geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میڈیسن کا نوبل پرائز: ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کے نام

October 5, 2021 0 1 min read
David Julius and Ardem Patapoutian
Share this:

David Julius and Ardem Patapoutian

شعبہ میڈیسن یا فزیالوجی کا امسالہ نوبل پرائز دو امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے انسانی بدن کے ٹیمپریچر کی مناسبت سے اہم سائنسی دریافتوں کو عام کیا تھا۔

نوبل پرائز کمیٹی کے سیکرٹری جنرل تھوماس پیرلمین نے رواں برس کے دنیا میں معتبر ترین قرار دیے جانے والے نوبل انعامات کے پہلے پرائز کا اعلان کیا۔

نوبل کمیٹی کے مطابق ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کو درجہ حرارت اور لمس یا چھونے کے احساس کے لیے ذمے دار ریسیپٹرز کی دریافت پر یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوبل کمیٹی نے مزید کہا کہ ان دونوں نے حقیقت میں فطرت کے مخفی راز آشکار کیے ہیں اور ان سے انسانی بقا کو تحفظ حاصل ہوا۔ انہی دونوں سائنسدانوں کو گزشتہ برس ایک اور اہم پرائز کاولی انعام برائے نیورو سائنسز سے نوازا گیا تھا۔

نوبل انعام کمیٹی کے مطابق پینسٹھ سالہ ڈیوڈ جولیئس نے مرچ کے ایک جزو کو تلاش کر کے انسانی اعصابی نظام میں موجود حرارت سے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کے بارے میں بنیادی معلومات ظاہر کیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے برکلے کیمپس سے تعلق رکھنے امریکی سائنسدان ڈیوڈ جولیئس کو سن 2010 میں لائف سائنسز کا شاء پرائز بھی دیا جا چکا ہے۔ وہ مشہور امریکی درسگاہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل ہیں۔

جولیئس نے مرچ میں موجود ایک عام سے جزو کیپسیسین کو دریافت کیا تھا اور اس کی مدد سے انسان میں پائی جانے والی غیر معمولی حرارت کو جاننے میں مدد ملی۔

اردم پاتاپوتیان نے انسانی درجہ حرارت جاننے کا ایک اور طریقہ وضع کیا، انہوں نے انسانی خلیے سے مکینیکل سینسر کی مدد سے ٹمپریچر معلوم کرنے کا پتہ چلایا۔ نوبل انعام کمیٹی نے ان دونوں طریقوں کو انسانی بقا کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا۔

لبنانی نژاد امریکی مولیکولر بیالوجی کے سائنسدان اردم پاتاپوتیان بنیادی طور پر آرمینیائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ان دنوں اسکرِپس ریسرچ ادارے سے وابستہ ہیں۔ وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلیم کے حصول میں وابستہ رہے۔ بنیادی تعلیم انہوں نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔

میڈیسن یا فزیالوجی کے بعد فزکس کے نوبل انعام کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کا اعلان کل منگل پانچ اکتوبر کو کیا جائے گا۔ بدھ چھ اکتوبر کو کیمسٹری کے نوبل انعام یافتگان کے نام سامنے لائیں جائیں گے۔

ادب یا لٹریچر کے نوبل انعام کا فیصلہ جمعرات سات اکتوبر کو کیا جائے گا۔ رواں ہفتے کے دوران نوبل انعام کا سلسلہ جمعے کو ختم ہو گا جب امن کے نوبل انعام کا اعلان نارویجین نوبل انسٹیٹیوٹ کرے گا۔

آخری نوبل پرائز کا تعلق اقتصادیات یا اکنامکس کے شعبے سے ہے۔ اس کے انعام کا اعلان اگلے پیر گیارہ اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں سویڈن کے مرکزی بینک نے شروع کیا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خاصہ دار و لیویز کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا
Next Post کراچی: ’مسلح گارڈز خوف کی علامت ہیں‘، پی ٹی آئی ایم این اے کا پولیس کو خط
Guard

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.