geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لوگ کیا کہیں گے۔۔۔۔؟

October 17, 2021 0 1 min read
Writer
Share this:

Writer

تحریر: غزل میر

لکھنا ایک جذبہ ہے ،ایک ضرورت ہے، اور اللہ کی طر ف سے عطا کردہ اس پوشیدہ صلا حیت کا اندازہ اکثریت کو تو ہوتا ہی نہیں اور کچھ بہت دیر بعداپنی اس خوبی سے واقف ہو تے ہیں،میرے اندر بھی چھپی ہوئی صلاحیت اب ظاہر ہو ئی ہے،شاعری سے تو میں معاشرتی احوال کو اجاگر کرنے کیلئے کو شاں ہوں لیکن اب میں نے انہی مسائل کو باقاعدہ تحر یر کی شکل میں قارئین تک پہنچا نے کا فیصلہ کیا ہے اب میر ے پڑھنے والے ہی فیصلہ کر یں گے کہ میرے الفاظ” حقیقت ہیں یاافسانہ ”میری آج کی تحریر کا موضوع خواتین کی آگے بڑھنے میں اصل رکاوٹ کیا ہے،اب تو یہ لفظ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ”لوگ کیا کہیں گے ”یہ وہ جملہ ہے جس نے بہت سے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا بہت سے خواب پورا ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گئے، ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ہمیں خود سے زیادہ دوسروں کی فکر ہے اپنی غلطیوں کے لیے ہم وکیل ہیں لیکن دوسروں کی غلطیوں پہ جج بن جاتے ہیں۔ایسے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں کہ دوسرے کی روح تک چھلنی ہو جاتی ہے۔

آج میں جس معاشرے کی طرف اشارہ کر رہی ہوں وہ معاشرہ عورت کو اختیار نہیں دیتا، مشرقی عورت کو چا ہیے کہ وہ اپنے لئے یا پھر اس معاشرے کو بد لنے کیلئے جدو جہد کریں۔اگر میں اپنی بات کروں تو میں ایک آزاد معاشرے میں پیدا ہو ئی اس کے باوجود مشرقی معاشرے کابھی مجھ پر اثر کم نہ ہوا،لکھنے کے انداز الگ الگ ہیں جن میں سے ایک انداز شاعر ی کا بھی ہے ،ویسے تو آپ کو یہاں کئی شاعر ملے ہو نگے لیکن کسی شاعرہ سے ملنے کا اتفاق شاید ہی ہو ا ہو اور اس کی اصل وجہ اس معاشرے کی تنگ نظری ہے جو عورت کی ترقی سے خوفزدہ ہے اگر خواتین کو مو قع دیا تو کہیں یہ نہ سننا پڑ جا ئے کہ ”لوگ کیا کہیں گے”۔

جب میں نے شاعر ی کا آغاز کیا تو مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کر نا پڑا،زیادہ اعتراض لباس، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شاعرانہ اصول نہ اپنا نے پر تنقید کا نشانہ بنی۔یہ تلخ حقیقت ہے کہ اس معاشرے میں عورت کو قدم قدم پر آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹیں درپیش ہیں اور معاشرے کا یہ کڑواسچ ہے کہ خواتین شاعروں کے” کلام” سننے کے بجا ئے ان کی ظاہری شکل و صورت کو زیادہ اہمیت دی جا تی ہے ۔اس وجہ سے شاعر ہ کواپنی شاعری کیلئے اپنی شناخت تک چھپا نا پڑ جا تی ہے کئی تو معاشرتی بے حسی کے سامنے ہتھیار ڈال کر کوئی اور شعبہ اختیار کر لیتی ہیں۔اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ عورت اور مرد میں یہ فرق پاکستان کی ترقی میں بھی بڑی رکاوٹ ہے۔

قارئین میری شاعری کی پہلی انگریزی کتاب”a bright mind,a dark reflection” جب چھپی تو سب سے زیادہ پذیر ائی پاکستان میں ملی،میں تصو ر بھی نہیں کرسکتی تھی کہ اس کے پڑھنے والے اتنے دور سے بھی ہونگے اور اس کتاب نے مجھے ان کے قریب تر کر دیا ہے۔میں نے اپنی کتاب میں انسان کے ساتھ رونما ہو نے والے منفی تجربات کو شاعری میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

جب انسان اپنے آپ کو ناکام محسوس کرتا ہے تو کیر ئیر کو لوگوں کی وجہ سے بدلنے پر مجبور ہو جا تا ہے، میںنے اپنی کتاب میں ایک مضمون ایسا رکھا ہے کہ جس میں ہر انسان ایک ایسے دور سے گزرتا ہے کہ اسے کچھ دکھا ئی (سجائی)نہ دے کہ وہ فیصلہ نہیں کر پا تا کہ اب کد ھر جا ئے یہی وہ کمزرو لمحہ ہو تا کہ انسان بے بس ہو جا تا ہے ، میں نے اس کتاب میں بلاوجہ کی بدنامی جسے ایشو کے خاتمے کیلئے اپنے اور قارئین کیلئے ایک نئی بے داغ شناخت حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔

میں نے اپنی کتاب میں اس نقطے پر زور دیا ہے کہ ہر انسان اپنے ہو نے کی وجہ سے ہی عزت کا حق دار ہے۔بحثیت ایک عورت ہو نے کے حوالے سے خواتین کیلئے میرا پیغام ہے کہ” لو گ کیا نہیں کہیں گے” کو قبول کرتے ہو ئے تنگ نظر لوگوں کے نظر ئیے کو نظر انداز کیا جا ئے ”عورت کبھی ہارتی نہیں، انہیں ہرایا جا تا ہے۔لوگ کیا کہیں گے، کہہ کہہ کر چپ کرایا جا تا ہے۔”

اور آخر میں یہ غزل ان عورتوں کی نظر کرنا چاہتی ہوں جو لکھتی ہیں اور لکھنا چاہتی ہیں۔

میں سچی بات کرنا چاہتی ہوں
گلوں میں رنگ بھرنا چاہتی ہوں

مجھے کوئی نہ اب مٹھی میں رکھے
ہواوں میں بکھرنا چاہتی ہوں

نئی خوشبو سے مہکے گا شہر اب
کلی بن کر نکھرنا چاہتی ہوں

بھری برسات میں بہتی ندی کو
رنگوں کے ساتھ بھرنا چاہتی ہوں

میری آواز گونجے آسماں تک
سروں میں یوں اترنا چاہتی ہوں

یہاں سب خوف میں ہیں سانس لیتے
میں بے خوفی سے مرنا چاہتی ہوں
مجھے جینا ہے ہر پل زندگی کو
میں کب مرنے سے ڈرنا چاہتی ہوں
Ghazal Mir

تحریر: غزل میر

Share this:
Aspirin
Previous Post صحت مند افراد کے لیے اسپرین کا روزانہ استعمال مناسب نہیں، ٹاسک فورس
Next Post اقبال اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Allama Iqbal

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.