geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

2013 ء الیکشن، عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی

January 6, 2022 1 1 min read
Arif Naqvi
Share this:

Arif Naqvi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کاروباری شخص عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کو 2013ء کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل 20؍ لاکھ ڈالرز کی بھاری رقم ادائیگی کی تھی۔

یہ انکشاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

ووٹن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے ڈونیشن (خیراتی رقم) کو دیکھا جائےتو یہ شاید کسی بھی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے دی گئی رقم ہے جس کی نشاندہی اسکروٹنی کمیٹی نے کی ہے۔

پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے مطابق، کوئی بھی پارٹی غیر ملکیوں یا کمپنیوں سے فنڈنگ نہیں لے سکتی اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعت کو تحلیل کیا جا سکتا ہے۔

اس قانون کے سیکشن (3)6 میں لکھا ہے کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا علاقائی سطح پر انکارپوریٹڈ پبلک یا پرائیوٹ کمپنی، فرم، تجارتی یا پروفیشنل ایسوسی ایشن سے فنڈنگ پر پابندی ہے اور جماعتیں صرف افراد سے رقوم یا ڈونیشن لے سکتی ہیں۔

سیکشن (4)6 میں لکھا ہے کہ اس قانون کے تحت ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے پر رقم بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی۔ غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں سیاسی جماعت کو تحلیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

آرڈر کے آرٹیکل 2 سی سوم میں لکھا ہے کہ غیر ملکی مدد سے چلنے والی پارٹی کی تشریح اس انداز سے کی گئی ہے کہ ایسی جماعت جو غیر ملکی مدد، مالی یا کسی اور طرح سے، کے ذریعے چلائی جا رہی ہو اور یہ مدد غیر ملکی حکومت یا کسی غیر ملک کی سیاسی جماعت کر رہی ہو، یا اس کی فنڈنگ کا کچھ حصہ غیر ملکی افراد ادا کر رہے ہوں۔

الیکشن کمیشن کی جس اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی بات کی جا رہی ہے اس کے مطابق مبینہ طور پر کئی غیر ملکی افراد نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی ہے۔ جہاں تک ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کی بات ہے تو یہ کمپنی 2013ء میں عارف نقوی کی ملکیت تھی اور اس کے موجودہ اسٹیٹس کا علم نہیں۔

یہ بات بھی معلوم نہیں کہ کمپنی کو کس ملک میں رجسٹر کرایا گیا تاہم، ایک اِسی نام سے ایک آف شور کمپنی کو کیمن آئی لینڈز میں رجسٹر کرایا گیا تھا۔

عارف نقوی کے پاس برطانیہ میں ایک کوٹھی تھی جو آکسفورڈ شائر میں واقع تھی اور اس علاقے کا نام ووٹن پیلیس تھا۔ پی ٹی آئی کے ڈونر (خیرات دینے والے) کی حیثیت سے عارف نقوی کا نام شہ سرخیوں میں رہا ہے اور یہ اطلاعات بھی تھیں کہ اگر وہ برطانیہ میں فراڈ کے مبینہ الزامات کے تحت گرفتار نہ ہوتے تو حکومت میں اُن کے پاس ایک اہم عہدہ ہوتا۔

عارف نقوی پر یہ الزامات امریکا نے عائد کیے تھے۔ أبراج گروپ سے قربت رکھنے والے برطانوی مصنف برائن بریواٹی نے لکھا ہے کہ جس وقت عارف نقوی گرفتار ہوئے اُس وقت عمران خان انہیں وزیر خزانہ مقرر کرنے والے تھے۔

عارف نقوی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں کچھ مغربی افراد نے سازش کے تحت ہدف بنایا ہے۔

ایک اور پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کاری شہباز گل نے کہا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمٹیڈ کا تمام تر ریکارڈ قانونی ہے۔

Share this:
Karachi Rain
Previous Post کراچی میں آج رات تیز بارش کا امکان
Next Post پیپلزپارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا
Saleem Mandviwala

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.