geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی افغان میٹنگ سے پاکستان کے بعد چین کا بھی شرکت سے انکار

November 9, 2021 0 1 min read
China and India
Share this:

China and India

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی جانب سے بدھ 10 نومبر کو افغانستان کے حوالے سے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں لیکن پاکستان کے بعد اب چین نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

افغانستان کی صورت حال پر غور و خوض کے لیے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ کی صدارت بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کریں گے۔ ایران اور روس کے علاوہ پانچ وسط ایشیائی ممالک قازقستان، کرغیز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی مشیروں نے اس میٹنگ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

اس بات کا ابتدا سے ہی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا اور بھارتی میڈیا کے ایک حلقے نے کہا بھی تھا کہ دہلی میں علاقائی قومی سلامتی مشیروں کی مجوزہ میٹنگ میں بیجنگ کی شرکت مشتبہ ہے۔ تاہم میٹنگ سے صرف دو روز قبل چین نے افغانستان کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے سے باضابطہ انکار کردیا۔ حالانکہ اسے میٹنگ میں شرکت کی دعوت تقریباً ایک ماہ قبل دی گئی تھی۔

بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ دیگر مصروفیات کی وجہ سے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت نہیں کرپائے گا۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ نے تاہم کہا ہے کہ وہ باہمی چینلز کے ذریعہ بھارت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ برقرار رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی کسی بھی سیاسی پیش رفت کا پورے علاقے پر اثر پڑتا ہے اور بھارت بھی اس سے الگ نہیں رہ سکتا۔

نئی دہلی میں ‘انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز‘ کی فیلو تارا کارتھا کا کہنا ہے،” کسی دوسرے ملک کی طرح بھارت بھی ایک ایسے مستحکم افغانستان کو ترجیح دے گا جو دہشت گرد گروپوں کی ‘ ریشہ دوانیوں‘ سے پاک رہے۔ افغانستان کی سرزمین کو بھارت کے خلاف دہشت گرد گروپوں کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ بھی برقرار ہے۔ اس لیے بھارت کی خواہش ہوگی کہ افغانستان میں نئی حکومت کی طرف سے اسے یہ واضح اشارہ ملے کہ طالبان حقیقی طورپر بھارت کے حامی یا دوسرے لفظوں میں استحکام کے حامی ہیں۔”

بھارت نے پاکستان کو بھی افغان علاقائی سکيورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن اسلام آباد نے شرکت کرنے سے واضح طورپر انکار کردیا تھا۔ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے کہا تھا، ” میں تو نہیں جاؤں گا، ایک بگاڑ پیدا کرنے والا آخر امن قائم کرنے کی کوشش کیسے کر سکتا ہے۔‘‘

بھارتی ذرائع نے پاکستان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ” پاکستان کا فیصلہ افسوس ناک تو ہے لیکن اس سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔ یہ پاکستان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو افغانستان کو اپنے زیرنگیں سمجھتا ہے۔ پاکستان اس فارمیٹ کے تحت ما ضی میں بھی ہونے والی میٹنگوں میں شریک نہیں ہوا تھا۔”

افغانستان کے حوالے سے پاکستان کسی ایسی میٹنگ میں شامل ہونے کا قائل نہیں جس میں طالبان کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہو۔ بھارت نے نئی دہلی میں جو اجلاس طلب کیا ہے اس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

جنگ زدہ ملک افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے علاقائی قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر بات چیت کا یہ تیسرا دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت کے دو ادوار ایران میں ستمبر 2018 اور دسمبر 2019 میں ہوئے تھے جبکہ تیسرے دور کی میٹنگ 2020 میں بھارت میں ہونے والی تھی لیکن کووڈ وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی تھی۔ اس دوران 15 اگست کوافغانستان سے امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے انخلاء اور ملک پر طالبان کے کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد سے صورت حال یکسر بدل گئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ،” بھارت کے افغان عوام کے ساتھ روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس نے افغانستان کو درپیش سکیورٹی اور انسانی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک متحدہ بین الاقوامی کوششوں کی اپیل کی ہے۔ مجوزہ میٹنگ اسی سمت میں ایک قدم ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اعلی سطحی مذاکرات میں افغانستان میں حالیہ پیش رفت سے پیدا صورت حال کے پس منظر میں سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔” اس میں متعلقہ سکیورٹی چیلنجز اور امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے افغان عوام کی مدد کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔”

تاہم میٹنگ میں زیر غور امور پر اتفاق رائے کی صورت میں ہی کوئی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری کیا جائے گا۔ ایک بھارتی ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شرکت کرنے والے قومی سلامتی کے مشیران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share this:
Allama Iqbal
Previous Post ہمارا نظام تعلیم اور علامہ اقبال
Next Post ‘ماحولیاتی تبدیلیوں سے جنگ پر اپنا غصہ برقرار رکھیں ‘، اوباما
Obama

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.