geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’افغانستان میں ماورائے عدالت 72 ہلاکتوں کے پیچھے طالبان کا ہاتھ‘

December 15, 2021 1 1 min read
Afghanistan Taliban killings
Share this:

Afghanistan Taliban killings

جینیوا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں 100 سے زائد ماورائے عدالت ہلاکتیں ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر میں طالبان ہی ملوث رہے۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ کابل پر طالبان کے قبضے اور افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک افغانستان میں ہونے والی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں اُسے معتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان سے پتا چلا ہے کہ ایسے زیادہ تر قتل خود طالبان نے کیے ہیں۔

جینیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کی نائب کمشنر نادا الناشف نے بیان دیتے ہوئے کہا، ” اگست سے نومبر کے درمیان ہمیں معتبر اطلاعات موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق افغانستان کی سابقہ نیشنل سکیورٹی فورسز اور سابق حکومت سے وابستہ دیگر افراد کی 100 سے زیادہ ہلاکتوں میں سے کم از کم 72 ہلاکتیں طالبان سے منسوب ہیں۔‘‘

طالبان قبضے کے بعد کی صورتحال
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن نے رواں برس اگست کے ماہ میں طالبان کی طرف سے سابقہ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی کابل پر قبضہ کرنے اور اقتدار پر گرفت مضوط کرنے کے بعد سے اب تک کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا ہے۔ اس کے مطابق سقوط کابل کے فوراً بعد ہی سخت گیر موقف رکھنے والے انتہا پسند طالبان نے قتل وغارت کا بازار گرم کرنا شروع کر دیا۔

100 سے زائد افغان باشندے جو سابقہ حکومت کے دور میں قومی سلامتی کے اداروں سمیت دیگر شعبوں سے منسلک تھے، کا قتل ہوا۔ کٹر نظریات کا حامل یہ انتہا پسند گروپ کم سن لڑکوں کو بطور سپاہی بھرتی کر رہا ہے اور خواتین کے حقوق کو بُری طرح کچل رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب کمشنر برائے انسانی حقوق نادا الناشف نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ مذکورہ ہلاکتوں کے علاوہ اسلامک اسٹیٹ خراساں کے کم از کم 50 مشتبہ اراکین کو طالبان نے پھانسی پر چڑھا دیا یا ان کا سر قلم کر دیا۔ واضح رہے کہ طالبان اسلامک اسٹیٹ خراساں کو اپنا نظریاتی دشمن سمجھتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اگست میں برسراقتدار آنے والے طالبان کے ہاتھوں کم از کم انسانی حقوق کے آٹھ کارکنان اور دو صحافی بھی ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ نے غیر قانونی حراست اور ڈرانے دھمکانے کے انسٹھ واقعات کی بھی دستاویزات اکٹھا کی ہیں۔ نادا الناشف نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کو بتایا، ” افغان ججوں، پراسیکیوٹرز اور وکلاء، خاص طور سے قانونی پیشہ ور خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔‘‘

انسانی بحران کی تصویر کشی
منگل کو جینیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر کی طرف سے جنگ اور جارحیت سے تباہ حال ملک افغانستان میں انسانی بحران کے حوالے سے ایک انتہائی افسردہ کن اور سیاہ تصویر پیش کی گئی۔

نادا الناشف نے کہا ،” بہت سے افراد مایوسی کا شکار ہو کر اور اپنے بقا کے لیے خطرناک اور بے تاب اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔ ان اقدامات میں چائلڈ لیبر یا بچوں سے مشقت لینے اور یہاں تک کہ بچوں کو فروخت کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔‘‘

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسم سرما کے مہینوں میں 23 ملین سے زیادہ افغان باشندوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔ یہ تعداد ملک کی کُل آبادی کے نصف سے زیادہ بنتی ہے۔ عالمی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ اس سال موسم سرما میں لاکھوں افغان باشندے نقل مکانی یا فاقہ کشی ، دونوں میں سے کسی ایک کے انتخاب پر مجبور ہوں گے۔

غذائی قلت
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام WFP نے بھی منگل کو کہا کہ اس کے ایک تازہ ترین سروے کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ 98 فیصد افغان باشندے مناسب خوراک سے محروم ہیں۔ بھوک کے شکار ان افراد کی شرح میں اگست کے بعد سے 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ WFP کی کنٹری ڈائریکٹر میری ایلن مک گروارٹی نے ایک بیان میں کہا، ”افغانستان کو بھوک اور بدحالی کے ایسے برفانی تودے کا سامنا ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘‘

افغانستان میں غذا کی قلت اور بھوک کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کی اہم ترین وجوہات میں گلوبل وارمنگ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے فنڈز کو منجمد کرنے کا فیصلہ شامل ہیں۔ نادا الناشف نے متنبہ کرتے ہوئے کہا، ”اس نازک موڑ پر رکن ممالک اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے جو مشکل پالیسی اختیار کرتے ہیں، وہ زندگی اور موت کے بیچ کا فیصلہ ہوتا ہے۔‘‘

طالبان کی طرف سے 1990 کی دہائی میں اپنے پہلے دور اقتدار کے مقابلے میں نرم حکمرانی کا وعدہ کرنے کے باوجود کابل پر اس بار کے طالبان قبضے کے بعد سے خواتین اور لڑکیوں پر لگائی گئی سخت پابندیوں پر ہیومن رائٹس کی کمشنر نے خصوصی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
GCC and Iran
Previous Post ’خلیجی ممالک میں دوبارہ سیاسی تعاون کا عمل شروع‘
Next Post اومی کرون کے پیش نظر برطانوی ریڈ لسٹ میں ڈالے گئے 11 ممالک پر پابندیاں ختم
United Kingdom Airport

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.