geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کے نئے وزیر زراعت کا سستے گوشت کے خلاف جنگ کا اعلان

January 2, 2022January 2, 2022 0 1 min read
Meat
Share this:

Meat

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) نئے جرمن وزیر زراعت نے ایک عام جرمن کی خوراک کو بہت غیر صحت مند قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں 50 فیصد سے زائد بالغ لوگ موٹاپے کا شکار ہیں، اس کی وجہ انہوں نے کم کوالٹی کی تیار شدہ خوراک کو قرار دیا۔

جرمن حکمران اتحاد میں شامل گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر زراعت چیم اؤزدیمیر چاہتے ہیں کہ جرمنی میں آرگینک خوراک زیادہ جبکہ ناقص کوالٹی کی سہولتی خوراک کم استعمال کی جائے۔

چیم اؤزدیمیر کا کہنا ہے کہ خوراک کو ترغیبی رعایتی نرخوں پر فروخت نہ کیا جائے۔ تاہم ان اقدامات سے غریب لوگوں پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔

جرمنی کے نئے اگریکلچر منسٹر چیم اؤزدیمیر جانتے ہیں کہ اپنی بات کس طرح مؤثر انداز میں پیش کرنی ہے۔ گرین پارٹی کے سینیئر سیاستدان اؤزدیمیر نے معروف جرمن اخبار ‘بِلڈ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا، ”بعض مرتبہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ایک اچھا انجن آئل ہمارے لیے سستے تیل کی نسبت زیادہ اہم ہے۔‘‘

انہوں نے ایک عام جرمن کی خوراک کو بہت غیر صحت مند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں 50 فیصد سے زائد بالغ لوگ موٹاپے کا شکار ہیں، اس کی وجہ انہوں نے کم کوالٹی کی تیار شدہ خوراک کو قرار دیا جس میں بہت زیادہ چینی، چربی اور نمک ہوتا ہے۔ اؤزدیمیر نے یہ واضح کیا، ”گزشتہ حکومت نے بہت زیادہ وقت کوشش کی کہ صنعت رضاکارانہ طور پر ایسے اجزاء کی مقدار کم کریں۔ اب وہ وقت گزر گیا۔ میرے ساتھ اب انہیں ان میں کمی کے اہداف پورے کرنا ہوں گے۔‘‘

جرمن وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا جرمنی میں بحیثیت مجموعی خوراک کی کوالٹی بہت ناقص ہے اور اسی طرح ان کی قیمتیں بھی۔ اؤزدیمیر کے بقول، ”اب مزید غیر صحت مند خوراک اور اس کی کم قیمتیں نہیں ہونی چاہییں۔ اس سے جانوروں کے فارم جانوروں کی بہبود کا خیال نہ رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں اور ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی نہیں بنا سکتے۔‘‘ ان کا کہنا تھا وہ یہ صورتحال تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ”خوراک کی قیمتیں ماحولیاتی سچائی کے مطابق ہونی چاہییں۔‘‘

جرمنی کے نئے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں یہ ہدف رکھا گیا ہے کہ جرمنی میں آرگینک فارمز میں ہونے والی خوراک کی موجودہ شرح کو 10 فیصد کو بڑھا کر 2030 تک 30 فیصد کیا جائے گا۔

گوشت پر اٹھنے والی لاگت
جرمنی کی فوڈ فیڈریشن کے سربراہ کرسٹوف مِنہوف کا تاہم کہنا ہے کہ خوراک کی صنعت پہلے ہی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو پائیدار اور ماحول دوست بنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ تشدد زدہ جانوروں سے زیادہ گوشت حاصل کرے۔ منہوف کہتے ہیں، ”یہ تمام اہداف پہلے ہی سے بنے ہوئے ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان پر لاگت درکار ہوتی ہے۔ اب بنیادی سوال یہ ہے کہ اس کی قیمت کون ادا کرے گا۔‘‘

جرمنی میں خوارک کے رواج
رواں برس جولائی میں صنعتی زراعت کے مستقبل کے حوالے سے ایک خصوصی حکومتی کمیشن نے جس میں ماحولیاتی گروپوں اور کسانوں کے گروپوں کے ارکان شامل تھے، اسی طرح کے اہداف مقرر کیے تھے جیسے نئے وزیر زراعت چیم اؤزدیمیر نے مقرر کیے ہیں۔ یہ اہداف تھے کہ گوشت کے استعمال کو کم کیا جائے اور ماحول کا تحفظ بڑھایا جائے۔ حیران کن طور پر اس کمیشن نے طے کیا کہ بڑے گوشت کے ایک کلو کی قیمت اس سے پانچ سے چھ گنا زیادہ ہونی چاہیے جتنی اس وقت ہے۔ یعنی 80 یورو فی کلو سے زیادہ۔ اس وقت یہ قیمت قریب 13 یورو فی کلو ہے۔ قیمت کا یہ فرق دراصل ضروری ہو گا تاکہ آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو متوازن کیا جا سکے۔ اسی کمیشن کے اندازوں کے مطابق ڈیری یعنی دودھ سے بنی مصنوعات پر موجودہ لاگت کے مقابے میں دو سے چار گُنا تک زیادہ لاگت آئی گی۔

Share this:
Asad Umar
Previous Post پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں: اسد عمر
Next Post شدت پسند گروہ داعش کو انصاف کے کٹہرے میں کیسے لایا جائے؟
Isis

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.