geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قزاقستان میں پرتشدد مظاہرے: ایک سو چونسٹھ ہلاکتیں، وزارت صحت

January 10, 2022 0 1 min read
Kazakhstan Protest
Share this:

Kazakhstan Protest

قزاقستان (اصل میڈیا ڈیسک) وسطی ایشیائی جمہوریہ قزاقستان میں حالیہ پرتشدد عوامی مظاہروں اور بدامنی کے واقعات میں ملکی وزارت صحت کے مطابق ایک سو چونسٹھ افراد ہلاک اور دو ہزار دو سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک سو تین ہلاکتیں صرف الماتی میں ہوئیں۔

سابق سوویت یونین کی اس جمہوریہ میں ملکی وزارت صحت کی طرف سے گزشتہ کئی دنوں کے دوران بدامنی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے متعلق جاری کردہ یہ اعداد و شمار سرکاری نشریاتی ادارے خبر۔24 نے نشر کیے۔ یہ تعداد اب تک کے اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

یہ واضح نہیں کہ آیا ان 164 ہلاکتوں سے مراد صرف شہری اموات ہیں یا ان میں کئی روزہ بدامنی کے دوران مارے جانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی شمار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں آج ہی اتوار نو جنوری کے روز حکومتی ذرائع نے ایک علیحدہ بیان میں یہ تصدیق بھی کی تھی کہ اس بدامنی میں مجموعی طور پر 16 پولیس اہلکار اور نیشنل گارڈز مارے گئے۔

صرف الماتی میں ایک سو تین ہلاکتیں
قزاقستان میں نئے سال کے آغاز پر ایندھن کی بہت زیادہ قیمتوں کے خلاف عوامی مظاہرے ملک کے سب سے بڑے شہر الماتی میں شروع ہوئے تھے، جو دیکھتے ہی دیکھتے ملک بھر میں پھیل گئے تھے۔ اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے الماتی میں میئر کے دفتر کی بلڈنگ سمیت کئی سرکاری عمارات پر قبضہ بھی کر لیا تھا اور چند عمارات کو آگ بھی لگا دی گئی تھی۔

وزارت صحت کے مطابق 164 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ الماتی میں ہوئیں، جن کی تعداد 103 بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلاک شدگان میں تین نابالغ افراد بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک بچی کی عمر تو صرف چار سال تھی۔

ڈھائی ہزار غیر ملکی فوجی
قزاقستان میں بدامنی اور حکومت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملکی صدر توکائیف نے سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کو دیکھتے ہی بغیر کسی انتباہ کے گولی مار دینے کا حکم بھی دے دیا تھا۔

تقریباﹰ اسی وقت صورت حال بہت زیادہ خراب ہو جانے پر روس اور سابق سوویت یونین کی چار دیگر ریاستوں نے اپنے تقریباﹰ ڈھائی ہزار امن دستے قزاقستان بھیج دیے تھے تاکہ حالات پر قابو پانے میں قزاقستان کی حکومت کی مدد کی جا سکے۔ ان امن دستوں میں اکثریت روسی فوجیوں کی ہے۔

ملکی وزارت صحت کے مطابق ان کئی روزہ مظاہروں میں مجموعی طور پر دو ہزار دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے بیانات کے مطابق ان میں سے تیرہ سو زخمی ملکی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔

اسی دوران صدر توکائیف کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ملکی ادارے حالیہ بدامنی میں ملوث ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں 125 بڑے واقعات کی چھان بین جاری ہے اور اب تک کی تفتیش کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ ہزار آٹھ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Share this:
Russia and United States
Previous Post روس اور امریکا میں اب جھگڑا کیا ہے؟
Next Post بھارت اپنی عسکری صلاحیتیں کتنی تیزی سے بڑھا رہا ہے؟
Aircraft Training Exercises

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.