geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام حقوق انسانی کا سب سے بڑا علمبردار

December 7, 2021 0 1 min read
Human Rights
Share this:
Human Rights
Human Rights

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

اسلام ابتدائے آفرینش سے ہی امن و امان، ظلم و زیادتی سے کوسوں دور، مساوات، نرمی، مصالحت، فرقہ پرستی سے مکمل دوری اور عدل و انصاف کا درس دیتا ہے، وہیں قبول اسلام پر مجبور کرنے سے مکمل طور سے منع کرتا ہے، اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ آیت نمبر 256 میں بیان فرمایا ہے ” کہ دین میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے، دین میں زور زبردستی اس لیے نہیں ہے کہ دین کا تعلق قلب سے ہے اور قلب پر جبر و اکراہ کی گنجائش نہیں ہوتی ہے؛ گویا اس حقیقت کا اعلان ہے کہ ایمان کا تعلق اپنے قصد و اختیار سے ہے، جبر و اضطرار پر بالکل نہیں ہے، اللہ رب العزت نے پیغمبر علیہ السلام کی زبانی اس حقیقت کو یوں واضح کیا ہے ” آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہہ دیجیے اے لوگو! تمہارے رب کی طرف سے حق آچکا ہے اب جو سیدھی راہ اختیار کرے گا تو ہدایت اسی کے لئے مفید ہے اور جو گم راہ ہے اس کی گم راہی اسی کے لئے تباہ کن ہے اور میں تمہارے اوپر کوئی حوال دار نہیں ہوں کہ زبردستی مسلمان بنا دوں۔

دوسری جگہ ارشاد ربانی ہے ( ق:45) اے نبیۖ! جو باتیں یہ لوگ بتارہے ہیں ہم انہیں خوب جانتے ہیں، آپ کا کام ان سے جبراً منوانا نہیں ہے۔ اسی طرح اسلام کا اصول یہ ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات، معاہدات اور مصالحت کو اس وقت تک ختم نہیں کرتا ہے جب تک کہ غیر مسلموں کی طرف سے بدعہدی، خیانت اور فتنہ پردازی سامنے نہ آجائے، اس سے یہ معلوم ہوا کہ غیر مسلموں سے اہل اسلام کا تعلق اور روابط عام طور پر پرامن اور خیر خواہانہ ہونا چاہئے؛ البتہ ان کی بدعہدی، مخالفانہ اقدامات اور مبنی بر فتنہ منصوبہ کا جواب ضرور دیا جائے گا اور یہ سب دائرہ عدل وانصاف میں رہ کر ہوگا، مشرکین عرب سے آپ نے جتنی بھی جنگیں لڑیں سب مدافعانہ تھیں نہ کہ جارحانہ تھیں، غزوہ ء خندق میں مشرکین کے تمام قبیلے اہل اسلام پر حملہ آور ہوئے تھے تو اس موقع پر یہ حکم دیا گیا تھا “( توبہ: 36 ) مشرکین سے مل کر لڑیے جیسا کہ وہ آپ سے مل کر لڑتے ہیں۔ اسی طرح یہودیوں کے ساتھ جو کچھ آپ علیہ السلام نے کیا وہ ان کی بدعہدی اور سازشوں کا نتیجہ تھا، ان کو قتل اور جلا وطن کی بھیانک جرم کی سزا تھی۔ اسلام کی اصول پسندی اور انسانیت نوازی کا واضح ثبوت یہ ہے کہ وہ میدان جنگ میں بچوں، عورتوں، بوڑھوں، مذہبی پیشواؤں اور جنگ سے بیزار شخص کو بھی قتل کرنے سے منع کرتا ہے تو پھر عام وقت میں قتل و قتال کی اجازت تو دور کی بات ہے۔

ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے ایک یہودی شخص کا جنازہ گزرا تو آپ علیہ السلام احتراماً کھڑے ہوگئے، کسی نے آپ سے کہا کہ یہ تو یہودی شخص تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا یہ انسان نہیں تھا ؟ یعنی اس کا انسان ہونا ہی اس کے احترام کی دلیل ہے۔ اسلام اپنے متبعین کو یہ حکم دیتا ہے کہ وہ اپنے معاشرے کے اپاہج، کمزور، بیوہ، یتیموں اور مسکینوں پر اپنے اپنے مال کو خرچ کرے خواہ وہ حاجت مند مسلمان ہو یا غیر مسلم۔ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے خلافت کے زمانے میں ایک نابینا معذور ذمی کافر کو مانگتے ہوئے دیکھا تو فوراً یہ حکم دیا کہ اس سے اور اس جیسے معذور افراد سے جزیہ ساقط کردیا جائے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس طرح کے بیشمار واقعات اسلامی تاریخ میں موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسلام امن پسند، انسانیت دوست اور حقوق انسانی کا سب سے بڑا علم بردار ہے۔

اب جو ان حقائق سے دانستہ طور پر چشم پوشی کرے گا تو یہ تعصب اور تنگ نظری کا نتیجہ ہی سمجھا جائے گا۔ یورپی اقوام کے اس طرز عمل سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ اور این جی اوز اقوام عالم کو یہ باور کرانے کی کوشش اور فکر میں مبتلا ہیں کہ انسانیت کی جو عظمت’ مقام کی بلندی اور حقوق کی ادائیگی کی فکر ان کے اندر ہے’ وہ کسی اور قوم کے اندر نہیں۔ وہ یوں ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلامی نظام حیات کے پاس تو اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ مسلمانوں کا دین و مذہب’ تعلیمات اسلامیہ’ تہذیب و تمدن’ اسلامی معاشرہ اور قرآن و سنت انسانیت کے حقوق اور عظمت سے غافل و بے خبر ہیں۔

ان کے پاس تو اس سلسلے میں کوئی آئینی’ دستوری’ تعلیمی’ تہذیبی’ فکری’ نظری’ علمی و عملی سرمایہ نہیں ہے اور آدمیت کے احترام حقوق کا تصور نیا پیدا ہوا ہے۔اس وقت امریکہ جو انسانی حقوق کا بڑا چیمپئن بنا ہوا ہے اس کا اپنا یہ حال ہے کہ اس نے جاپان کے دو بڑے شہروں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے جس میں لاکھوں جانیں آن واحد میں لقمہ اجل بن گئیں۔ ہزاروں مکان زمیں بوس ہوگئے اور دونوں شہر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ اسی طرح جب مشرقی تیمور کے عیسائیوں کامسئلہ پیش آتا ہے تو اس کی حمایت میں امریکہ’ اقوام متحدہ اور پورا یورپ کھڑا ہو جاتا ہے اور انسانی حقوق کا اس قدر شور و غل بپا کیا جاتا ہے کہ اس کو آزادی دلا کر ہی چین لیتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں دیکھیں یہ کشمیر ہے۔ ٣٥ برس سے آزادی کا مطالبہ کر رہا ہے’ اس کی قراردادیں امریکہ’ یورپ اور سلامتی کونسل کے دروازے پر مسلسل دستک دے رہی ہیں۔

وادی کشمیر مسلسل آگ میں جل رہی ہے۔ خون میں نہا رہی ہے’ عزتیں لٹ رہی ہیں’ نہ صرف نوجوان بلکہ بچے’ بوڑھے اور صنف نازک تک کو عقل و فکر سے بالا اذیتیں اور تکلیفیں دی جا رہی ہیں۔ لیکن انسانی حقوق کے دعوے داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بوسنیا’ کسووا اور چیچنیا کے ہاں جس قدر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے اس کی مثال چشم فلک نے بھی شاید نہ دیکھی ہو۔ آج تک اجتماعی قبریں دریافت ہو رہی ہیں۔ بایں ہمہ پوری دنیا پر سکوت و جمود طاری ہے۔بہرحال اسلام میں انسانی حقوق کو جو اہمیت حاصل ہے اس کی مثال کسی مذہب و ملت ‘ تہذیب و تمدن’ اور نظام و دستور میں نہیں ملتی۔ اسلامی تاریخ ایسے حقائق و مشاہد سے بھری پڑی ہے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Young Doctors Protest
Previous Post ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیدی
Next Post مرگی میں مبتلا افراد کے دماغ جلد ‘بوڑھے’ ہو جاتے ہیں، ماہرین
Brain Research

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.