geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داعش کی رکن نو مسلم جرمن خاتون کو دس برس کی سزا

October 26, 2021 0 1 min read
Jennifer W
Share this:

Jennifer W

میونخ (اصل میڈیا ڈیسک) ایک جرمن عدالت نے ایک نومسلم جرمن خاتون کو ایک ایزدی بچی کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم پر سزائے قید سنا دی ہے۔ یہ جرمن خاتون اسلام قبول کرنے کے بعد دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ یا داعش میں شریک ہو گئی تھی۔

پیر پچیس اکتوبر کو جنوبی جرمن شہر میونخ کی عدالت نے اُس نو مسلم ملکی خاتون کو دس برس کی سزائے قید سنائی ہے، جس پر ایک ایزدی بچی کے ہلاک ہونے میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔

اس خاتون کی شناخت نجی کوائف کے تحفظ کے جرمن قانون کے تحت مخفی رکھی گئی ہے اور صرف نام کی تفصیل میں جینیفر ڈبلیو بتایا گیا ہے۔ اس کی عمر تیس برس ہے۔

جینیفر ڈبلیو کا ایک جرم ایک پانچ سالہ ایزدی بچی کو غلام بنا کر بھوکا اور پیاسا رکھنا ہے۔ اس اذیت کی وجہ سے اس بچی کا انتقال ہو گیا تھا۔

عدالت میں استغاثہ کی جانب سے جو دستاویزی ثبوت جمع کرائے گئے ہیں ان کے مطابق یہ خاتون داعش کی مددگار ہونے کے ساتھ اقدام قتل کی کوششوں میں بھی شامل تھی۔ یہ خاتون جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں بھی ملوث رہی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ جینیفر ڈبلیو تبدیلئ مذہب کے بعد جب عملی طور پر جہادی گروپ کا حصہ بن گئی تو یہ اس جہادی تنظیم کے مختلف فیصلوں میں شامل رہتی تھی اور انتظامی معاملات میں بھی اس سے رائے لی جاتی تھی۔

جینیفر ڈبلیو کو خاص طور پر اس الزام کا سامنا تھا کہ اس نے ایک پانچ سالہ ایزدی بچی کو غلام بنا کر رکھا اور اس بچی کی موت پیاس اور بھوک کی وجہ سے ہوئی۔ اس بچی کو جینیفر ڈبلیو کے شوہر نے زنجیروں میں بھی جکڑ کر مکان کے دالان میں ڈال دیا تھا۔اس کا شوہر اسلامک اسٹیٹ یا داعش کا ایک جنگجو تھا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کے جنگجو شوہر نے بچی کو زنجیریں ڈال کر گھر کے دالان میں بغیر کسی مناسب حفاظت کے شدید گرمی میں چھوڑ دیا تھا۔ اس سارے عمل میں خاتون کی مرضی شامل تھی۔ اس بچی کو پانی دینے کے بجائے اس کے گدے (میٹرس )کو گیلا کر دیا جاتا تھا۔

جینیفر ڈبلیو کو جرمن حکام نے سن 2018 میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ شام سے واپس اپنے ملک میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

جینیفر ڈبلیو مسلمان ہونے کے بعد جب شام پہنچ کر داعش کی جہادی و انتظامی کارروائیوں کا عملی حصہ بن گئی تو اس کو ‘مورال (اخلاقی) پولیس‘ کا شامل کر دیا گیا تھا۔ یہ اس پولیس کا حصہ رہتے ہوئے داعش کے زیر قبضہ عراقی شہروں فلوجہ اور موصل کے پارکوں اور بازاروں میں گشت کرتے ہوئے خواتین پر کڑی نگاہ رکھتی تھی کہ انہوں نے تنظیم کے طے کردہ ضوابط کے مطابق لباس پہن رکھا تھا۔

جرمن استغاثہ نے مجرمہ کے لیے عمر قید کی سزا دینے کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے صرف دس برس کی سزائے قید سنائی۔

Share this:
Osman Kavala
Previous Post جرمن سفیر کی ملک بدری، ترک صدر کے بیان پر جرمن حکومتی تشویش
Next Post روس جلد ہی افغانستان کو امداد فراہم کرے گا
Afghanistan Aid

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.