geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی رہنماوں کی ایتھوپیا میں فوری جنگ بندی کی اپیل

November 5, 2021 2 1 min read
Forces
Share this:

Forces

ایتھوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) افریقی اور مغربی ممالک نے ایتھوپیا میں فوراً جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ امریکا نے جنگ بندی مذاکرات پر زور دینے کے لیے اپنا خصوصی ایلچی روانہ کیا ہے۔ لیکن ایتھوپیا کے وزیر اعظم جنگجووں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

یورپی یونین نے ایتھوپیا میں فوراً اور بامعنی جنگ بندی کی اپیل ایسے وقت کی ہے جب تیگرائی علاقے میں جاری تصادم کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے اور باغی فورسز اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد اب دارالحکومت عدیس ابابا کی جانب پیش قدمی کی تیاریاں کررہے ہیں۔

گزشتہ ایک برس کے دوران تیگرائی خطے میں تیگرائی پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) اور اس کے اتحادیوں کی حکومتی فورسز کے ساتھ جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوچکے ہیں۔

یورپی یونین نے ملک کے”بکھر جانے اور بڑے پیمانے پر مسلح تصادم” کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ غیر مشروط طور پر سیاسی بات چیت فوراً شروع کردیں۔

یورپی یونین کے اس اپیل کی امریکا، اقو ام متحدہ اور دیگر افریقی ملکوں نے بھی تائید کی۔ یہ اپیل ایسے وقت کی گئی ہے جب قرن افریقہ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیفری فیلٹ مین عدیس ابابا پہنچے ہیں۔ وہ حکومت کو تیگرائی اور اورومو فورسز، جس نے دارالحکومت کے قریب کئی اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ہے، کے ساتھ بات چیت کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے بتایا کہ انہوں نے ایتھوپیائی وزیر اعظم ابی احمد سے با ت کی ہے اور انہیں ”مذاکرات کے لیے ماحول سازی کے خاطر اپنی خدمات پیش کی ہیں تاکہ جنگ کو روکا جاسکے۔”

یوگانڈا کے صدر یوویری موسووینی نے اعلان کیا کہ مشرقی افریقی بلاک، ‘انٹرگورنمنٹل اتھارٹی آن ڈیولپمنٹ (آئی جی اے ڈی)‘ کی 16نومبر کو ایک میٹنگ ہونے والی ہے جس میں ایتھوپیا میں جاری جنگ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا کا کہنا تھا،”لڑائی رک جانی چاہئے۔”

افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فقیہ محمد نے کہا کہ انہوں نے امریکی ایلچی فیلٹ مین سے تصادم کے ممکنہ سیاسی حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

عدیس ابابا میں صحافی ماریہ گرتھ نیکولیسکیونے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خصوصی ایلچی ایتھوپیا کو جنگ روک دینے اور بات چیت شروع کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔”اگر تصادم جاری رہا تو (خطے کا) سیاسی استحکام اور معیشت متاثر ہوسکتا ہے۔”

بین الاقوامی برادری کے اپیلوں کے باوجود ایتھوپیائی وزیر اعظم باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے اپنے موقف پر مصر ہیں۔

ایتھوپیائی کانگریس کے ایک معاون نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا،”حکام کے ساتھ باتیں ہی باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن جب ابی کی سطح پر اور تیگرائی فورسز کے سینئر عہدیداروں کی سطح پر بات چیت ہوگی، مطالبات کا دائرہ وسیع ہوگا اور ابی بات چیت کرنا نہیں چاہتے۔”

وزیر اعظم ابی نے منگل کے روز ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور شہریو ں سے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ تیگرائی فورسز کو”دفن” کردینے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ فیس بک نے اس کے اگلے دن ہی یہ کہتے ہوئے یہ پوسٹ ہٹادی کہ اس سے تشدد کو بھڑکانے کے خلاف اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ٹی پی ایل ایف کے ترجمان کی اس ٹوئٹ کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ عدیس ابابا سے 325 کلومیٹر دور کیمیسے قصبہ پر قبضہ کرنے کے لیے ان کی فورسز نے اپنے اتحادی اومورو لبریشن آرمی(او ایل اے)کے ساتھ ”ہاتھ ملا لیا” ہے۔

اواخر ہفتہ کو ٹی پی ایل ایف نے دارالحکومت تک سپلائی کو روکنے کے مقصد سے جبوتی کی بندرگاہ کو جانے والی سڑک کے قریب واقع دو شہروں پر حملے کیے تھے۔ ایتھوپیائی سیکورٹی فورسز نے بھی دارالحکومت میں ٹی پی ایل ایف کے حامیوں کو گرفتار کرنے کی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

تیگرائی کے ایک وکیل نے انتقامی کارروائی کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پورے شہر سے ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اوردیگر بہت سے تیگرائی باشندوں کی طرح انہوں نے بھی خود کو اپنے گھر میں محصور کرلیا ہے کیونکہ انہیں اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کے تیگرائی خطے میں پچھلے ایک برس سے جاری جنگ کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ خشک سالی نے چارلاکھ سے زیادہ افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ تمام فریقین جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ امریکا نے تشویش ناک صورت حال کے مدنظر اپنے سفارت خانے کے غیر اہم اسٹاف کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں جمعے کے روز ایتھوپیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Share this:
Pakistani migrants EU
Previous Post پاکستانیوں کو یورپی یونین پہنچانے والا اسمگلروں کا بڑا گروہ گرفتار
Next Post امریکا: سعودی عرب کو کروڑوں ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ
Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.