geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں خوراک کا بحران سابقہ حکومت کی ‘میراث’ ہے، طالبان

November 16, 2021 0 1 min read
Afghanistan Food Crisis
Share this:

Afghanistan Food Crisis

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان حکومت کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوراک کا بحران دراصل سابقہ حکومت کی چھوڑی ہوئی “میراث” ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر امداد کے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

اقوام متحدہ نے پہلے ہی متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں خشک سالی اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پیدا شدہ اقتصادی بحران کے نتیجے میں آنے والے موسم سرما کے دوران ملک میں تقریباً دو کروڑ 20 لاکھ افراد کو خوراک کی “شدید قلت”کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

طالبان حکومت کے نائب وزیر صحت عبد الباری عمر نے کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ایک بہت اہم مسئلہ ہے جو سابقہ حکومت میراث کے طور پر چھوڑ گئی ہے اور وہ ہے خوراک کی قلت کا مسئلہ۔”

انہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ برس سے کم عمر کے تقریباً 32 لاکھ بچے اس برس کے اواخر تک شدید قلت تغذیہ کے شکار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ سابقہ حکومت نے اس تباہی کو ٹالنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا،” بیس برس تک صحت کا شعبہ غیر ملکی امداد پر منحصر رہا۔ ایسا کوئی بنیادی کام نہیں کیا گیا کہ ہیلتھ کیئر کا انفراسٹرکچر اور اس کے وسائل باقی رہ سکتے۔”

طالبان رہنما نے کہا کہ غیر ملکی عطیہ دہندگان اور غیر حکومتی تنظیموں نے ہر چیز کے لیے مالی امداد فراہم کی لیکن ” کوئی کارخانہ تعمیر نہیں کیا گیا، گھریلو وسائل کا کوئی استعمال نہیں کیا گیا۔”

خیال رہے کہ طالبان نے بڑی برق رفتاری کے ساتھ حملے کرکے 15 اگست کو امریکی حمایت یافتہ سابقہ حکومت کا تختہ پلٹ کر کابل پر قبضہ کرلیا تھا اور اپنی حکومت کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم اس کے بعد بین الاقوامی برادری نے ملک کے تمام اثاثے منجمد کردیے اور مالی امداد روک دی۔

نائب وزیر صحت عمر نے کہا،” اگر غیر ملکی وسائل میں تخفیف کردی جائے اور بین الاقوامی تنظیمیں اپنی امداد روک دیں تو ہم خدمات کس طرح فراہم کرسکیں گے۔”

انہوں نے کہا،”ورلڈ بینک، یورپی یونین اور یوایس ایڈ (امریکی ترقیاتی ایجنسی) نے افغانستان کے عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔”

طالبان حکومت کے نائب وزیر صحت عبدالباری عمر کا کہنا تھا،” تنظیموں نے افغانستان کے عوام سے وعدے کیے، انہوں نے ماوں، بچوں اور ضرورت مند افراد سے وعدے کیے۔ ان کا نعرہ تھا کہ صحت خدمات کو سیاست سے الگ رکھا جائے گا لیکن جب حکومت میں تبدیلی ہوئی تو بد قسمتی سے انہوں نے سب کچھ سیاسی ایجنڈے میں تبدیل کر دیا۔”

گزشتہ چار دہائی سے زیادہ عرصے سے تصادم کی آگ میں جلنے والے افغانستان کے لیے خوراک کا بحران ایک اور بڑا چیلنج ہے۔

Share this:
Naftali Bennett
Previous Post ترکی: جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی جوڑے کی گرفتاری
Next Post عمران کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی: آصف زرداری
Asif Zardari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.