geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رانا ثنا کی یوسف رضا گیلانی کو کلین چٹ، حکومت کے جانے کی ڈیڈ لائن بھی دیدی

January 30, 2022 3 1 min read
Rana Sanaullah and Imran Khan
Share this:

Rana Sanaullah and Imran Khan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ آئندہ 9 ماہ میں حکومت نہ رہے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سےخطاب کرتےہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ملک کی ترقی کی سزا دی جا رہی ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کو ہم وجود میں لے کر آئے،اس کے بعد دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا تھا، پوری محنت کا سہرا شہباز شریف کے سر پر ہے۔

انہوں نے نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق کہا کہ وہ کب آئیں گے اس کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا، نواز شریف کسی ڈیل میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ایسا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس ہونے پر اگر کسی کا قصور ہے تو وہ دلاور خان گروپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار تو ووٹ بھی پورے تھے ، لیکن حکومت نے غیر پارلیمانی روایت اپنا کر بل پاس کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان سے پوچھیں تو کہتے ہیں آئی ایم ایف قسط نہیں دے رہا تھا، قسط کی خاطر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کو اب نہ قومی اسمبلی پوچھ سکتی ہے اور نہ کوئی ادارہ پوچھ سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ فنڈز کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کرتے ہیں اور ان کی اے ٹی ایمز بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔

دورانِ خطاب انہوں نے کہا کہ اپنے مرضی کے جج لگا کر اپوزیشن کے خلاف فیصلے کروانے ہیں، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ دس یا بارہ جج ملک ارشد جیسے مل جائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بار بار جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا، منظم جمہوری سیاسی جماعتیں بنتی تو شپ خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں ملتی، ن لیگ نے پہلے بھی منظم جماعت بنانے کی کوشش کی اب بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنی پارٹی کو متحرک کریں گئے،ہفتے میں ہر یونین میں ایک جلسہ ہو گا، 6 ماہ میں ہر ڈویژن لیول پرجلسوں میں شہباز شریف اور مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہو گی۔

Share this:
Raja Basharat
Previous Post پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان
Next Post لاہور: کورونا زور پکڑ گیا، دوا کی بلیک میں فروخت
Lahore Corona Cases

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.