geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یمنی جنگ متحدہ عرب امارات تک کیسے پہنچی؟

January 26, 2022 2 1 min read
Yemen War
Share this:

Yemen War

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران یمنی باغیوں نے دو مرتبہ متحدہ عرب امارات پر میزائل داغے۔ کیا یہ مسلح تنازعہ اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے؟

یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ایسے خدشات ہیں کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری یہ جنگ اب جزیرہ نما عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایسے عسکری اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جہاں برطانوی اور امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اس تناظر میں یمنی شیعہ باغیوں کی یہ کارروائی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

یہ تنازعہ کب اور کیسے شروع ہوا؟
یمن میں ان باغیوں کے خلاف سن دو ہزار پندرہ سے سعودی عسکری اتحاد بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تنازعے کے نتیجے میں ہزاروں شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ یمن میں ایک انسانی بحرانی المیہ پیدا ہو چکا ہے۔

سعودی عسکری اتحاد یمن کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس جنگ کا آغاز ستمبر سن دو ہزار چودہ میں اس وقت ہوا تھا، جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور یمن کے زیادہ تر شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ باغی وسیع تر خودمختاری کا مطالبہ کر رہے تھے، جسے وفاقی حکومت نے تسلیم نہیں کیا تھا۔

جنگ میں شدت کیوں ہوئی؟
حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی وجہ سے یمن میں باغیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بالخصوص مارب پر قبضے کی کوشش میں ناکامی کے بعد حوثی باغیوں نے اپنے جنگی حربوں میں تبدیلی کی ہے۔

مارب پر قبضے سے یمن کا مکمل شمالی علاقہ حوثی باغیوں کے کنٹرول میں چلا جائے گا۔ اس لیے ان کی کوشش ہے کہ نئی طاقت جمع کریں اور سعودی عسکری اتحاد کو دیگر محاذوں پر پریشان کریں تاکہ مارب پر ایک نئی چڑھائی کی کوشش کی جا سکے۔

سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے یمن میں ان باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعدہ میں ایک جیل پر فضائی حملہ بھی اسی اتحاد نے کیا۔ تاہم ریاض حکومت نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

یمنی بحران میں کشیدگی کی نئی سطح پر عالمی طاقتوں نے تشویس کا اظہار کیا ہے۔ مغربی ممالک نے اطراف پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے بجائے مذاکراتی عمل پر توجہ مرکوز کریں۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ وہ حوثی باغی تحریک کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

امریکا نے گزشہ برس ہی مذاکراتی عمل کے بعد اس باغی تحریک کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا تھا۔ تاہم ان مذاکراتی ادوار میں امریکا اور اقوام متحدہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کو براہ راست مذاکرات پر آمادہ نہیں کر سکا تھا۔

Share this:
George Bailey
Previous Post فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا، آسٹریلوی سلیکٹر
Next Post روس: ہمیں تشویش ہے، امریکہ، روس۔ یوکرائن کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے
Dmitry Peskov

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.