geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اجمیر کے والی

February 3, 2022 1 1 min read
Khawaja Moinuddin Chishti
Share this:

Khawaja Moinuddin Chishti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

مغل اعظم شہنشاہ اکبر جتنا عرصہ زندہ رہا اجمیر شریف خواجہ خواجگان معین الدین چشتی کے مزار پر انوار پر عقیدت سے حاضری دیتا رہا، اجمیر شریف کا راستہ بتانے والے درویش وقت حضرت شیخ سلیم الدین چشتی کے درپر بھی سوالی بن کر جاتا رہا، اکبر اعظم کے بعد اس کا بیٹا سلیم الدین عرف عام میں جہانگیرتخت نشین ہوا، بلاشبہ شہزادہ سلیم عاشق مزاج تھا لیکن اپنے مرشد کریم حضرت سلیم الدین چشتی سے دیوانہ وار عقیدت رکھتا تھا، بادشاہ کی حضرت سے عقیدت و محبت سے بہت سارے لوگ جلتے تھے ایک بار کسی مقرب درباری نے حضرت شیخ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہہ دیے، یہ درباری بادشاہ کی محبوب اور لاڈلی بیوی ملکہ نور جہاں کا چہیتا تھا اس کی گستاخی اور شیخ کی شان کے بارے میں نازیبا کلمات کا جب جہانگیر کو پتہ چلا تو وہ یہ گستاخی برداشت نہ کر سکا غصے سے پاگل ہو گیا اور یہ حکم جاری کیا اس نافرمان گستاخ کی زبان گدی سے کھینچ نکالو اور میرے سامنے پیش کرو، محبوب ملکہ نورجہاں کو پتہ چلا تو اس نے اس شخص کی بھر پور سفارش کی ہاتھ جوڑے روئی پیٹی بہت زیادہ منت سماجت کی مگر جہانگیر پر ملکہ کی سحر انگیز اداں اور معافیوں کا بلکل بھی اثر نہ ہوا اور غصے سے بولا اگر میرے مرشد شیخ کی شان میں ایسی گستاخی تم کروگی تو تمھارا حشر بھی ایسا ہی ہو گا۔

پھر ہزاروں لوگوں ے یہ خوفناک منظر دیکھا جب اس شخص کی گردن میں سوراخ کرکے اس کی گستاخ زبان نکال لی گئی اور پھر جب یہ بے ادب زبان بادشاہ کے سامنے لائی گئی تو بادشاہ دہاڑتے ہوئے با آواز بولا ہر وہ زبان جو میرے مرشد کی گستاخی کرے گی اس کا حشر یہی ہو گا، لوگ حیرت سے دیکھتے کہ جہانگیر جس کی ماں ایک ہندو عورت تھی جس نے بچپن سے اپنی ماں کو بتوں اور مورتیوں کے سامنے ماتھا رگڑتے دیکھا وہ کبھی بھی ہندو مذہب اور بتوں کی پرستش کی طرف مائل نہ ہوا، یہ بادشاہ سلیم کی اپنے مرشد اور خواجہ معین الدین سرکار سے والہانہ محبت تھی کہ ایسا بچہ جو ہندو عورت کے بطن سے پیدا ہوا کبھی بھی اسلام سے دور نہ ہوا، شہنشاہ اجمیر کا فیض تھا کہ اکبراعظم دین الہی کے باوجود خواجہ پاک کے نورانی فیض اور سحر سے نہ بچ سکا اور جہانگیر بھی آخری دم تک شاہ اجمیر اور خواجہ سلیم چشتی کے سحر اور عقیدت میں مبتلا رہا۔وقت کروٹ لیتا ہے جہانگیر پیوند خاک ہوتا ہے تو اس کا بیٹا شاہ جہاں تخت نشین ہوتا ہے شاہ جہاں کے چاروں بیٹوں میں تخت کی جنگ شروع ہوتی ہے۔

داراشکوہ، شجاع، مراد اور اورنگ زیب چاروں کی لڑائی میں، دارا، شجاع اور مراد کو شکست ہوتی ہے اورنگ زیب مغلیہ سلطنت کا وارث بن کر جلوہ گر ہوتا ہے، اورنگزیب مذہبی رجحان رکھتا تھا وہ اپنی روزی کے لیے ٹوپیاں سیتا اور قرآن پاک کی کتابت کرتا اِسی دوران جب جوگیوں اور ملنگوں نے اِسلامی تعلیمات کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی تو اورنگزیب کی تلوار بے نیام ہوگئی جس نے شراب افینیوں اور دوسرے نشے استعمال کرنے کے بعد فقیری ولائت کا دعوی کیا وہ قہر عالمگیری سے نہ بچ سکا، جھوٹے صوفیوں کی زندگی کا دائرہ تنگ ہونے لگا تو اورنگزیب کو درویشوں صوفیوں کا دشمن سمجھا جانے لگا جبکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ تو خود حضرت شیخ مجدد الف ثانی کے بیٹے خواجہ معصوم کا مرید اور عقیدت مند تھا۔

اصل بات یہ تھی کہ نام نہاد ملنگوں، جوگیوں نے جب تصوف کی حقیقی تعلیمات کی بجائے قبر پرستی اور ناچ گانے کو رواج دیا تو بادشاہ کی تلوار ان کے خلاف بے نیام ہوگئی اورنگزیب کے غصے کی وجہ یہ تھی کہ مزارات مقدسہ پر ہر وقت میلہ لگا رہتا تھا یہ بھکاری بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ منشیات کی لعنت میں بھی مبتلا ہو چکے تھے معذور گداگروں کے علاوہ بہت زیادہ تعداد میں صحت مند لوگوں نے بھی جعلی معذوروں کا بھیس بدل لیا تھا، اورنگزیب نے جس طرح معاشرے کے دوسرے بے ایمان لوگوں کو سیدھا کیا اِس لیے یہاں بھی اورنگزیب ایسے نام نہاد جھوٹے بھکاریوں اور صوفیوں کے خلاف تھا، اورنگزیب نے تو مزارات مقدسہ پر فضول رسموں اور بدعت کے سیلاب کو روکنے کی کو شش کی ہندوستان کے مختلف مزارات سے ہوتا ہوا آخر اورنگزیب سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی کے مزار اقدس پر حاضری کے لیے اجمیر شریف کی طرف روانہ ہوا۔

اجمیر شریف سے باہرہی اورنگزیب سواری سے اتر کر پیدل چلناشروع ہوگیاخدمت گاروں نے بار بار سواری پیش کی لیکن اورنگزیب کے جاہ جلال سے ہر طرف خاموشی اور سکوت کا عالم تھا اچانک بادشاہ کی نظر قطار میں کھڑے اندھوں پر پڑی جو نظر سے محروم تھے لیکن بھیک کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑے تھے ، اورنگزیب نے ایک اندھے سے پوچھا تم یہاں کس لیے آئے ہو تو بولا آنکھوں کی روشنی لینے آیا ہوں بادشاہ نے پوچھا کب سے یہاں ہو تو وہ بولا پانچ سال سے ابھی تک تمھارے آنکھیں ٹھیک کیوں نہیں ہوئیں خدا کی مرضی اندھے نے جواب دیا اِسی طرح اورنگزیب نے دوسرے اندھوں سے بھی یہی پوچھا کسی نے بتایا دس سال کسی نے کہا زیادہ عرصہ سے یہاں موجود ہوں لیکن آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوں اورنگزیب جلال میں آکر بولا میں مانگنے جارہا ہوں اگر میری واپسی تک تم لوگوں کی بینائی واپس نہ آئی تو سب کو قتل کردوں گا۔

پھر بادشاہ شہنشاہ اجمیر کے مزار کی طرف اِس طرح بڑھا جس طرح غلام اپنے آقا کی طرف جاتا ہے۔لوگوں کا سیلاب امڈ آتا تھا ہندوستان کے شہنشاہ کو دیکھنے لیکن اورنگزیب دنیا مافیا سے بے خبر غلاموں کی طرح شاہ اجمیر کے قدموں میں ہاتھ باندھ کرکھڑا تھا بادشاہ کے ہونٹوں کو جنبش ہورہی تھی پھر بادشاہ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو آنکھوں سے آنسوں کی آبشار جاری ہو چکی تھی بادشاہ کو روتے دیکھ کر لوگوں پر بھی رقت طاری ہوگئی، اورنگزیب جو مغلیہ سلطنت کا وارث تھا اصل شہنشاہ ہند کے قدموں میں بھکاریوں کی طرح عقیدت و احترام سے کھڑا تھا، بادشاہ کافی دیر تک نذرانہ عقیدت پیش کرتا رہا پھر باہر آگیا امیروزیر اور سپاہی بادشاہ کے جلال سے بخوبی واقف تھے کہ اب بادشاہ ان اندھوں کو قتل کرادے گا کیونکہ اورنگزیب کے زبان سے نکلے الفاظ کبھی واپس نہیں آتے تھے۔

جب بادشاہ اندھوں کے پاس پہنچا تو وہاں کا منظر ہی بدل چکا تھا اندھوں کی روشنی واپس آچکی تھی وہ خوشی سے دیوانہ وار ناچ رہے تھے وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ بادشاہ سلامت کی برکت سے ہمیں آنکھوں کی روشنی واپس ملی تو اورنگزیب بولا یہ میری وجہ سے نہیں بلکہ تم جو اتنے سالوں سے شاہ اجمیر کے کوچے پڑے ہو تم نے کبھی دل سے دعا مانگی ہی نہیں۔ آج موت کے خوف سے جب دعا مانگی تو دعا دل و روح کی گہرایوں سے نکلی اور بارگاہ الہی میں قبول ہوئی، پھر بادشاہ واپس چلا گیا، لیکن اندھوں کی روشنی کی کرامت دیکھ کر اورنگزیب بھی دل سے شاہ اجمیر کا عقیدت مند ہوگیا پھر جب بھی مشکل جنگ کا مسئلہ ہوتا تو وہ ننگے پاں اجمیر شریف حاضری دیتا اور ہر بار فیض اورکامیابی لے کر جاتا، دور غلامی میں انگریز وائسرائے لارڈ کرزن اکثر کہا کرتا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک ایسے بزرگ کو دیکھا ہے جو اپنی وفات کے بعد بھی ہندوستانیوں کے دلوں پر حکمرانی کرتا ہے وہ خواجہ معین الدین چشتی ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
5th February – Kashmir Day
Previous Post 5 فروری: کشمیری، تکمیل پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں اور پاکستان
Next Post وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.