geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یقین کی طاقت

November 29, 2021 1 1 min read
Believe
Share this:

Believe

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

وہ پچھلے کئی گھنٹے سے میرے صبر اور خوش اخلاقی کا امتحان لے رہا تھا۔ میں پوری کوشش کر رہا تھا کہ میرے لہجے میں تلخی یانا راضگی کا عنصر شامل نہ ہو لیکن وہ تو شا ید اپنا سارا ڈپریشن میرے پر ہی نکالنے کا ارادہ کر کے آیا تھا میں دبے لفظوں میں اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسکی ناکا میوں میں مجھ غریب کا کو ئی قصور نہیں ہے لیکن وہ مجھے قصوروار بنا نے پر تلا ہوا تھا میں پو ری کوشش کر رہا تھا کہ کسی طرح اس کو مطمئن کر سکوں لیکن اس کے لہجے کی تلخی اور زہر میں اضا فہ ہو تا جا رہا تھا اب اس کی گفتگو کا رخ میر ی طرف سے ہٹ کر خدا کی طرف ہو گیا تھا۔

پہلے تو میں قصور وار تھا اب وہ خدا کے پیچھے پڑ گیا تھا کہ خدا ہے بھی یا نہیں میں توخدا کو تب مانوں گا جب وہ میری دعائیں قبو ل کریگا جب میرے پاس دنیا کی ہر نعمت موجود ہو گی کیونکہ جن لوگوں کے پاس روپے پیسے کی ریل پیل ہے میں ان سے زیا دہ عبادت گزار ہوں جب میں زیا دہ عبا دت کر تا ہوں تو اللہ تعالی میری کیوں نہیں سنتا میرا حق زیا دہ ہے جب تک وہ میری ذات پر تنقید کر تا رہا میں صبر اور خاموشی بلکہ خو ش مزاجی سے سنتا رہا اب جب وہ رب کعبہ کی ذات پر تنقید کر نے لگا تو میرے صبر کا پیما نہ چھلکنے لگا وہ پچھلے گھنٹے سے مجھے بتا رہا تھا کہ میں نے بہت سارے ذکراذکا ر کئے ہیں نما زیں نوافل ادا کئے میرے اوپر وہ بار بار یہ تنقید کر رہا تھا کہ آپ لوگوں کو تسبیحات بتا تے ہیں اِن کا کو ئی فا ئد ہ نہیں میں نے بہت تسبیحات کیں ہیں مجھے کوئی فائد ہ نہیں ہوارب بھی امیروں کا ہے میں کتنے عرصے سے عبادات کر رہا ہوں میری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں جب وہ وہ بہت بول چکا تو میں نے اس کی آنکھوں میں جھا نکا اور شفیق لہجے میں کہاتمہا ری دعائیں پتہ قبول کیوں نہیں ہو تیں تمہیں خدا پر یقین ہی نہیں ہے۔

اگر تمہیں خدا پر یقین ہو تا تو تم کبھی ایسی فضو ل باتیں نہ کرتے تم میں یقین کی کمی ہے تم نے خالق کائنات کو مانا ہی نہیں جس دن تم نے خدا پر یقین کرنا سیکھ لیا اسی دن سے تمہا ری دعائیں قبو ل ہو نا شروع ہو جائیں گی وہ چپ چاپ میری با تیں سنتا رہا اورپھر اٹھ کر چلا گیا میرے پاس ایسے کئی ما یوس افراد آچکے ہیں جو آتے ہی کہتے ہیں کہ ہم نے آج کے بعد کو ئی نماز نہیں پڑھنی کو ئی تسبیح نہیں کر نی جب خدا نے ہما ری کو ئی دعا قبو ل ہیں نہیں کر نی تو ہم کیوں دعائیں کریں ایسے عقل کے اندھوں کو کون سمجھا ئے دنیا کی ہر پیش رفت کے پیچھے جو قوت نظر آتی ہے وہ یقین ہی ہے بحر ظلما ت میں کشتیاں جلا نا اور گھو ڑے دوڑانا یقین کا ہی کر شمہ تھا اِس یقین کے بل بو تے پر نئی دنیا ئیں دریا فت ہوئیں انکشافات کے نئے چاند روشن ہو ئے اربوں کہکشاں کا سراغ ملا مریخ اورچاند پر انسان کا قدم پڑا ایجا دات کا سیلاب امڈآیا جنگل منگل کاسماں بنا انفرادی یا اجتما عی طو ر پر یقین ہی وہ جذبہ ہے جس نے خوابوں میں حقیقت کا رنگ بھرا یہ یقین کی کمی تھی جو عرب سردار ابوالحکم تھا لیکن ابو جہل کہلا کر عبرت کا نشان بن گیا اور افریقہ کا حبشی غلام بلال شہرت کے آسمان پر اِس شان سے چمکا کہ فاروق اعظم ان کو ہمیشہ ہمارے سردار کہہ کر بلا تے تھے۔

ابو الفضل اور فیضی جیسے دانش ور شاہی ایوانوں کی راہداریوں میں گم ہو گئے جب کہ شیخ سرہندی کی لحد روشنی کا مینار بن کر محشر تک اندھی روحوں کو منور کر نے کا با عث بن گئی یقین و ایمان کا نور دیکھنا ہو تو حضرت سراقہ بن جعشم میں ملا حظہ ہو آخری وقت آن پہنچا مر ض الموت کے آہنی پنجے نے گر فت میں لینا شروع کر دیا اطبا لا علا ج قرار دے چکے ورثا تدفین کی تیاریوں میں مصروف ہیں یقین کے نو ر سے مالا مال سراقہ کہتے ہیں واللہ ابھی مو ت مجھے چھو بھی نہیں سکتی کیونکہ میں نے ابھی کسری ایران کے کنگن نہیں پہنے جس کی بشارت سرتاج الانبیا محبوب خدا ۖ نے خو د مجھے دی تھی چشم فلک اور بو ڑھے آسمان نے یہ منظر خود دیکھا تھا ہجرت مدینہ کے وقت کفار نے سرا قہ کو کنگن پہنا نے کا لالچ دے کر نبی کریم ۖ کے پیچھے بھیجا تھا مگر شہنشاہ دوجہاں ۖ نے سراقہ کو دیکھ کر فرمایا تھا کہ اگر تم اسلام قبول کر لو تو ایک وقت آئے گا جب ایران فتح ہو گا تو شاہ ِ فا رس کے کنگن تمہیں پہنا ئے جائیں گے اور پھر سراقہ صحت یا ب ہو ئے اور پھر ایران فتح ہوا تو خلیفہ وقت جناب فاروق اعظم نے خو د اپنے ہا تھوں سے سراقہ کو کنگن پہنا ئے سراقہ کے دل و دماغ میں بھی پیا رے آقا ۖ کے لب مبا رک سے نکلے ہو ئے الفاظ کا مکمل یقین تھا یقین کا ایک اور نمو نہ ملاحظہ فرمائیں جنگ میں ثابت بن اصیرم مسلمانوں سے بر سر پیکا ر ہے اچانک کسی خیال کے تحت سرور کو نین ۖ کے حضو ر پیش ہو تا ہے اور عرض کر تا ہے اگر میں اسلام قبول کر لوں تو مجھے کیا ملے گا تو آقا کریم ۖ نے فرمایا جنت یہ سن کر یقین کی چنگا ری بھا نبھڑ بن گئی کھجو ر کا دانہ جو اس وقت ہا تھ میں تھا اس کو زمین پر پھینک دیا اور سرور کا ئنا ت سے عرض کی یا رسول اللہ ۖ آخری سلام قبو ل ہو اب یہ کھجو ر جنت جا کر کھا ں گا چیتے کی طرح پلٹا اور کفا ر پر حملہ کر دیا اور پھر جو انمردی سے لڑتا ہوا شہید ہو گیا جنگ کے بعد نبی کریم ۖ نے لا شوں کا معائنہ کر تے ہو ئے فرمایا آ دوستو میں تمہیں ایسا جنتی دکھا ں جس نے نہ نما ز پڑھی نہ روزہ رکھا نہ حج کیا مگر سیدھا جنت گیا بقول شاعر

پروانے کا حال اِس محفل میں ہے قابل رشک اے اہل نظر
شب بھر میں یہ پیدابھی ہوا عاشق بھی ہوا اور مر بھی گیا

یہ ثابت بن اصیر م کا شاہ عربی ۖ پر یقین ہی تھا جو شہا دت کے مر تبے پر فا ئز ہوکر جنت الفردوس کا مکین بنا اور پھر کو ن بھول سکتا ہے تا ریخ انسا نی کے عظیم کردار دانش ور اہل علم سقراط کو دو ہزار سال قبل یونان کا شہر ایتھنز اِس شہر کے لوگ اپنا حاکم خود منتخب کر تے تھے علم فلسفہ آرٹ ان کی رگوں میں دوڑتا تھا اِس شہر کی اسمبلی تھی جہاں لوگوں کے مسائل زیر بحث کر تے 404قبل مسیح سپا رٹا کے جر نیل لینڈر نے چند شر پسند عنا صر کے ساتھ مل کر عوامی جمہو ریت کی جگہ آمریت کی باد شاہت قائم کر دی عدالت جر نیل کی زرخرید بن گئی امر کے اشارے پر فیصلے ہو نے لگے مخا لفوں کو پھانسی کی سزائیں دی جا نے لگیں اِسی عدالت میں تا ریخ کا بہت بڑا کر دار لایا گیا سقراط جس پر علم و آگہی اور نوجوانوں کو گمراہ کر نے کا الزام تھا مقدمہ قائم ہوا اور سقراط کو بھی پھانسی کی سزا سنا ئی گئی سقراط نے اپنے سچ کے یقین پر زہر کے پیا لے کو اپنے ہو نٹوں سے لگا لیا اور کہا میں موت سے مغلوب ہو رہا ہوں اور تم بدی سے اور پھر اِسی یقین کی دولت کی وجہ سے سقراط قیامت تک کے لیے تا ریخ کے اوراق میں امر ہو گیا۔

یقین کا ایک اور جلوہ آپ کی نذر یہ کہ حضرت فاروق اعظم کے دور میں مصر فتح ہو چکا تھا مصریوں کا یہ عقیدہ تھا کہ ہر سال جب دریا ئے نیل خشک ہو جا تا تو وہ نو جوان لڑکی کو دلہن بنا کر اس کی گردن پر چھری پھیر کر خشک دریا کو انسا نی خون کی بھینٹ دیتے جس سے دریا ئے نیل رواں ہو جا تا اور پھر تا ریخ انسانی کے سب سے عظیم حکمران حضرت عمر فاروق کے دور میں بھی نیل خشک ہو گیا اہل مصر نے انسانی خو ن کی بھینٹ چڑھانے کی درخواست دربار خلافت میں دی تو فاروق اعظم یقین سے بھر پور لہجے میں بو لے یہ عقیدہ تو حید اور ایمان کے منا فی ہے انسانی جان نہیں دی جا ئے اور دریا ئے نیل کو میرا یہ پیغام دو دریا ئے نیل بہنا شروع ہو جا ئے گا یقین کی عبا رت ملا حظہ فرمائیں اے نیل اگر تو بھینٹ لے کر بہتا ہے تو قیا مت تک خشک رہ اگر تو خدا کے حکم سے چلتا ہے تو خدا کا یہ بندہ عمر تجھے حکم دیتا ہے کہ تو بہنا شروع کر دے کیونکہ مخلوق خدا قحط میں مبتلا ہے اور پھر فاروق اعظم کا رقعہ نیل کی پاتال تک جیسے ہی پہنچا نیل کے کنا روں سے پا نی اچھلنے لگا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Bribery
Previous Post بخشش اور انسانوں کی منڈی
Next Post دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلایئے اور تیز قدموں سے چلیے
Old Man

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.