geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایردوآن نے مغربی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لے لیا

October 26, 2021 2 1 min read
Tayyip Erdogan
Share this:

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی ممالک کے 10 سفارت کاروں کو ”ناپسندیدہ شخصیت” قرار دینے کے بعد لگتا ہے کہ ترک صدر نے اب اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔ طیب ایردوآن نے جرمنی سمیت دس مغربی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن 25 اکتوبر پیر کے روز اپنی اس دھمکی کو واپس لیتے ہوئے نظر آئے، جس میں دو روزقبل انہوں نے امریکا اور جرمنی سمیت دس مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے کی بات کہی تھی۔

مغربی ممالک نے ترکی کے حقوق انسانی کے ایک کارکن عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا جس سے ترک صدر کافی برہم تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ان سفارت کاروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

کوالا سول سوسائٹی کے کارکن ہیں جو فلاحی کام کرتے رہے ہیں۔ انہیں سن 2016 میں ہونے والے مظاہروں کی مالی معاونت اور بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے جیسے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا تب سے وہ جیل میں ہیں۔

ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ان سفارت کاروں نے ایک نیا بیان جاری کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا موقف نرم ہوا۔ ان کا کہنا تھا، ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف بہتان تراشی سے ایک قدم پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اب وہ زیادہ محتاط رہیں گے۔”

ترک صدر کے اس رویے میں تبدیلی امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے ایک ہی جیسے ایسے بیانات جاری کرنے کے بعد آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اس کنونشن کا احترام کرتے ہیں جس کے مطابق سفارت کاروں کو اپنے میزبان ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

گزشتہ ہفتے انقرہ میں امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے سفارت خانوں نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کر کے عثمان کوالا کے کیس کو حل کرنے کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ ان ممالک کے سفیروں کو ترک وزارت خارجہ میں طلب کر کے ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا گیا تھا۔

بیان سے نالاں ترک صدر طیب ایردوآن نے اس کے رد عمل میں کہا تھا، ”ترکی کی عدلیہ کسی سے احکام نہیں لیتی اور نہ ہی کسی کے ماتحت ہے۔” انہوں نے اس بیان میں ملوث ممالک پر الزام لگایا کہ وہ ترکی کی خود مختاری کی خلاف ورزی میں ملوث ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے اواخر انہوں نے ان تمام 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی تھی۔

لیکن پیر کے روز وہ اس طرح کی سخت کارروائی کرنے کے اپنی دھمکی سے پیچھے ہٹ گئے۔ حکومت کے ایک ترجمان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا، ”ہماری حکومت یہ ثابت کرنے کے لیے مزید کسی بھی اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہ ہم اپنی قومی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنے والے ہیں۔”

طیب ایردوآن کی ”فتح”
ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار ڈوریان جونز کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک نے جو بیان جاری کیا ہے اسے ترک صدر، ”اپنی ایک بڑی فتح کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔” ان کے مطابق اپنی کابینہ کی میٹنگ میں ترک صدر نے کہا کہ بیرونی طاقتیں اب بھی ترکی کو دھمکی دے رہی ہیں اور ملک اسے کبھی برداشت نہیں کرے گا۔

ترک صدر نے مغربی ممالک کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بیان کا مطلب ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرنا ہرگز نہیں تھا۔ جونز کے مطابق خطے میں ترکی کی اسٹریٹیجک لحاظ سے بڑی اہمیت ہے اسی لیے وہ ترکی سے سفارتی تعلقات منقطع کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

Share this:
ASEAN
Previous Post ‘میانمار کا مسئلہ آسیان کی صلاحیتوں کا امتحان ہے’
Next Post ’ائیرپورٹ کو کھنڈر بنا دیا، وہاں بھی شادی ہال بنادیں‘، عدالت ڈی جی ایوی ایشن پر برہم
Justice Gulzar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.