geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘امریکی قیدیوں کی رہائی کے بغیر ایران جوہری معاہدہ مشکل’

January 24, 2022January 24, 2022 4 1 min read
Robert Mellie
Share this:

Robert Mellie

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے شاید اس وقت تک کوئی سمجھوتہ نہ کرے جب تک تہران ان چار امریکی شہریوں کو رہا نہیں کر دیتا جسے اس نے یرغمال بنارکھا ہے۔ ایران امریکا کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر رابرٹ میلی نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایران کے قبضے میں موجود چار امریکیوں کے مسئلے پر ایک بار پھر امریکی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ جوہری مذاکرات سے الگ ہے۔ تاہم وہ ان امریکی شہریوں کی رہائی کوجوہری معاہدے کے لیے پیش گی شرط سے ذرا اور قریب آگئے۔

رابرٹ میلی نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کواتوار کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، “یہ دونوں الگ الگ ہیں اور ہم دونوں پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ ایران کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے چار بے گناہ امریکیوں کی رہائی کے بغیر جوہری معاہدہ کرنے کا تصور ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔”

انہوں نے ویانا میں خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا، “باوجودیکہ ہم جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں، اسی کے ساتھ ہم اپنے یرغمال شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ان کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں۔”

خیال رہے کہ ویانا میں سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں امریکا کو اس معاہدے سے یک طرفہ طورپر الگ کرلیا تھا۔

حالیہ برسوں کے دوران ایران کی پاسداران انقلاب فوج نے درجنوں دوہری شہریت رکھنے والے اور غیرملکی شہریوں کو بالخصوص جاسوسی اور سیکورٹی کے حوالے سے الزامات کے تحت گرفتار کررکھا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تہران ان قیدیوں کے ذریعہ سفارتی فائدے اٹھانا چاہتا ہے۔ دوسری طرف مغربی طاقتیں ان ‘سیاسی قیدیوں’ کو رہا کرنے کے لیے تہران سے ایک عرصے سے مطالبہ کر رہی ہیں۔

تہران اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ اس نے کسی کو بھی سیاسی اسباب کی بنا کر قید کر رکھا ہے۔

انٹرویو کے دوران میلی کے ساتھ 77سالہ سابق امریکی سفارت کار بیری روزین بھی موجود تھے۔ روزین ایران میں قید امریکی، برطانوی، فرانسیسی، جرمنی، آسٹریائی اور سویڈش قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر زور دینے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ روزن کا کہنا ہے کہ جب تک ان قیدیوں کو رہا نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک جوہری معاہدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

روزن سن 1979-1981کے دوران ایران میں یرغمالوں کے بحران میں شامل 50 سے زائد امریکی سفارت کاروں میں سے ایک تھے۔

رابرٹ میلی نے کہا، “میں نے یرغمال بنائے گئے افراد میں سے کئی ایک کے اہل خانہ سے بات کی ہے۔ وہ مسٹر روزن کے تئیں مشکور ہیں تاہم ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب انہیں اپنی بھوک ہڑتال ختم کردینی چاہئے۔ اور میری بھی یہی رائے ہے کیونکہ پیغام پہنچ چکا ہے۔”

پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے روزن نے کہا، “خصوصی سفیر میلی اور میرے ڈاکٹروں نیز دیگر افراد کی درخواست کے بعد میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کر رہا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری اس مہم کو دوسرے لوگ آگے نہیں بڑھائیں گے۔”

خیال رہے کہ سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے سلسلے میں ویانا میں ہونے والی بات چیت آٹھویں دور میں ہے۔ ایران نے امریکی حکام سے براہ راست ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے دیگر سفارت کار دونوں کے درمیان رابطے کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

براہ راست بات چیت کا خیرمقدم کریں گے
جب امریکی سفیر رابرٹ میلی سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا ایران سے براہ راست بات چیت کرسکتا ہے تو انہوں نے کہا، “اس حوالے سے کوئی بات ہمیں سننے کو نہیں ملی ہے، لیکن ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔”

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران نے اس کے چار شہروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان میں ایرانی امریکی تاجر 50 سالہ سیامک نمازی اور ان کے والد 85 سالہ باقر شامل ہیں۔ ان دونوں کو “دشمن حکومت کے ساتھ تعاون کرنے” کا قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ نمازی اب بھی جیل میں ہیں جب کہ ان کے والد کو طبی بنیادوں پر سن 2018 میں رہا کردیا گیا تھا اور ان کی بقیہ سزا بھی معاف کردی گئی تھی۔ گوکہ باقر جیل میں نہیں ہیں تاہم ان کے کنبے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ایران چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔

نمازی خاندان کے وکیل جیرڈ جینسر کا کہنا تھا، “بائیڈن انتظامیہ کے سینیئر حکام نے بارہا کہا ہے کہ گوکہ ایرانی جوہری معاہدہ اور یرغمالوں کا معاملہ دونوں الگ الگ ہیں لیکن دونوں کے لیے متوازی بات چیت ہونی چاہئے اور صرف جوہری معاہدہ نہیں ہوسکتا، ورنہ یرغمالوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکے گا۔”

ایران نے جن دیگر امریکی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ان میں ماہر ماحولیات مراد تہباز اور تاجرعماد شرگی شامل ہیں۔

Share this:
Hazrat Fariduddin Masood Ganjshakar
Previous Post بابا جی سلام
Next Post ارطغرل غازی کے ’’ارتک بے‘‘ انتقال کر گئے
Ayberk Pekcan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.