geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محسن اعظم کا 145واں جنم دن

December 29, 2021 2 1 min read
Quaid-e-Azam
Share this:

 Quaid-e-Azam

تحریر: روہیل اکبر

ہم نے ہر سال کی طرح اس بار بھی 25 دسمبر کو بانی مملکت خداد پاکستان امت مسلمہ کے جلیل القدر رہنما محسن اعظم قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش بھر پور جذبے کے ساتھ منا یا مگرانکی کہی ہوئی باتوں پر عمل نہیں کرتے 21 مارچ1948ء ڈھاکہ کی پبلک میٹنگ میں قائداعظم نے فرمایا”میں آپ کو ایک دفعہ پھر خبردار کرناچاہتاہوں کہ پاکستان کے دشمن عناصر کی سازشوں کے جال میں پھنس جانے پر کڑی نظر رکھیں بدقسمتی سے آپ کے ارد گرد Fifth Columnists (وطن فروش)پھیلے ہوئے ہیں اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ مسلمان کہلاتے ہیں اور اس سے بھی بدتر بات یہ کہ وہ بیرون ملک سے مالی امداد وصول کرتے ہیں۔

ہم ایسےQuislings اورfifth columnistsکو ہرگز اپنی ریاست میں برداشت نہیں کریں گے اگر ان کی یہ حرکتیں سختی سے بند نہ کی گئی تو یہ عناصر ریاست کی قومی سلامتی کیلئے زہر(poison) ثابت ہونگے مجھے یقین ہے کہ آپ کی حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لے گی اور ان کو Ruthlessly نمٹے گی” قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کی بنیادپر ایک جمہوری و اسلامی تشخص کی حامل آزاد ریاست پاکستان کی بنیاد رکھی ان کے اسی مشن کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں مصروف ہیں یہ اندھیرے ایک دو سال میں نہیں پھیلے بلکہ کئی عشرے لگ گئے ان میں ہمارے سیاستدان،بیوروکریٹ اور بقول سید منظور گیلانی اہل ہوس کا بہت بڑا حصہ ہے جنہوں نے ہمیں اندھیر نگری کا باسی بنا دیا اور خود دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بچوں سمیت شفٹ ہوگئے۔

ان لٹیروں،چوروں اور ڈاکوؤں کی بات شروع کی تو لمبی ہو جائیگی ہم واپس آتے ہیں اس ہستی کی طرف جس کی شان دوست ہی نہیں دشمن بھی بیان کرنے پر مجبور ہیں آپ نے امت مسلمہ کیلئے جو عظیم الشان کارنامہ انجام دیارہتی دنیا تک شائدکوئی اس کو دہرا نہ سکے گا “جناح آف پاکستان” کے مصنف پروفیسر اسٹینلے یونیورسٹی آف کیلیفورنا امریکہ اپنے کتاب کے دیباچے میں لکھتے ہیں “بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کادھارا بدل دیتے ہیں اور ایسے لوگ تو اور بھی کم ہوتے ہیں جو دنیا کانقشہ بدل کردیتے ہیں اور ایسا تو کوئی کوئی ہوتا ہے جو ایک نئی مملکت قائم کردے، محمد علی جناح ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے بیک وقت تینوں کارہائے نمایاں کردکھائے مولاناظفرعلی خان نے فرمایاتھا کہ تاریخ ایسی مثال بہت کم پیش کرسکے گی کہ کسی لیڈر نے مجبور و محکوم ہوتے ہوئے انتہائی بے سروسامانی اور مخالفت کی تندوتیز آندھیوں کے دوران دس برس کی قلیل مدت میں ایک عظیم مملکت بنا کررکھ دی ہو قائداعظم امت مسلمہ اور پاکستان بارے انتہائی حساس اور دوراندیش رویہ رکھتے تھے۔

آپ کی فہم و فراست اور بصیرت کا اندازہ آ پ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل وکرم سے قائداعظم محمد علی جناح کی محنتوں کا نتیجہ ہے قائداعظم محمد علی جناح نے مدبرانہ انداز میں برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی اوران کی انتھک محنت اور جدوجہد اور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہمیں آزاد وطن پاکستان جیسی نعمت نصیب ہوئی جس کیلئے قوم رہتی دنیا تک قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی۔قائداعظم نے انتہائی فراست سے ہندو ں اور انگریزوں کی چالبازیوں کا مقابلہ کیا اور کانگریس کے متحدہ قومیت کے نعرے کو پاش پا ش کردیا قائداعظم کی قیادت کی بدولت دو قومی نظریہ حقیقت بن کر ابھرا اور اسی تسلسل میں ہمارے آباؤاجداد اور قائدین نے عظیم قربانیوں سے آزادوطن پاکستان حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے قائد کی دیانت، ہمت اور مستقبل مزاجی کے مخالفین بھی معترف تھے، قائدکے افکار” ایمان، تنظیم اور یقین،محکم” آج بھی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں اور قائد کے اصولوں کی پیروی ہمارا نصب العین ہونا چاہئیے۔

آج پوری قوم کو قائد کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اوریہ سب اسی صورت میں ہوسکتاہے کہ ہم بحیثیت قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیراہو ہوں اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت اور ترقی کیلئے متحد ہو کر دن رات کوشاں رہیں۔ مملکت خداد داد پاکستان کے خواب کی تکمیل کیلئے قائداعظم نے مشن کے راستے میں آنے والی تمام صعوبتوں کاسامنا کیا پاکستان کے قیام میں دس لاکھ شہدا کا خون اس پاک وطن کی بنیادوں میں شامل ہے آج قوم کو بحران انتشار اور مسائل سے نکالنے کیلئے فرمودات جناح پر عمل کرنے کی ضرور ت ہے، ایمان اتحاد تنظیم پر عمل کرکے ہی قوم اپنے اپنے سنہری اور روشن مستقبل تک پہنچ سکتی ہے قائد کے فرمان کے مطابق ملک میں تمام نظریات اور عقائد کے درمیان باہمی محبت و احترام ہی مملکت خداد کی سالمیت کو دوام بخش سکتی ہے۔

ملکی تعمیروترقی میں مسیحی برادری کاکرداربھی قابل تحسین ہے پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے یہاں نہ صرف اقلیتوں کو ان کے مذہبی تہوار بھرپورطریقے سے منانے کی اجازت ہے بلکہ ایسے موقعوں پر انہیں مناسب تحفظ و سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جاتے ہیں کرسمس کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی اور اقلیتیوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضاکو پروان چڑھایا جاسکے انہوں نے کہاتھاکہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا نہایت اہم رول ہے اور نوجوانوں کو ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے قائداعظم نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیابھر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں اللہ تعالیٰ قائداعظم محمدجناح کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے شافع محشر روز قیامت اپنے دست شفقت سے آپ کی شفاعت فرمائے اور اللہ تعالیٰ تمام اہل پاکستان و عالم اسلام کو فرمودات قائد کی روشنی میں امت مسلمہ کی فلاح اور دہشت گردی سے پاک خوددار خوشحال خودمختار پاکستان کی منزل کے حصول کی رہنمائی میں مدد ونصرت عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
Omicron
Previous Post بوسٹر ڈوز کا اثر ’اومیکرون‘ کے خلاف صرف 10 ہفتے میں کمزور پڑ جاتا ہے، تحقیق
Next Post ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے: شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.