geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شکست کے بعد

December 22, 2021 1 1 min read
Khyber Pakhtunkhwa Elections
Share this:

Khyber Pakhtunkhwa Elections

تحریر : الیاس محمد حسین

خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی غیرمتوقع شکست نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا سیاسی مبصرین تو کئی دنوںسے ان خدشات کاا ظہار کر رہے تھے کہ قیامت خیز مہنگائی عمران خان کی مقبولیت کا دھڑن تختہ کرکے رکھ دے گی لیکن وزیر مشیر ان باتوں کو خاطر میں نہ لائے اب اسی حوالے سے حوالے سے وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکردگی کی رپورٹ موصول ہو گئی جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختون خوا میں گورنر، وزراء ، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیاہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں PTI نے غلطیاں کیں: لکی مروت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ کو ٹکٹ جاری کرتے وقت نظر انداز کیا گیا، حالانکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ نے سیف اللّٰہ برادران کے چاروں امیدواروں کی حمایت کی، جو جیت گئے۔ چارسدہ میں ایم این اے فضل محمد خان کے 2 حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھے، دونوں ہار گئے، دونوں امیدوار جیت جاتے تو وہ ایم این اے کی مرضی کے مطابق کام کرتے۔

وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان خان کو ٹکٹ دیا گیا، جبکہ تحریکِ انصاف کے اہل امیدوار شفیع جان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ شفیع جان نے آزاد الیکشن لڑا اور پی ٹی آئی امیدوار سے زیادہ ووٹ لیے، انہوں نے 26 ہزار 793 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار سلمان خان نے 15 ہزار 219 ووٹ حاصل کئے۔ گورنر شاہ فرمان کے حمایت یافتہ 2 امیدواروں رضوان بنگش اور عبدالجبار کو ٹکٹ دئیے گئے، رضوان بنگش میئر پشاور کی اہم نشست ہار گئے جبکہ عبدالجبار بڈھ بیر کے چیئرمین کی نشست بھی ہاتھ سے چلی گئی۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی محمود جان کے بھائی احتشام خان کو بھی شکست ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیرِ تعلیم شہرام ترکئی کے قریبی رشتے دار بلند اقبال کو بھی ٹکٹ دیا گیا، جو ہار گئے۔

اس تناظرمیںوزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر انوکھے اندازمیں طنز کیاہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریحام خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ چائے کا کپ ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ ریحام خان کی ویڈیو میں سامنے ٹی وی پر ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر بریکنگ کا جملہ چل رہا ہے ٹی وی پر سرخی چل رہی ہے پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے یہ ویڈیو کے ساتھ دئیے گئے پیغام میں ‘جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پچھاڑ دیا’ لکھا ہے۔ انہوں نے یہ پیغام ٹی از فنٹاسٹک اور گرم چائے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام، جماعتی ورکرز، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک ہو، آپکی شب و روز محنت اور ہمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعے کی دیوار گرا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آپ کی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی ا آخری اینٹ نکلنے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنانے تک جاری رہے گی۔ کی جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ان کی پارٹی کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی۔

سچی بات تو یہ ہے کہ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی غیرمتوقع شکست پرعمران خان سرپکڑ کربیٹھ گئے ہیں یہی حالات رہے تو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگاجس کااثریقیناعام انتخابات پر پڑے گا اس لئے عمران خان کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دینے کے لئے سنجیدگی سے کچھ کرنا ہوگا سیاسی مبصرین کہتے ہیں وگرنہ کہیں پی ٹی آئی ٹائیں ٹائیں فش ہی نہ ہو جائے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Imran Khan and Mahmood Khan
Previous Post بلدیاتی الیکشن میں شکست: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرلیا
Next Post ہیلی کاپٹر کریش کے بعد وزیر نے گھنٹوں تیر کر اپنی جان بچائی
Serge Gelle

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.