geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ: آزادی پسند کارکن ایڈورڈ لیونگ جیل سے رہا

January 19, 2022 0 1 min read
Edward Leung
Share this:

 Edward Leung

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ کے آزاد خیال اور سرگرم کارکن ایڈورڈ لیونگ چار برس تک قید میں رہنے کے بعد بدھ کی صبح جیل سے باہر آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بہتر برتاؤ کے سبب ان کی سزا دو برس کم کر دی گئی۔

ہانگ کانگ کے ممتاز آزادی پسند کارکن ایڈورڈ لیونگ کو سن 2016 کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے قید کرلیا گیا تھا جنہیں چار برس جیل میں گزارنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ لیونگ 19 جنوری بدھ کی اولین ساعتوں میں لانٹاؤ جزیرے کی شیک پِک جیل سے باہر نکلے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اپنی رہائی کے بعد اب وہ ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

اپنی رہائی کے بعد انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا، ”چار برسوں تک جدا رہنے کے بعد، میں خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کا متمنی ہوں اور معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لیے ان کے ساتھ قیمتی وقت کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں۔ دیکھ بھال اور محبتوں کے لیے ہر ایک شخص کا تہہ دل سے بہت شکریہ۔”

تیس سالہ ایڈورڈ لیونگ ایک تنظیم ‘ہانگ کانگ انڈیجینس’ کے ترجمان تھے۔ اب یہ گروپ پوری طرح سے ختم ہو چکا ہے، جو چائنا ون پالیسی کے برعکس ہانگ کانگ کی اپنی ایک الگ شناخت برقرار رکھنے کی وکالت کرتا تھا۔ لیونگ اس حوالے سے مقامی اقدار کے بارے میں کھل بات کرنے کے لیے معروف تھے۔

سن 2016 کے دوران ہانگ کانگ میں ‘فش بال ریولویشن’ کے نام سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ان پر ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور پھر اسی الزام کے تحت انہیں 2018 میں چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق، تاہم جیل میں ان کے بہتر سلوک کی وجہ سے ان کی سزا میں دو برس کی کمی کر دی گئی اور چار برس بعد ہی انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

معروف کارکن نے اپنی سرگرم تحریک کے دوران ”لبریٹ ہانگ کانگ، ریولوشن آف اور ٹائمز” یعنی ہانگ کانگ کی آزادی ہمارے وقت کا انقلاب ہے، کا نعرہ دیا، جو اس وقت کافی مقبول ہوا، تاہم اب یہ ایک ممنوعہ نعرہ ہے۔ ان کے تیار کردہ اس ممنوعہ فقرے نے احتجاجی مظاہروں میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

بیجنگ حکومت نے 2019 میں قومی سلامتی سے متعلق سخت قانون کو ہانگ کانگ میں نافذ کیا اور اسی کے تحت سب سے پہلے اس نعرے کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ ایک عدالت نے 2021 میں اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ یہ نعرہ ”علیحدگی کی تحریک کو بھڑکانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”

ایڈورڈ لیونگ کی رہائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکام سیاسی مخالفین پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں اور ہانگ کانگ کے بہت سے جمہوریت نواز کارکنوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا ہے۔

لیونگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال اب بند کر دیں گے اور میڈیا سے بھی بات چیت نہیں کریں گے۔ انہوں نے لکھا، ”جیسا کہ قانون کے مطابق ضرورت ہے، میں رہائی کے بعد نگرانی کے حکم کے تابع ہوں۔”

اس سے قبل منگل کے روز ہی لیونگ کے خاندان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں اپنے حامیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ لیونگ کو ”اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے دیں ”۔ اس پوسٹ میں ان کے حامیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ان کی حفاظت کو ترجیح دیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ قانونی مشورے کی بنیاد پر لیونگ کے فیس بک پیج کو اب ہٹا دیا جائے گا اور ان کے تحفظ کے مقصد سے 19 جنوری کو اس صفحے کا تمام مواد بھی حذف کر دیا جائے گا۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post وزیر اعظم کی سیکورٹی
Next Post مسلم ممالک اور بین الاقوامی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کریں، طالبان وزیر اعظم
Mullah Mohammad Hassan Akhund

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.