geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا اور روس کے مابین اہم امور پر مذاکرات دس جنوری کو ہوں گے

December 28, 2021 2 1 min read
United States and Russia
Share this:

United States and Russia

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق واشنگٹن اور ماسکو جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور یوکرائن پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد ہی نیٹو اور روس کے درمیان بھی اہم امور پر مذاکرات کی توقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور روس جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور یوکرائن کی سرحد کے پاس فوج کی تعیناتی سے پیدا ہونے والی کشیدگی جیسے امور پر 10 جنوری کو بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، “امریکا روس کے ساتھ بات چیت کے لیے منتظر ہے۔” ترجمان کا مزید کہنا تھا، “جب ہم بات کرنے بیٹھیں گے تو روس اپنے تحفظات میز پر رکھ سکتا ہے اور ہم روس کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی تشویش بیان کر سکتے ہیں۔”

دس جنوری کو ہونے والی دو طرفہ ملاقات اس ‘اسٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ’ کے تحت ہو گی، جس کا آغاز امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ برس جون میں جنیوا میں ہونے والے اپنے سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی بات جیت کے دو روز بعد یعنی 12 جنوری کو روس اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مابین بھی مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ کی سلامتی اور تعاون تنظیم (او ایس سی ای) کا ایک وسیع تر اجلاس 13 جنوری کو ہونا طے ہے۔

مغربی ممالک نے روسی صدر ولادمیر پوٹین پر یوکرائن پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ادھر حالیہ دنوں میں روس نے یوکرائن کے ساتھ اپنی سرحد پر کئی ہزار نئے فوجی تعینات کیے ہیں۔ اس سے یوکرائن اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا اور انہیں اندیشہ ہے کہ اس طرح روس یوکرائن کے مزید علاقوں پر قبضہ کر لے گا۔

حالانکہ صدر پوٹن نے اپنے پڑوسی ملک پر ایسے کسی بھی حملے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روسی فوج کی نقل و حرکت مغربی افواج کے خلاف روس کا دفاع کرنے کے لیے ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیٹو اور روسی کونسل کے درمیان اور ’او ایس سی ای‘ کی بات چیت میں یوکرائن کا معاملہ ہی توجہ کا مرکز ہو گا۔

اتوار کے روز ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ اگر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سلامتی کی مطلوبہ ضمانتیں نہیں فراہم کرتا، تو وہ فوجی ماہرین کی جانب سے دیے گئے کئی متنوع امکانات پر غور کریں گے۔ صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کا مشرق کی سمت پھیلاؤ روس کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ نیٹو روس کو اس بات کی ضمانت دے کہ وہ یوکرائن کو اپنا رکن نہیں بنائے گا اور اس ضمانت پر عمل درآمد نیٹو کے لیے لازمی بھی ہونا چاہیے۔ تاہم نیٹو اتحاد اس سے قبل ایسی ضمانتوں کے مطالبات مسترد کر چکا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post عمران خان کے بعد کون؟
Next Post ’ آپ جادو گرنی ہیں‘، یاسر کا شادی کی دوسری سالگرہ پر دلچسپ پیغام
Iqra Aziz and Yasir Hussain

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.