geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی تباہ کاریاں

January 3, 2022 0 1 min read
Corona Patient
Share this:

Corona Patient

تحریر : پروفیسررفعت مظہر

دسمبر 2019ء میں چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کو 2 سال مکمل ہو چکے۔ اِس دوران ایلفا، بِیٹا، گیما اور ڈیلٹا نامی وائرس سامنے آئے جن سے دنیا میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے اور لاکھوں جاں بحق۔ کورونا کی ویکسین کی دریافت کے بعد عام خیال یہی تھا کہ 2022ء میں کورونا سے نجات مل جائے گی لیکن اب کورونا کی نئی قسم ”اومی کرون” اپنے جلوے دکھا رہی ہے۔ یوں تو کورونا کی ہر قسم ہی خطرناک ہے لیکن اومی کرون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کورونا کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔ اِس کی تیزی کا یہ عالم ہے کہ محض دو سے تین دنوں میں اِس کے کیسز دوگنا ہو جاتے ہیں۔ اومی کرون کی علامات دوسرے کورونا ویرینٹ سے مختلف ہیںجس میں خشک کھانسی، زخمی گلا، بے انتہا تھکاوٹ، پٹھوں کا کھنچاؤ، رات کو پسینہ آنا اور پیٹ کی خرابی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت خبردار کر چکا ہے کہ اومی کرون سے دنیا بھر میں کورونا وبا کی نئی لہر پھیل سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈرس نے کہا ہے کہ اومی کرون اور ڈیلٹا سے نئے کیسز کا سونامی آئے گاجس سے دنیا بھر کا نظامِ صحت تباہی کے دہانے تک پہنچ جائے گا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں 22 سے 28 دسمبر کے دوران یومیہ کیسز کی شرح 9 لاکھ 35 ہزار سے زائد رہی اور 7 دنوں میں 65 لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے جو کورونا کے آغاز سے اب تک کسی ایک ہفتے کے کیسز کی ریکارڈ شرح ہے۔ یہ شرح ماضی کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔ امریکہ میں 28 دسمبر کو ریکارڈ 4 لاکھ 65 ہزار لوگ کورونا سے متاثر ہوئے۔ امریکی ماہرین کے مطابق جنوری کے آخر تک کورونا کیسز اپنے عروج پر پہنچ جائیں گے۔ اِس ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں 5000 سے زائد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائیٹس یا تو منسوخ کر دی گئیں یا پھر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد اور فرانس میں 2 لاکھ 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

جرمنی، ڈنمارک، یونان، پرتگال، اسٹریلیا، بلجیم، ہالینڈ اور بھارت میں بھی ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ یہ ویرینٹ پاکستان میں بھی پہنچ چکا ہے۔ لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 30 دسمبر کو اسلام آباد میں اومی کرون کے 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 6 دنوں میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔ لاہور میں بھی اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہی صورتِ حال ملک کے دوسرے شہروں کی بھی ہے جہاں کورونا کیسز میں ایک دفعہ پھر تیزی آگئی ہے۔ جان لیوا کورونا پوری دنیا میں اپنے پَر پھیلا رہا ہے۔

علاج اِس کا ماسک اور سماجی فاصلہ کیونکہ جو لوگ ویکسینیشن کا کورس مکمل کر چکے ہیں، وہ بھی اِس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب طبّی ماہرین بوسٹر ڈوزز کی تلقین کر رہے ہیںلیکن حقیقت یہی کہ اِس سے بچاؤ ماسک اور سماجی فاصلے ہی میں ہے جس کی طرف پاکستان تو کجا پوری دنیا کے عوام کی کم ترین توجہ ہے۔ ہم اِن دنوں امریکہ میں ہیں اورجب کبھی باہر نکلتے ہیں تو ہمیں خال خال لوگ ہی ماسک پہنے نظر آتے ہیں۔ یہی حال پاکستان کا ہے جہاں ماسک پہننا کسرِشان سمجھا جاتا ہے۔ یہ محض اللہ کا کرم ہے کہ وطنِ عزیز کورونا کی تباہ کاریوں سے بچا ہوا ہے۔ امریکہ جیسے امیر ملک میں جتنے لاکھ اموات ہوئی ہیں اُن سے کم ہمارے ملک میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں البتہ کورونا وائرس کی پاکستان میں ایک ایسی قسم بھی پائی جاتی ہے جو اومیکرون سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ نام اِس قسم کا ”ترین” ہے جو اپنی تباہ کاریوں میں کورونا کی ہر قسم کو مات دے رہی ہے۔

یوں تو وزیرِاعظم ہمہ وقت پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کورگیدتے ہوئے تباہی کے ذمہ دار انہی سیاسی جماعتوں کو ٹھہراتے رہتے ہیں لیکن حیرت ہے کہ

میر کیا سادا ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

عرض ہے کہ عبد الحفیظ شیخ اور شوکت ترین پیپلزپارٹی کے دَور میں وزیرِخزانہ تھے جو خاںصاحب کے خیال میں قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر گئے، وہی اب تحریکِ انصاف کے نزدیک انتہائی قابلِ اعتماد ٹھہرے۔ پہلے حفیظ شیخ کو درآمد کرکے وزارتِ خزانہ سونپ دی گئی لیکن وہ سینٹ کا انتخاب ہار گیا اِس لیے اُس کی چھٹی کروا کر شوکت ترین کو یہ منصب سونپ دیا گیا۔ اب شوکت ترین کو مشیرِخزانہ سے وزیرِخزانہ بنانے کے لیے اُسے سینیٹر بنوا دیا گیا ۔ سوال یہ کہ جب یہ دونوں اصحاب پیپلزپارٹی کے دور میں بقول وزیرِاعظم معیشت کے تباہی کے دہانے پر لے آئے تو اب اِن سے خیر کی توقع کیوںکر کی جا سکتی ہے۔ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے قدموں میں بیٹھ کر اُس کی تمام شرائط مان لیں جنہیں وہ اب مِنی بجٹ کی صورت میں پورا کرکے مہنگائی کے مارے عوام سے جینے کا حق بھی چھیننے کے لیے کوشاں ۔

قومی اسمبلی میں مِنی بجٹ پیش کر دیا گیا جس پر اپوزیشن نے شورشرابا تو بہت کیا لیکن نتیجہ حسبِ سابق گلاس توڑا، بارہ آنے ہی نکلے گا۔ حکومت اِس مِنی بجٹ میں تقریباََ 150 اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جن سے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق 343 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہو سکے گا لیکن اِس مِنی بجٹ سے گاڑیاں، ادویات، ڈبل روٹی، موبائل فون، بچوں کا دودھ، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائیاں اور مصالہ جات، سبھی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ حکومت کمپیوٹر، آئیوڈین نمک، درآمدی گوشت، بیکری آیٹمز، لگژری اشیائ، نیوزپرنٹ، کتابیں، سلائی مشینیں، کپاس کے بیج اور اشیائے خورونوش کی 59 اشیاء پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔ اِس مِنی بجٹ میں ڈیوٹی فری شاپس پر بھی پہلی بار 17 فیصد سیلزٹیکس کی تجویز ہے۔ مشینری پر 112 ارب اور فارماسیوٹیکلزپر 160 ارب روپے کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ مشیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عام آدمی پر صرف 2 ارب روپے ٹیکس لگے گا۔ تو کیا باقی 343 ارب روپے کا ٹیکس چین سے وصول کیا جائے گا یا امریکہ سے؟۔ بھئی! خربوزہ چھُری پر گرے یا چھری خربوزے پر، نقصان تو بیچارے خربوزے کا ہی ہوگا۔ یہ 343 ارب روپے گھوم پھر کر عام آدمی کی جیب ہی سے نکلیں گے۔ جب فارماسیوٹیکلز کی 160 ارب روپے کی چھوٹ ختم ہوگی تو کیا ادویات مہنگی نہیں ہوںگی؟۔ پتہ نہیں شوکت ترین کس کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر دیوالیہ نہیں بھی ہوا تو اِس مِنی بجٹ کے بعد ضرور ہو جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ ملک میں مثبت معاشی اشاریوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے ۔ سوال مگر یہ ہے کہ جب غریب طبقہ مسلسل پِس رہا ہو، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو، تعلیم اور علاج ومعالجے کی سہولیات محض خواب بن کے رہ گئی ہوں تو پھر اِن مثبت معاشی اشاریوں پر کون یقین کرے گا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2021ء میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی جس میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے اور گھی 143 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ چینی ساڑھے سات روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1022 روپے، دودھ 9 روپے فی لٹر اور دہی 11 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ مٹن 164 روپے اور بیف 100 روپے کلو مہنگا ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات 39 روپے مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی 21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔میاںشہبازشریف نے درست کہا ”عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اور مِنی بجٹ کے تباہ کُن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے۔ سفاکی وبے حسی کی انتہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ غریب عوام پر اِس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔” یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے بعد ”اومی کرون” سے تو بچنے کی کوئی صورت نکل سکتی ہے لیکن ”ترین کرون” کی تباہ کاریوں سے نہیں۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Hospital
Previous Post لاپرواہی
Next Post کشمیر: مشتبہ پاکستانی فوجی ہلاک، بھارتی فوج نے لاش واپس لینے کو کہا
Indian Army

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.