geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین کا پولینڈ کے خلاف نئی قانونی کارروائی کا اعلان

December 23, 2021 0 1 min read
European Union and Poland
Share this:

European Union and Poland

وارسا (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے پولستانی آئینی ٹریبیونل کے ایک فیصلے کے بعد رکن ملک پولینڈ کے خلاف قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ وارسا میں آئینی ٹریبیونل نے فیصلہ سنایا تھا کہ یورپی یونین کے معاہدے پولستانی قوانین سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔

پولینڈ اور یورپی یونین کے مابین پولینڈ میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پایا جانے والا طویل کھچاؤ یونین میں کشیدگی کی وجہ بن چکا ہے
پولینڈ اور یورپی یونین کے مابین پولینڈ میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پایا جانے والا طویل کھچاؤ یونین میں کشیدگی کی وجہ بن چکا ہے

وارسا میں آئینی ٹریبیونل کے اس فیصلے کے مطابق یورپی یونین میں شمولیت کے لیے یا اس کے بعد پولینڈ نے اس بلاک کے جن معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور یونین کے مختلف ضوابط کے تحت وارسا سے جس طرح کے قانونی عمل درآمد کا مطالبہ کیا جاتا ہے، وہ پولینڈ میں نافذ ملکی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اپنے اس فیصلے کے ساتھ پولستانی آئینی ٹریبیونل نے یورپی یونین کے معاہدوں کو پولش قوانین سے متصادم قرار دے کر اس بلاک کے قوانین کی کلیدی ترجیحی اہمیت کو ہی چیلنج کر دیا تھا۔

یورپی یونین کے معاہدوں کی بنیادی اہمیت
اس تناظر میں آج بدھ بائیس دسمبر کو برسلز میں یورپی کمیشن کی طرف سےا علان کیا گیا کہ یونین کے ضوابط کی بنیادی ترجیحی حیثیت کی نفی کرنے پر کمیشن نے وارسا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کارروائی کی ایک وجہ یہ بھی بنی کہ وارسا حکومت کی طرف سے متعارف کردہ قانونی اور عدالتی اصلاحات کے بعد پولینڈ کی عدلیہ کا ہر حال میں جانب دار رہنا یقینی نہیں رہا اور یہ بات یورپی کمیشن کو کسی بھی طور قبول نہیں۔

پولینڈ میں عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کے معاملے پر وارسا اور برسلز کے مابین کھچاؤ طویل عرصے سے پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین کے کمیشن کی طرف سے یہ بھی کہا جا چکا ہے کہ اسے اس بارے میں ‘انتہائی شدید نوعیت کے شبہات‘ ہیں کہ آیا پولینڈ کا آئینی ٹریبیونل پوری طرح آزاد، غیر جانب دار اور خود مختار ہے۔

وارسا میں آئینی ٹریبیونل کا فیصلہ
وارسا میں آئینی ٹریبیونل نے، جو پولینڈکی اعلیٰ ترین عدالت ہے، اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ برسلز میں منظور کیے جانے والے قوانین کے مقابلے میں پولینڈ میں وارسا حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی کو ترجیح حاصل ہونا چاہیے۔ اس عدالت نے یورپی یونین کے معاہدوں کی خاص طور پر ان شقوں کو تفصیل سے پرکھا تھا، جن کی بنیاد پر یورپی کمیشن کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی رکن ریاستوں میں قانون کی حکمرانی کا جائزہ لینے کے لیے کئی طرح کے مطالبات کر سکتا ہے۔

یورپی عدالت کی طرف سے پولینڈ کو ایک ملین یورو روزانہ جرمانہ

قبل ازیں اسی بارے میں یورپی عدالت انصاف نے اس سال مارچ میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ یورپی یونین اپنی رکن ریاستوں کو مجبور کر سکتی ہے کہ وہ اپنے ہاں قومی قوانین کے مخصوص حصوں، بشمول ملکی آئین کی مخصوص شقوں کو یورپی قوانین کے حق میں نظر انداز کر دیں۔

پولینڈ میں قدامت پسند صدر دوبارہ الیکشن جیت گئے

اپنے اسی فیصلے میں یورپی عدالت انصاف نے یہ بھی کہا تھا کہ جس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے وارسا میں ملکی حکومت کی طرف سے پولش سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے جاتے ہیں، وہ بھی یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

وارسا حکومت کا رد عمل
یورپی یونین کے کمیشن کے آج بدھ کے روز برسلز میں کیے گئے اعلان کے رد عمل میں پولینڈ کے نائب وزیر انصاف سباستیان کالیٹا نے کہا ہے کہ برسلز نے پولینڈ کے خلاف جس نئی قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، وہ پولینڈ کی ریاستی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے۔

پولش سپریم کورٹ پر سیاستدانوں کا کنٹرول، متنازعہ قانون منظور

سباستیان کالیٹا نے ٹوئٹڑ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”یورپی کمیشن وارسا کے خلاف جن قانونی اقدامات کا آغاز کرنا اور جس طرح پولینڈ کے آئینی ٹریبیونل کو یورپی یونین کے قوانین کی ماتحتی میں لانا چاہتا ہے، وہ دراصل ہمارے ملک کی خود مختاری اور آئین پر حملہ ہے۔‘‘

Share this:
India Coronavirus
Previous Post بھارت، کیا نیا سال نئے مسائل ساتھ لائے گا؟
Next Post کرسمس کے بعد جرمنی میں سخت پابندیاں تجویز
Christmas

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.