geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی: جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی جوڑے کی گرفتاری

November 16, 2021 0 1 min read
Naftali Bennett
Share this:

Naftali Bennett

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے جاسوسی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ ترکی کی ایک عدالت کے حکم پر جاسوسی کے الزام اسرائیلی جوڑے کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیفتالی بینٹ کا کہنا ہے کہ ترکی میں گرفتار کیے جانے والے اسرائیلی جوڑے کی رہائی کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کی بھی تردید کی کہ اسرائیلی شہری استنبول میں جاسوسی کر رہے تھے۔ اسرائیل کا اصرار ہے کہ دونوں شخص ترکی سیر و سیاحت کے لیے گئے تھے۔

جمعے کے روز ترکی ایک عدالت نے نٹالی اور موڈی اوکنن نامی دو اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ترکی کی سرکاری میڈیا ایجنسی انادولو کے مطابق ان دونوں پر استنبول میں کملیکا ٹاور سے صدارتی محل کی تصاویر لینے کا بھی الزام ہے۔

اسرائیل نے دونوں افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نیفتالی بینٹ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے نٹالی اور موڈی اوکنن کے اہل خانہ سے بات چیت کی ہے اور ان کی رہائی اور اسرائیل واپسی کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں اس سے انہیں آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”اس بات پر حکام پہلے سے ہی کافی زور دے چکے ہیں کہ وہ دونوں کسی بھی اسرائیلی ایجنسی کے لیے کام نہیں کرتے ہیں۔ اواخر ہفتہ، وزارت خارجہ کی قیادت میں سب سے زیادہ سینیئر اسرائیلی حکام اس مسئلے سے نمٹنے اور جتنی جلدی ممکن ہو اس کا حل تلاش کرنے میں لگے رہے۔”

اسرائیلی وزیر اعظم نے ان دونوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا، ”دو معصوم شہری غلطی سے ایک پیچیدہ صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔”

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نٹالی اور موڈی اوکنن بس ڈرائیو ہیں اور ان کا کسی ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم ترک حکام کے مطابق دونوں جاسوس ہیں اور عدالت کے مطابق جب تک ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں شروع ہوتی اس وقت تک وہ حراست میں رہیں گے۔

گزشتہ جمعے کو ترکی کی ایک عدالت نے ان دونوں مشتبہ افراد کی جاسوسی کے الزام کے تحت گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسرائیلی جوڑے نے استنبول کے معروف ٹاور کی بلندی سے صدارتی محل کی تصاویر کھینچی جس کا وہاں پر موجود ایک ملازم نے نوٹس لیا اور پولیس حکام کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جوڑے کے ساتھ ایک ترک باشندہ بھی تھا اور اسے بھی حکام نے سیاسی اور عسکری امور کی جاسوسی میں مدد کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ترکی کی میڈیا نے گزشتہ ماہ بھی اس طرح کی اطلاعات دی تھیں کہ ملک بھر میں تقریباً ایسے پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہے تھے۔ تاہم اسرائیلی ایجنسی نے اس وقت بھی اس سے انکار کیا تھا۔

Share this:
Dengue Patient
Previous Post ڈینگی شدت اختیار کر گیا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی اور اسپرے مہم بھی بند
Next Post افغانستان میں خوراک کا بحران سابقہ حکومت کی ‘میراث’ ہے، طالبان
Afghanistan Food Crisis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.