geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلاموفوبیا اور تہذیبوں کا تصادم

January 22, 2022January 22, 2022 1 1 min read
Islamophobia in Europe
Share this:

Islamophobia in Europe

تحریر: نسیم الحق زاہدی

امریکہ ہو یا برطانیہ ،یورپ ہو یا پھر افریقہ اسلام پوری دنیا میں جتنی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ویسے ہی یہودو ہنود کی سازشیں بھی پروان چڑھ رہی ہیں ۔ نزول اسلام کے وقت بھی یہودی مسلمانوں کوایذا رسانی پہنچانے کیلئے ہمہ وقت مضطرب رہتے تھے۔یا درہے کہ 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسلام دشمنی کا کھل کر اظہار کیاتھااور صدر منتخب ہونے کے بعد باقاعدہ اسلام کو دہشت گردانہ مذہب قرار دے کر بعض اسلامی ممالک کے امریکہ داخلے پر پابندی لگادی تھی۔فرانسیسی صدر نے بھی اب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت’ اسلاموفوبیا” کو فروغ دینے کا انتخاب کرتے ہوئے تشدد کی راہ اپنانے والے دہشت گردوں، چاہے وہ سفید فام نسل پرست، یا نازی نظریات کے حامی یا پھر کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کیخلاف کوئی بیان دینے کے بجائے اسلام پر حملہ کیا۔

جبکہ امریکہ میںسب سے بڑی مسلم شہری حقوق اور وکالت کی تنظیم ،دی کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنز (CAIR)، کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ بعنوانM ISLAMOPHOBIA IN MAINSTREA کے مطابق 35 خیراتی ادارے اور فاؤنڈیشنز جنہوں نے 2017ئـ2019 ء کے درمیان 26 مسلم مخالف گروپوں کو تقریباً 106 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اسلامو فوبیا تنظیمیں نجی فیملی فاؤنڈیشنز ،مین اسٹریم ڈونرز ایڈوائزڈ فنڈز کے ذریعے بڑی رقم وصول کرتی ہیں جو بالآخر مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور دقیانوسی تصورات کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ فنڈ دینے والوں میں جیوش کمیونل فنڈ اور نیشنل کرسچن چیریٹیبل فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ ان میں پرائیویٹ فیملی فاؤنڈیشنز بھی شامل ہیں جیسے ایڈیلسن فیملی فاؤنڈیشن جو مسلم مخالف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے لاکھوں ڈالر کا تعاون کرتی ہے۔ رپورٹ میں 2019ء ـ2020 ء کے درمیان اسلامو فوبیا کے منظر نامے کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ایک درجن سے زائد مسجد مخالف واقعات اور اسکولوں، امریکی سیاست اور سوشل میڈیا میں مسلم مخالف سرگرمیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔

یورپ ،امریکہ ،بھارت سمیت دنیا بھر میںایک منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام کے خلاف بے شمارنفرت انگیز تحریکیں سرگرم عمل ہیں وہ اگرچہ ہر نسل اور ہر قوم کے پناہ گزینوں کے خلاف ہیں لیکن ان کا اصل نشانہ اسلام اور مسلمان ہی ہیں۔ عالم اسلام کے ساتھ مغرب کی عداوت کو بڑھانے، تحریک استشرا ق orientalism) (کا اہم کردار ہے۔ اسلام کے ساتھ عداوت کو تاریخی طور پر صلیبی جنگوں سے جوڑنے میں ان کی بیشتر کتابیں اسلام اور پیغمبر اسلام کے تعلق سے انتہائی منفی افکار سے بھری ہوئی ہیں۔غور کیا جائے تو مغرب میں اسلامو فوبیاکی بنیادی وجہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور غیر مسلموں کا تیزی کے ساتھ اِسلام قبول کرناہے۔ بعض اندازوں کے مطابق 2030 ء تک دنیا میں اِسلام کے پیروکاروں کی تعداد عیسائیت کے پیروکاروں سے بڑھ جائے گی’ ان شاء اللہ!مغربی دنیا اِسی لیے سراسیمگی اور خوف کا شکارہے کہ بہت جلد اِسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے والا ہے،یہی وجہ ہے کہ مستقل سازشوں کے تحت اِسلام کا حسین اور خوب صورت چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ عالمی برادری ایک طرف اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی کرتی ہے دوسری جانب ایسی تنظیموں جن کا دستور اور منشور اسلامو فوبیا ہے، انہیں فنڈز فراہم کر کے ان کی مالی پوزیشن مضبوط کی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ مسلم نسل کشی کریں۔سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور اقتدار میں باقاعدہ طور پر ایسی شدت پسند تنظیموں کی مالی مدد کی گئی جو مسلم کشی میں ملوث تھیں۔سب سے بڑی فنڈنگ 6کروڑ ڈالر امریکن سنٹر فار لا اینڈ جسٹس کو دی گئی جو خیراتی ادارے کرسچین ایڈووکیٹس سرونگ ایوا نلجزم انکار پوریشن کو دی گئی ہے۔یہ این جی او دنیا بھر میںمسلم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔2017ء میں اس تنظیم نے مسلمانوں پر پابندی عائد کرنے جیسی مہم شروع کی تھی۔اس لئے ایسی تنظیم کو مالی طور پر مضبوط کرنا درحقیقت دنیا بھر میں فتنہ و فساد کو فروغ دینے اور سرپرستی کرنے کے مترادف ہے۔ لہذا اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ اسلام دشمن تنظیموں کی پورے امریکہ میں ایک ہزار شاخیں اسلام اور مسلمان دشمنی کیلئے سرگرم ہے۔

امریکہ میں اسلام مخالف گروہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ مل کر مساجد میں دراندازی اور مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے خفیہ نیٹ ورک قائم ہیںاور اسلام مخالف تنظیمیں اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ ترکی کے صدر ایردوان اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بارہا عالمی رہنماؤں کو اسلاموفوبیا پر تنبیہ کر چکے ہیں، صدر ایردوان نے اپنے کئی عوامی اجتماعات میں کہا ہے کہ یورپ میں اسلاموفوبیا ایک کینسر کی طرح پھیل چکا ہے ۔ بلاشبہ اس وقت پوری دنیا میں عمومی طور پر اور مغربی ملکوں، یورپ و امریکا میں خصوصی طور پر اسلامو فوبیا (اسلام یا مسلمانوں سے خوف و عناد) کی لہر شدید سے شدید تر ہوتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ ناروا، بیجا اور امتیازی سلوک نیز اسلام کو بدنام کرنے اور اس کی مقدس شخصیات کی توہین کرنے کے واقعات اب مغرب میں معمول بنتے جارہے ہیںاورنائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں خاصا اضافہ ہوا ہے جس میں مسلمانوں کو بنیاد پرست، جنونی، انتہاپسند، دہشت گرد اور وحشی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مغربی ممالک جو جمہوریت، مساوات، انصاف، مذہبی رواداری اور سیکولرازم کا پوری دنیا کو نہ صرف درس دیتے ہیں بلکہ ان ملکوں میں اسے بزور قوت نافذ کرنے کی علانیہ و خفیہ کوششیں بھی کرتے ہیں لیکن اپنے دامن میںجھانکنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ا سلاموفوبیا میںمغرب میں اتنا آگے بڑھ چکا ہے کہ انہیں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم نظر نہیں آرہا۔گوانتا نامو اور ابوغریب جیل میں مقدس کتاب قرآن مجید کے ساتھ جو توہین آمیز سلوک کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی وہ اسلاموفوبیا ہی کا نتیجہ تھا۔روہنگیا سے فلسطین اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر تک مسلمانوں پر ظلم و جبرکے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس پر اقوام متحدہ نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔پیغمبر اسلام ۖکے متنازع اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف پر امن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑکران کے کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ،بعض ریاستوں میں تو مسلمانوں کو شہری حقوق دینے سے انکار کیا جاتا ہے۔

بھارت میں سی اے اے اور این سی آر نامی مسلم مخالف قوانین اور اقدامات کئے گئے ہیں۔شام سے لے کر یمن،افغانستان سے لے کر عراق،برما ،سری لنکاسے لے کر فلسطین اور کشمیر تک ہرجگہ نہتے مظلوم مسلمانوں کو بے حسی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔او آئی سی جیسی اسلامی دنیا کی نمائندہ تنظیم بھی سوائے میٹنگز کرنے کے آج تک کوئی بھی نمایاں کارنامہ سرانجام نہ دے سکی کہ جسے سنہرے حروف میں لکھا جا سکے،مقام افسوس ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض مفاد پرست حکمرانوں نے قاتلوں اور ظالموں کو اپنا ہمنوا ور ہم خیال بنایا ہوا ہے جس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل ،بھارت اور ان کے اتحادی ممالک نے فلسطین،کشمیر ،برما ،عراق،شام،بوسنیا ،چیچنیا،افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک کو کس طرح سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خانہ جنگی کی سی کیفیت سے دوچار کیاہے۔شامی خانہ جنگی کے بعدیورپ میں بسنے والے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزرویوں میں اضافہ ہوا ہے،انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداریورپی ممالک شامی مہاجرین کو پناہ نہیں دے رہے اور مسلم نسل کشی، اسلامو فوبیا میں انسانی اقدار تک کو بھول گئے ہیں۔جرمنی،برطانیہ،اٹلی،ہالینڈ ،فرانس ،سپین اور دیگر یورپی ممالک میں نسل پرستی اور نفرت انگیز تقریروں کو سیاست اور میڈیا کے ذریعے خوب پروان چڑھایا جارہاہے جس کا اعتراف یورپی کمیشن” ECRI”نے بھی اپنی رپورٹ میں کیا گیا تھا ۔ رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ۖنے ارشاد فرمایاہے کہ” مسلمان آپس میں ایک جسم کی مانند ہیںاگر جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہو توپورا جسم تکلیف محسوس کرتاہے”لہٰذا عالم اسلام کے حکمرانوں کو اب خواب غفلت سے بیدار ہوکر دنیا بھر کے ممالک میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کیلئے مئوثر حکمت عملی اپنانا ہو گی۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر: نسیم الحق زاہدی

Share this:
Watching TV
Previous Post دیر تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
Next Post غریبوں کی عدالت کا 39 واں یوم تا سیس
Court

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.