geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ اے پی ایس، بھائی کی زندگی پر اپنی موت کو ترجیح دینے والا شیر شاہ

December 16, 2021 1 1 min read
Sher Shah Khattak
Share this:

Sher Shah Khattak

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی تاریخ کا المناک سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو بلاشبہ کوئی فراموش نہیں کر سکتا، آج ساتویں برسی اپنی جان کے بدلے ساتھیوں کی زندگی بچانے والے شیر شاہ سے متعلق جانتے ہیں۔

شیر شاہ خٹک نے اے پی ایس پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، اس نے اپنی آخری سانسوں میں بہادری کی وہ اعلیٰ مثال قائم کی جو تاحیات لوگوں کو یاد رہے گی۔

16 سالہ شیر شاہ حملے کے وقت آڈیٹوریم میں موجود تھا، حملے کے بعد وہ فوری طور پر آڈیٹوریم سے تو نکلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن اسی وقت اسے خیال آیا کہ کہیں میرا چھوٹا بھائی احمد شاہ اندر تو نہیں رہ گیا۔

بھائی کی مدد کرنے جب شیر شاہ دوبارہ آڈیٹوریم میں داخل ہوا تو دہشت گردوں نے ان کے سینے پر چار گولیاں ماریں۔

آرمی پبلک اسکول کے ایک خوبصورت اور ہونہار طالب علم شیر شاہ کی شہادت ان کے اہلِ خانہ خصوصی طور پر اُن کے والد طفیل خٹک کیلئے ایک شدید صدمے کا باعث بنی لیکن ایک چیز جو انہیں زندہ رکھی ہوئی ہے وہ شہادت کے وقت بھی بیٹے کی بہادری ہے۔

شیر شاہ کی بہادری کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) پشاور میں انتظامی عہدے پر فائز کرنل ڈاکٹر شوکت علی یوسفزئی نے ایک ٹی وی چینل پر بیان کیا۔

کرنل شوکت علی یوسفزئی اُس وقت ای این ٹی کے ماہر تھے جنہوں نے بتایا کہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے شو کے دوران اس وقت بچوں کی بےمثال بہادری کا ذکر کرتے ہوئے شیر شاہ کی تصویر کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ ’شیر شاہ کے سینے پر 4 گولیاں لگی ہوئی تھیں اور اس حالت میں بھی اس نے ڈاکٹروں سے کہا کہ آپ میرے ساتھ لائے گئے 2 زخمی طلبہ کو پہلے دیکھ لیں کیونکہ میں ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔

کرنل شوکت علی نے کہا کہ سی ایم ایچ میں اُس وقت موجود تمام ڈاکٹرز اس بات کے گواہ ہیں کہ شیر شاہ اپنے نام کی طرح بہادر تھا، اس کی بہادری ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے سیاچن، کارگل جنگ اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں لیکن میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی شیر شاہ جیسی بہادری اور ہمت نہیں دیکھی۔

Share this:
West Indies and Pakistan T20
Previous Post ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، تیسرا ٹی 20 مقررہ وقت پر ہو گا
Next Post ایک اور دسمبر
December

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.