geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاپرواہی

January 3, 2022 0 1 min read
Hospital
Share this:

Hospital

تحریر : زکیر احمد بھٹی

کبھی کبھی ہم وقت کی رفتار کو سمجھ ہی نہیں پاتے وقت کب اور کس وقت بدل جائے اس کا ہمیں پتا نہیں ہوتا جو وقت کی قدر کرتا ہے ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب وقت اس کو بتا دیتا ہے کہ وقت کی قدر کرنے والوں کو کیا کیا ملتا ہے یہ چند دن پہلے کی بات ہے جب مجھے ایک کمپنی سے فارغ کر دیا گیا تھا اور میں بے حد پریشان تھا کسی جگہ کام کی تلاش میں رہتا مگر مجھے کام نہیں مل رہا تھا صبع سے لے کر شام تک ایک سے دوسری کمپنی میں کام کی تلاش میں چکر لگا لگا کر میں تھک گیا تھا اوپر سے گھر کے حالات میرے سامنے تھے میں اپنی زندگی سے بھی اکتا گیا تھا میری سوچوں میں بس ایک ہی سوال بار بار آ رہا تھا کہ ایسی زندگی سے موت ہی بہتر ہے مگر پھر بچوں کی یاد آ جاتی کہ میری موت کے بعد ان کا کیا ہو گا وہ کیا کرے گے انہی سوچوں میں وقت گزرتا رہا اور مجھے کام سے فارغ ہوئے بھی ایک سال سے اوپر ہو گیا نجانے اللہ تعالٰی نے میری قسمت میں کیا لکھا تھا ایسے ہی ایک دن می کام کی تلاش میں جب گھر سے نکلا تو چلتے چلتے تھکن کی وجہ سے میں لاہور کی ایک روڈ پر درخت کے نیچے کچھ دیر کے لیے آرام کرنے لگا ابھی مجھے آرام کرتے ہوئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ میرے سامنے ایک کار کا ایکسیڈنٹ ہوا مجھے گاڑیوں کے بارے زیادہ معلومات تو نہیں تھی خیر میں جلدی سے ایکسیڈنٹ والی کار کے پاس پہنچا تو کار میں سوار ایک لڑکی تھی جس کی عمر 25 سے 30 سال ہو گی۔

میری کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا کروں۔ میں نے 1122 کا نام سنا ہوا تھا کہ 1122 کی سروسز بہت اچھی ہے وقت پر پہنچ جاتے ہیں میں نے جلدی سے اپنی جیب سے موبائل فون نکال کر 1122 کو کال کی چند ہی منٹ میں 1122 کی گاڑی ایکسیڈنٹ کی جگہ پہنچ گئی اور میں نے اہلکار کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور 1122 کے اہلکاروں نے ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والی لڑکی اور مجھے ساتھ لیا اور لاہور کے ایک بڑے ہسپتال منتقل کر دیا ایمرجنسی میں لڑکی کو داخل کر لیا گیا اور کچھ ضروری کارروائی کے لیے میرا موبائل نمبر اور میرا آئی ڈی کارڈ اپنے پاس جمع کر لیا گیا اور میں ایمرجنسی گیٹ کے باہر آ کر ایک جگہ بیٹھ گیا اور انتظار کرنے لگا جب ڈاکٹروں نے لڑکی کے پرس چیک کیا تو اس کے اندر سے موبائل فون ملا چیک کیا تو اس پر لاک لگا ہوا تھا جو کافی کوششوں سے بھی اوپن نہیں ہوا کچھ دیر کے بعد لڑکی کے موبائل فون پر کال رسیو ہوئی جو ایک لیڈی ڈاکٹر نے یس کی آواز کی تبدیلی کی وجہ سے کال کرنے والے نے پوچھا کہ یہ تو مناہل کا نمبر ہے اور آپ کون ہے اور مناہل کہاں ہے لیڈی ڈاکٹر نے پوچھا کہ آپ کون ہے میں جان سکتی ہوں تو کال کرنے والے نے کہا کہ میں مناہل کا بڑا بھائی ہوں سلمان نام ہے میرا تو لیڈی ڈاکٹر نے ساری صورتحال سے آگاہ کیا تو زخمی ہونے والی لڑکی کے گھر والے جن میں زخمی ہونے والی لڑکی کے بہن بھائی اور اس کی ماں کچھ ہی دیر میں ہسپتال پہنچ گئے۔

ہسپتال پہنچ کر انھوں نے ایمرجنسی میں زیر علاج لڑکی سے رابطہ کیا صورتحال دیکھنے کے بعد لڑکی کے بھائی سلمان نے اپنے والد کو کال کی کہ ابو جان جلدی سے ہسپتال پہنچ جائیں مناہل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ ایمرجنسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں کچھ ہی وقت گزرا ہو گا کہ مناہل کے ابو بھی ہسپتال پہنچ گئے ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد انھوں نے پوچھا کہ آخر ایکسیڈنٹ ہوا کیسے تھا تو ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ باہر ایک بندہ ہے جو آپ کی بیٹی کو ہسپتال لے کر آیا ہے اگر وہ بندہ کچھ دیر لیٹ کر دیتا تو آپ کی بیٹی کا بچنا بہت مشکل تھا مناہل کے ابو جلدی سے باہر آئے تو ہر طرف دیکھنے لگے جب میری ان پر نظر پڑی تو میں خود ان کے پاس چلا گیا ایک تو وہ پہلے ہی بہت پریشان تھے اوپر سے مجھے دیکھتے ہی غصے میں بولے تم یہاں کیا کر رہے ہو دفعہ ہو جاؤ میری نظروں سے میں آپ کو بتاتا چلوں یہ کوئی اور نہیں تھے یہ صاحب وہی ہیں جنھوں نے مجھے اپنی کمپنی سے بے قصور فارغ کیا تھا۔

میں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا سر میں آپ سے نوکری لینے لے لیے نہیں آیا میں تو ایک بہن کو لے کر آیا ہوں مگر افسوس کہ میرے صاحب اتنے غصے میں تھے کہ آگے سے کوئی بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور واپس ایمرجنسی میں چلے گئے کچھ ہی لمحوں بعد ایک ڈاکٹر صاحب کے ساتھ باہر آئے اور دیکھنے لگے کہ کون سا بندہ ہے جو مناہل کو لے کر آیا ہے اتنے میں ڈاکٹر کی نظر مجھ پر پڑی اور مجھے آواز دی مجھے دیکھتے ہی میرے کمپنی کے مالک بہت شرمندہ ہو رہے تھے جب میں ان کے پاس آیا تو ڈاکٹر صاحب نے میرا تعارف کرواتے ہوئے میرے مالک کو بتا کہ یہ ہے وہ انسان جس نے آپ کی بیٹی کی جان بچائی ہے اگر یہ آپ کی بیٹی کو وقت پر ہسپتال نہ لے کر آتے تو آپ کی بیٹی ابھی زندہ نہ ہوتی اتنے میں میرے مالک نے ہاتھ جوڑتے ہوئے مجھے سے معافی مانگنے لگے میں نے جلدی سے ان کے ہاتھ پکڑ لیے کہ سر مجھے شرمندہ نہ کریں میں آپ کی کمپنی کا ملازم تھا آپ میرے مالک ہیں جب میں نے اپنے مالک جن کا نام شاھد ہے ان کی آنکھوں میں دیکھا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بھرے ہوئے تھے اور ان کی زبان ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

بس اتنا ہی وہ بول پائے کہ کل مجھے آفس میں آ کر لازمی ملنا اور میں کچھ دیر بعد واپس اپنے گھر آ گیا اور گھر آتے ہی میں نے اپنی بیگم سے ساری صورتحال سے آگاہ کیا جیسے تیسے رات گزری اور اگلے دن میں کمپنی پہنچ گیا اور اپنے مالک شاھد صاحب سے ملا تو انھوں نے مجھے کمپنی سے فارغ ہونے کی ساری گفتگو سنی اور فور مین کو کال کی کہ جلدی سے میرے آفس آئیں جیسے ہی فور میںن نے آفس میں مجھے دیکھا تو اس کے رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گئے اتنے میں شاھد صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ مجھے ساری گفتگو کا پتا چل گیا ہے کہ آپ نے سجاد علی کو کیوں فارغ کیا تھا آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ نے ایک بے قصور کو کام سے فارغ کروایا مجھے اپنے آپ میں شرم آ رہی ہے کہ میں نے اس بے قصور کو نوکری سے فارغ کیا وہ بھی آپ کے کہنے پر زیادہ گفتگو سے بہتر ہے کہ اب آپ میری کمپنی سے خود ہی چلے جائیں ورنہ مجھے پھر آپ پر ایکشن لینا پڑے گا یہ گفتگو ہو ہی رہی تھی کہ میں بول پڑا سر معافی چاہتا ہوں آپ سب سے میں نہیں چاہتا کی میری وجہ سے کوئی اور نوکری سے فارغ ہو اور پھر وہ اور اس کے گھر والے کھانے کو ترسے جس طرح میں نے یہ ایک سال بسر کیاہے مجھے پتا ہے یا میرے خدا کو شاھد صاحب نے نے فور مین سے کہا کہ سن لیں جس کو آپ نے نوکری سے فارغ کروایا ہے وہ کیا بول رہا ہے اگر ان دنوں میں میرا انتقال ہو جاتا تو روزقیامت میں اپنے خدا کو کیا منہ دیکھاتا کہ میری لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاندان اس قدر مجبور ہو گیا تھا کہ اسے کھانا بھی میسر نہیں ہو رہا تھا فور مین صاحب بہتر ہے اس بندے سے معافی مانگے اور آگے سے خیال رکھنا کہ کبھی بھی زندگی میں ایسا کام مت کرنا جو تمہاری غلطیوں کی وجہ سے اپنے خدا کے سامنے رو پڑے اور تمھارے لیے اس دنیا اور آخرت میں بہت ہی برا عذاب بنے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اور دعا کیا کریں اللہ پاک ہم نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
Zakeer Bhatti

تحریر : زکیر احمد بھٹی

Share this:
Omicron
Previous Post ’کراچی میں اومی کرون جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا، کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہو چکا‘
Next Post کورونا کی تباہ کاریاں
Corona Patient

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.