geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: مشتبہ پاکستانی فوجی ہلاک، بھارتی فوج نے لاش واپس لینے کو کہا

January 3, 2022 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آ‌ف کنٹرول پر اس نے جس مشتبہ پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا اس کی لاش کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایک روز قبل ہی سال نو کے موقع پر سرحد پر دونوں فوجیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کی تھیں۔

بھارتی فوج نے دو دسمبر اتوار کے روز کہا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مبینہ در اندازی کی کوشش کرنے والے جس شخص کو ہلاک کیا گیا ہے اس کی شناخت پاکستان کے ایک فوجی اہلکار کے طور پر ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ہاٹ لائن پر پاکستانی فوج سے رابطہ کیا گيا تاکہ اس کی لاش کو واپس کیا جا سکے۔

بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ متاثرہ شخص بھارت کی طرف در اندازی کی کوشش کر رہا تھا تاہم لائن آف کنٹرول پر تعینات اس کے فوجی پہلے سے چوکس تھے اور اس طرح اس شخص کو وہیں ہلاک کر دیا گيا۔

بھارتی فوج نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے متاثرہ شخص کو شدت پسند بتایا، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سے جو شناختی کارڈ برآمد ہوا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی فوجی تھا۔

بھارتی فوج کا بیان
بھارتی فوج کے مطابق یہ واقعہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر کا ہے، جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول واقع ہے۔ بھارتی فوج کے بیان کے مطابق در اندازی کی یہ کوشش فروری 2021 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی “مکمل خلاف ورزی” تھی۔

بھارتی فوج کے میجر جنرل اے ایس پینڈھارکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی، “بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) نے کیرن سیکٹر میں در اندازی کی ایک کوشش کی۔ تاہم ایل او سی پر فوجیوں کی فوری کارروائی نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور دہشت گرد کو ختم کر دیا گيا، جو پاکستانی شہری ہے۔”

اس فوجی آپریشن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے میجر پینڈھارکر نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کو ابتدائی طور پر ہی بھانپ لیا گيا تھا اور اسی لیے، “گھات لگا کر در انداز کو ختم کر دیا گیا۔ ایک اے کے رائفل، گولہ بارود اور سات دستی بموں کے ساتھ لاش برآمد ہوئی ہے۔ علاقے کی ابھی بھی نگرانی جاری ہے۔”

پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
میجر پینڈھارکر کا کہنا تھا، “لائن آف کنٹرول پر دونوں فوجوں کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، بارڈر ایکشن ٹیم کی جانب سے یکم جنوری کو ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی گئی۔ تاہم لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔”

بھارتی فوج نے اس مبینہ در اندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے، “واضح طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری جانب سے پاکستانی فوج کو ہاٹ لائن پر پیغام دیا گيا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش واپس لے جائیں۔”

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے سامان کی تلاشی سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ اور اس کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ میجر پنڈھارکر کا کہنا تھا کہ کارڈ پر موجود تصویر میں متاثرہ شخص پاکستانی مسلح افواج کی وردی میں ملبوس ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق متاثرہ شخص کی شناحت محمد شبیر ملک کے طور پر ہوئی ہے اور غالب امکان اس بات کا ہے کہ وہ پاکستانی فوج میں بارڈر ایکشن ٹیم کے ہی ایک رکن تھے۔

گزشتہ برس فروری میں، بھارت اور پاکستان کی افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ کشمیر میں ایل او سی پر دونوں فوجوں کے درمیان برسوں کے ہنگامہ خیز تعلقات کے بعد یہ علاقہ قدر پر سکون رہا ہے۔

دونوں جانب کے فوجیوں نے سال نو کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی پیش کی تھیں تاہم اسی علاقے میں سال کے آغاز پر ہی پاکستانی فوجی کی ہلاکت کشمیر اور خطے کے لیے کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔

Share this:
Corona Patient
Previous Post کورونا کی تباہ کاریاں
Next Post ’کیا یہ ہے نیا پاکستان‘، گاڑی پر فائرنگ، ریحام وزیراعظم پر برہم
Reham Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.