geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس اور امریکا میں اب جھگڑا کیا ہے؟

January 10, 2022 1 1 min read
Russia and United States
Share this:

Russia and United States

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور روس کے سینیئر سفارت کار پیر کے روز جنیوا میں سکیورٹی کے موضوع پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ گو کہ ان مذاکرات میں یوکرائن کا موضوع اہم ہے، تاہم سرد جنگ کے بعد پیدا ہونے والے کئی مسائل اس بات چیت کا حصہ ہوں گے۔

روس نے یوکرائن کی سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کر رکھے ہیں جب کہ ماسکو کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی کارروائیوں میں گزشتہ چند برسوں میں مشرقی یوکرائن میں اب تک 13 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یوکرائن کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے یا اس کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کرتا ہے، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے شعبے میں پیش رفت اس وقت تک ناممکن ہے، جب تک روس اپنی اس جارحانہ حکمت عملی سے پیچھے نہیں ہٹتا۔

روس جو سن 2014 میں یوکرائنی علاقے کریمیا پر قبضہ کر چکا ہے، یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یوکرائن کو اپنی رکنیت دینے سے باز رہے اور مشرقی یورپ کی طرح وہاں نئے عسکری اڈے بنانے سے اجتناب برتے۔ ماسکو کا دعویٰ ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے پر مغربی دفاقی اتحاد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنا پھیلاؤ روک دے گا۔

دوسری جانب روس بیلاروس میں سن 2020 میں ہونے والے متنازعہ انتخابات کے بعد مظاہروں میں آمر حکمران آلیکسانڈر لوکاشینکو کی طرف سے کریک ڈاؤن میں ان کی معاونت کر چکا ہے، جب کہ حال ہی میں قزاقستان میں بھی مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں اپنے فوجی مہیا کر چکا ہے۔

افریقہ میں بھی امریکا اور یورپی یونین روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے قریبی تعلق رکھنے والی پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی واگنر گروپ کی سرگرمیوں کے خلاف اپنے دباؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ روسی گروپ وسطی افریقی جمہوریہ اور لیبیا میں کئی طرح کی متنازعہ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، جب کہ حال ہی میں مالی سے فرانسیسی فوج کے انخلا کے بعد اس کمپنی نے بماکو حکومت کے ساتھ ایک بڑا سکیورٹی معاہدہ بھی کیا ہے۔

مغربی طاقتیں روس کی جانب سے شام میں بشارالاسد کی مدد پر برہم رہی ہیں تاہم ایران کے موضوع پر صدر جو بائیڈن ماسکو کے تعاون کا خیرمقدم بھی کر چکے ہیں۔

تھائی لینڈ
تھائی لینڈ کے پاس ایک طیارہ بردار بحری بیڑہ ہے جسے 1997 میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ بحری بیڑہ اب بھی ملکی بحریہ کے استعمال میں ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس صدر بائیڈن نے روس کے ساتھ متعدد امور پر گفتگو کے لیے سفارتی رابطے کھولے ہیں اور ان میں سے ایک جوہری ہتھیاروں میں کمی کا شعبہ بھی ہے۔

صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے فوراﹰ بعد دونوں ممالک جوہری تخفیف اسلحہ کے معاہدے نیو اسٹارٹ ٹریٹی کی مدت میں پانچ سال کی توسیع کر چکے ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے مطابق امریکا یورپ کے تحفظ کے لیے روس سے بات چیت اور نئے اقدامات کے لیے تیار بھی ہے۔ تاہم بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اس کے لیے روس کو سب سے پہلے یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹانا ہوں گی۔

اس کے علاوہ سائبر حملوں اور روس میں انسانی حقوق جیسے امور پر بھی دونوں ممالک کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں جب کہ متعدد امور پر اختلافات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔

Share this:
Humayun Saeed
Previous Post ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے
Next Post قزاقستان میں پرتشدد مظاہرے: ایک سو چونسٹھ ہلاکتیں، وزارت صحت
Kazakhstan Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.