geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال

December 19, 2021December 19, 2021 0 1 min read
Kabul Afghanistan Taliban
Share this:

Kabul Afghanistan Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے ملک میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوام کو ملک چھوڑنے کی آزادی بین الاقوامی برادری کو دی گئی ضمانتوں میں سے ایک ہے جس سے افغانستان کے لیے امداد کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار انیس دسمبر سے ملک میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل بحال کر دیا جائے گا۔ طالبان کی وزارت داخلہ میں پاسپورٹ جاری کرنے والے محکمے کے سربراہ عالم گل حقانی نے بتایا ہے کہ تمام تکنیکی مسائل دور کر دیے گئے ہیں اور اتوار سے ان افراد کے پاسپورٹ کا اجرا شروع ہو جائے گا، جنہوں نے کئی ماہ سے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ نئی درخواستیں دس جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

طالبان کی طرف سے پندرہ اگست کو کابل پر قبضے کے بعد سے دیگر انتظامی و سیاسی معاملات میں تعطل کی طرح پاسپورٹس کے اجرا کا عمل بھی رک گیا تھا۔ لاکھوں افغان ملک سے نقل مکانی کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

طالبان نے اکتوبر میں مختصر مدت کے لیے پاسپورٹ دفتر کھولا تھا تاہم بائیو میٹرک نظام میں نقص کی وجہ سے انہیں دفتر دوبارہ بند کرنا پڑ گیا تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ لاکھوں لوگ سفری دستاویز بنانے کے لیے درخواستیں جمع کرانے آن پہنچے تھے۔

پاسپورٹ کا اجرا طالبان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو دی گئی ضمانتوں میں سے ایک ہے۔ طالبان نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ جو لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں اور اس کے اہل ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا۔

افغانستان کو ان دنوں شدید بحرانوں کا سامنا ہے، جن میں سب سے اہم کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے۔ مغربی حمایت یافتہ اشرف غنی کی حکومت نے اپنے آخری دنوں میں اور طالبان کی کابل پر چڑھائی کے تناظر میں لاکھوں ڈالر کی امداد رکوا دی تھی۔ اب طالبان کا مطالبہ ہے کہ لوگوں کی مدد اور شدید اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ امداد بحال کی جائے۔

اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے مطابق امدادی رقوم کی اچانک معطلی سے سالہا سال سے جنگ سے تباہ حال افغان معیشت کو ایک اور دھچکا لگا۔ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ افغان شہری، بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے گھر بار کا سامان بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اسی تناظر میں پاکستانی دارالحکومت میں اتوار کے روز ‘آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں ستاون مسلم ممالک اس بات کا جائزہ لیں گے کہ افغانستان کی کس طرح مدد کی جائے۔

میزبان ملک پاکستان خطے کے دیگر ملکوں پر زور دے رہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عمل داری میں شہریوں کو ضروری امداد پہنچائی جائے۔ تاہم وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ او آئی سی کے اجلاس کے انعقاد کا مطلب یہ نہیں طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ یہ صرف افغان عوام کی مدد کی کوشش ہے۔ پچھلے دنوں کئی حلقوں میں یہ بات کی جا رہی تھی کہ او آئی سی کو افغانستان کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

قبل ازیں اسی ہفتے جمعرات کو سعودی عرب نے بھی افغانستان کے لیے امداد روانہ کی تھی۔ امدادی سامان سے لدے دو ہوائی جہاز ریاض سے کابل کے لیے روانہ ہوئے تھیجن کے ذریعے مجموعی طور پر پینسٹھ ٹن امدادی سامان عطیہ کیا گیا۔

اگست میں طالبان کی عمل داری کے بعد ریاض حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ امدادی سامان افغانستان بھیجا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر چھ پروازوں میں قریب دو سو ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا اور پاکستان کے راستے دو سو ٹرکوں پر بھی سامان فراہم کیا جانا ہے۔

Share this:
PCB
Previous Post فیس کب دو گے؟ بورڈ کا فرنچائزز سے استفسار
Next Post پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے مسلم ممالک کو اکٹھا کرے گا
OIC

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.