geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: سعودی عرب کو کروڑوں ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

November 5, 2021 3 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دینے سے ”دوست ملک کی سلامتی میں بہتری آئے گی۔” صدر بائیڈن کی انتظامیہ میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے چار نومبر جمعرات کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب کو تقریبا ً65 کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے ایک سودے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سودے کے تحت امریکا سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے 280 جدید میزائل فراہم کرے گا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس سودے کو اس لیے منظور کیا ہے تاکہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں ریاض کی مدد کی جا سکے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران، ”سعودی عرب کے خلاف سرحد پار سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے” اسی لیے اسے منظوری دی گئی ہے۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا، ”یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کی قومی سلامتی کو ایک دوست ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، جو مشرق وسطیٰ میں سیاسی اور اقتصادی پیش رفت کے لیے ایک اہم قوت ہے۔”

بعض امریکی حلقوں نے سعودی عرب کے ساتھ میزائیلوں کے اس سودے پر اعتراض کیا ہے تاہم امریکی وزارت خارجہ نے اپنی متعدد ٹویٹس میں اس کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ یہ ہتھیار زمینی حملے لیے کے نہیں ہیں اور میزائل صرف فضائی دفاع کے لیے ہیں۔

امریکی وزات خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا، ”انتظامیہ نے یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کی قیادت کرنے کا جو عہد کیا ہے، یہ سودا اس سے پوری طرح مطابقت رکھتاہے۔ تاکہ سعودی عرب کے پاس ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے فضائی حملوں سے اپنے دفاع کے ذرائع موجود ہوں۔”

امریکی ریاست میساچوسیٹس کی ہتھیار بنانے والی کمپنی ریتھیون ایڈوانس قسم کے ‘اے آئی ایم 120 سی/7 سی- 8 درمیانی رینج کے یہ میزائل بناتی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق اسی کمپنی کو یہ ٹھیکہ ملنے والا ہے۔

ہتھیاروں کے فروخت کا یہ سودا ایسے وقت ہوا ہے جب کچھ دن پہلے ہی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ یمن میں سعودی عرب کے حملوں کی حمایت بند کرنے کے ساتھ ہی اسے ہتھیاروں کی فروخت پر بھی روک لگا دے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو ہر طرح کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی تاہم بائیڈن نے اس پالیسی پر نظر ثانی کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے حوالے سے امریکا کو کافی تشویش رہی ہے تاہم دونوں ملک دیرینہ حلیف بھی ہیں۔

سعودی عرب نے سن 2015 میں اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں شروع کی تھیں اور اس کے تحت حوثیوں کے ٹھکانوں کومیزائلوں سے نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض مغربی اتحادیوں کا خیال ہے کہ حوثی یمن میں ایران کی در پردہ جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ تہران اس کی تردید کرتا ہے۔ کچھ بھی ہو، تقریباً چھ برس سے جاری اس جنگ کی وجہ سے یمن اس وقت دنیا کے بد ترین انسانی بحران سے دو چار ہے، جہاں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
Forces
Previous Post عالمی رہنماوں کی ایتھوپیا میں فوری جنگ بندی کی اپیل
Next Post حکومت نے پیٹرول 8 روپے سے زائد مہنگا کر دیا
Petrol

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.