geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کا سامان بھیج دیا

December 17, 2021 0 1 min read
Saudi Arabia, Afghanistan Aid
Share this:

Saudi Arabia, Afghanistan Aid

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی سامان سے بھرے دو طیارے بھیجے گئے ہیں۔ یہ امداد پاکستان کے ذریعے ٹرکوں میں افغانستان پہنچائی جائے گی۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ’ کنگ سلمان ہیومنیٹیرئن امداد اور ریلیف سینٹر‘ کی جانب سے پینسٹھ ٹن تک کا امدادی سامان بھیجا گیا ہے، جس میں ایک ہزار چھ سو سینتالیس کھانے کی ٹوکریاں شامل ہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ریاض حکومت کی طرف سے امداد بھیجنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

اس امدادی تنظیم کے سربراہ عبداللہ الربیع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی امدادی پروگرام کے تحت کل چھ طیاروں کے ذریعے افغانستان کو 197 ٹن تک کا امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔ یہ امدادی سامان دو سو ٹرکوں میں ہمسایہ ملک پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان تک پہنچایا جائے گا۔

خلیجی عرب ممالک نے رواں ہفتے منگل کے روز ریاض میں منعقدہ گلف کوآپریشن کونسل کے سربراہی اجلاس کے دوران ”افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے اور ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے میں کردار ادا کرنے‘‘ پر اتفاق کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان کی 38 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ حصے کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ موسم سرما کے دوران لاکھوں افراد نقل مکانی یا پھر فاقہ کشی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

طالبان نے سن 1996 سے سن 2001 کے دوران اپنے پہلے دور اقتدار میں اسلامی قوانین اور سخت سزاؤں کا نفاذ کر رکھا تھا۔ اس وقت سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ساتھ سخت گیر نظریات کی حامل طالبان حکومت کو تسلیم کیا تھا۔

افغانستان میں رواں برس اگست میں امریکی اور مغرب نواز حکومت کے انہدام کے بعد اقتدار میں واپس آنے والے طالبان اعتدال پسند رویہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے اور معاشی پابندیاں ختم کروائی جاسکیں۔

امریکا نے طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود افغانستان پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کی ہے تاکہ افغان عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔

Share this:
December
Previous Post ایک اور دسمبر
Next Post جاپان: عمارت میں آتشزدگی سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
Japan Building Fire

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.