geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن سفیر کی ملک بدری، ترک صدر کے بیان پر جرمن حکومتی تشویش

October 26, 2021 2 1 min read
Osman Kavala
Share this:

Osman Kavala

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے ترک صدر کے اس بیان پر تشویش ظاہر کی ہے، جس میں انہوں نے جرمن سفیر کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ترک صدر نے نو دوسرے ملکوں کے سفیروں کو بھی ملک بدر کرنے کا کہا ہے۔

جرمنی نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے اس بیان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے، جس میں انہوں نے جرمنی سمیت دس ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صدر ایردوآن کی طرف سے مرکزی بینک کے سربراہ پھر برطرف، ترک کرنسی چودہ فیصد گر گئی

ان ممالک نے ترک اپوزیشن کی معروف شخصیت عثمان کاوالا کی حمایت کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں انقرہ حکومت سے درخواست کی تھی کہ اس چونسٹھ سالہ مخیر شخصیت کے مقدمے کو نمٹاتے ہوئے جلد رہا کیا جائے۔ ایردوآن نے دس ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی ہفتہ تیئیس اکتوبر کو دی تھی۔

جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبیرٹ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ترک صدر کے تیئیس اکتوبر کے بیان پر برلن کو گہری تشویش ہے اور وہ شش و پنج میں مبتلا ہے کہ اس دھمکی کی وجوہات کیا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برلن ان نو ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، جن کے سفیروں کو ترک صدر نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر بیدخل کرنے کا کہا ہے۔ ترک صدر نے یہ ہدایت اپنے ملک کی وزارتِ خارجہ کو دی تھی۔

برلن حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ترک صدر کی ہدایت پر عمل کر دیا جاتا ہے تو یہ ترکی و جرمنی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دو رکن ملکوں کے درمیان پائے جانے والے گہرے دو طرفہ تعلقات کے جذبے کے منافی اقدام ہو گا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اٹھارہ اکتوبر کو جاری کیے گئے دس ممالک کے سفیروں کے مشترکہ بیان کو غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔ اس بیان میں شامل ممالک میں جرمنی کے علاوہ امریکا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، نیدرلینڈز، سویڈن، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ناروے شامل ہیں۔ ان ممالک کے سفیروں کو ترک وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

ان دس ممالک نے اپنے بیان میں عثمان کاوالا کے مقدمات کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں رہا کرنے کا کہا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ دس میں سے سات ممالک کا تعلق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے ہے۔

ترک صدر کے ملکی اور غیر ملکی ناقدین کا کہنا ہے کہ سفیروں کو ملک بدر کرنے کے بیان کا اصل مقصد ملکی عوام کی توجہ اقتصادی پریشانیوں اور ملکی کرنسی لیرا کی مسلسل کم ہوتی قدر سے ہٹانا ہے۔

ترکی کی اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیج ڈار اولو کا کہنا ہے ایردوآن تیزی کے ساتھ سارے ملک کو بلندی سے نیچے کی جانب دھکیل رہے ہیں اور انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایسے اقدامات سے ملکی مفادات کا مناسب تحفظ ممکن نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے ملکی اقتصاد کو تباہ کرنے کی وجوہات کو مصنوعی قرار دیا۔

ترکی کی معروف سماجی شخصیت عثمان کاوالا سن 2017 سے حراست میں ہیں اور ابھی تک ان پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد نہیں کی جا سکی ہے۔ وہ کئی سماجی تنظیموں کو عطیات دینے کے علاوہ امدادی گروپوں کو خیرات بھی دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔

ایردوآن حکومت ان پر سن 2013 کے مظاہروں کے پس پردہ مالی معاونت کا الزام عائد کیے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ سن 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں بھی انہیں ملوث کیا گیا ہے۔

کاوالا ‘اندولو کلچر‘ نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم کے بانی اور ایک معروف کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ان کا خاندان برسوں سے تمباکو کے کاروبار سے منسلک ہے۔

Share this:
Pakistan Team
Previous Post ورلڈکپ: قومی ٹیم کا اگلا ہدف دورہ پاکستان ملتوی کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم
Next Post داعش کی رکن نو مسلم جرمن خاتون کو دس برس کی سزا
Jennifer W

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.