا کہ آپ پہاڑ کا نشیب و فراز طے کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل سطح سے آنے والے لوگوں کیلئے یہ جگہ انتہائی خوبصورتی کی حامل ہے۔ اس کا نظارہ یہ بتاتا ہے کہ پاکستان کتنا خوبصورت ہے۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ہم نے فیصل مسجد کا رخ کیا۔ انتہائی وسیع و عریض اور ہرے بھرے گھاس سے بنے ہوئے میدان میں دور سے یہ مسجد چھوٹی سی لگتی ہے۔ پیچھے مارگلہ کا پہاڑی سلسلہ انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔ فیصل مسجد کے لیفٹ ہینڈ پر ایک کارنر میں جنرل ضیاءالحق کا مزار تعمیر ہے۔ فیصل مسجد باہر سے جتنی خوبصورت ہے، اندر سے بھی انتہائی خوبصورت اور شاندار ہے۔ ہال میں جہاں نماز ادا کی جاتی ہے، چھتوں پر انتہائی خوبصورت فانوس لگے ہوئے ہیں، فرش پر سنگ مرمر کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگے ہوئے ہیں۔ یہ مسجد عالمی اسلامی کانفرنس کی یاد دلاتی ہے۔ جب سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل پاکستان تشریف لائے۔ یہ مسجد شاہ فیصل کے نام پر ہی بنائی گئی ہے اور بین الاقوامی کانفرنس کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں بنی ہوئی یہ مسجد اپنی مثال آپ ہے۔

فیصل مسجد دیکھنے کے بعد ہم نے دامن کوہ کی طرف رخت سفر باندھا۔ پیر سوہاوہ روڈ سے پہاڑوں کی چڑھائی طے کرکے ہم پوائنٹ آف دامن کوہ پر رکے۔ یہاں انتہائی خوبصورت پاک بنا ہوا ہے۔ اس پوائنٹ سے ہم اسلام آباد شہر کا مکمل نظارہ کر سکتے ہیں۔ پورا اسلام آباد آپ کو اس پوائنٹ سے ایسے نظر آئے گا جیسے ایک چھوٹا سا نقشہ زمین پر بنا ہوا ہے۔ یہ نظارہ بہت ہی خوبصورت تحا۔ شاید میں الفاظ میں یہ سب بیان نہ کر سکوں۔ اسی پہاڑی کے ٹاپ پر ”ہوٹل پیر سوہاوہ المنال“ بنا ہوا ہے۔ یہ ہوٹل انتہائی خوبصورت ہے۔ اس ہوٹل کے ٹیرس پر بیٹھ کر جب آپ نیچے اسلام آباد کا نظارہ کرتے ہیں تو پورا شہر بلکہ راول جھیل بھی انتہائی خوبصورت نظر آٹی ہے۔

ہم کافی دیر تک ان نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور لنچ بھی ”المنال ریسٹورنٹ“ میں ہی کیا۔ رات کے وقت اسلام آباد کا منظر انتہائی خوبصورت اور پرکشش نظر آتا ہے۔ اس کے بعد ہم نے زیرو پوائنٹ کی طرف سفر طے کیا۔ ایک چھوٹی سی پہاڑی پر بنا ہوا یہ پوائنٹ اپنی مثال آپ ہے۔ اس کو ہم پاکستان مونومسٹ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ یہ ایک مقامی یادگار ہے جو چند سال پہلے تعمیر ہوئی۔ یہ یادگار 4بڑی اور تین چھوٹی دیواروں پر مشتمل ہے۔ چار بڑی دیواریں چاروں صوبوں کیع لامت ہیں اور تین چھوٹی دیواریں کے پی کے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ دیواریں ایسے بنائی گئی ہیں جیسے گلاب کی پتیاں۔ اس کے ساتھ لوک ورثہ کے نام سے ایک میوزیم بھی ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت اور قابل دید پارک ہے۔

زیرو پوائنٹ دیکھنے کے بعد ہم نے ”ریڈ زون“ کا رخ کیا۔ صاف، شفاف خوبصورت اور خاموش سڑکوں کا بنا ہوا ایک جال ہے جس پر انتہائی پرشکوہ گورنمنٹ عمارات تعمیرہیں۔یہ پاکستان کا وہ خاص علاقہ ہے جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ ریڈ زون کا یہ علاقہ امریکہ کے وائٹ ہاو ¿س کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ انتہائی پرشکوہ عمارات جو صرف ٹی وی پر دیکھتے تھے، اپنی آنکھوں سے دیکح رہے تھے۔ ”پرائم منسٹر ہاو ¿س“ ”ایوان صدر“ ”نیب آفس“ ”خوبصورت فارن گیسٹ ہاو ¿سز“ ”سپریم کورٹ“ کی پرشکوہ عمارت کو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ بہت زیادہ تصاویر بھی بنائیں۔ قابل دید علاقے اور ناقابل فراموش یادیں ہم نے اپنی زندگی میں اکٹھی کیں۔ اس دن موسم بھی بہت خوشگوار تھا۔ بادل اور بارش کی وجہ سے سفر اور زیادہ خوبصورت ہو گیا۔
Islamabad Beautiful Place

ریڈ زون کے بعد ہم نے جناح سپر مارکیٹ اور مالز کا رخ کیا۔ Santaurusمالز اور صفا مالز اسلام آباد کے خوبصورت کے مالز ہیں۔ کئی منزلوں پر پھیلے ہوئے مالز میں کئی خوبصورت نظارے بنے ہوئے تھے۔ باقی کا دن ہم نے مالز کی سیر میں صرف کر دیا۔ اگلے دن ہم نے راول جھیل کا سفر طے کیا۔ وسیع و عریض علاقے پر پھیلے ہوئے باغات کو طے کرنے کے بعد ہم جھیل پر پہنچے حد نگاہ پانی ہی پانی تھا۔ وہاں ہم سب نے موٹر بوٹ کی سیر کی۔ موسم نے اس وقت کو اور زیادہ خوبصورت بنا دیا۔ ہارس رائڈنگ اور کیمل رائڈنگ بھی کمال کی تھی۔ یہ سفر ہماری زندگی کا انتہائی خوبصورت اور یادگار سفر ہے جس میں ہم نے کیپٹل آف پاکستان کے ہر حصے کو اتنے قریب سے دیکھا ۔ ہمارا پاکستان بہت خوبصورت ہے۔ یہ ہماری آنکھوں کا نظارہ ہمیں بتا رہا تھا۔

تحریر: روبینہ شاہین

Share this:
Jam kamaal
Previous Post وزیراعلیٰ بلوچستان نے پارٹی کے ناراض اراکین سے رابطے تیز کر دیے
Next Post پیپلز پارٹی کی 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑے سیاسی شو کی تیاریاں
PPP

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.