geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائن پر حملہ روس کو بہت مہنگا پڑے گا، جوبائیڈن

February 13, 2022 0 1 min read
Biden and Putin
Share this:

Biden and Putin

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرائن میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی صدر نے ہفتے کو روسی صدر کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی تاہم کوئی خاطر خواہ حل نہیں نکل سکا۔ روسی خارجہ پالیسی کے ایک مشیر نے موجودہ صورتحال کو ’دیوانے پن کی انتہا‘ قرار دیا ہے۔

ہفتہ 12 فروری کو امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بذریعہ ٹیلیفون یوکرائن کے بحران کے بارے میں بات چیت کی۔ بائیڈن نے روس کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر اُس کی طرف سے یوکرائن پر فوجی حملہ ہوا تو کریملن کو”فوری اور بہت بھاری قیمت‘‘ ادا کرنا پڑے گی۔ روسی صدر نے مغربی ممالک کی طرف سے روس کو دباؤ میں لانے کی کوشش اور اُس کے یوکرائن پر فوجی حملے کے ارادوں کے بارے میں دعووں پر شدید تنقید کی ہے۔ پوٹن نے مغرب کے اس اقدام کو ”اشتعال انگیزی اور قیاس آرائیاں‘‘ قرار دیا ہے۔

ہفتے کو امریکا اور روس کے صدور کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد کریملن میں خارجہ پالیسی کے مشیر ژوری اوشاکوف نے ایک کانفرنس کال میں کہا، ”دیوانگی عروج پر ہے۔‘‘

کشیدگی برقرار

روس اور مغربی ممالک کے مابین ہفتوں سے چلا آرہا تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ روس نے اپنے مغربی پڑوسی ملک یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ یوکرائن کا تنازعہ اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب واشنگٹن نے خبردار کیا کہ ”کسی بھی وقت ایک ہمہ گیر حملہ شروع ہو سکتا ہے اور روس جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرائن پر قبضہ کر لے گا۔‘‘ دوسری جانب روس نے بحیرہ اسود کے پار اپنی کئی برسوں کے مقابلے میں سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پوٹن کو بتایا، ”اگر روس کی جانب سے یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریملن کو فیصلہ کُن جواب دے گا اور اس طرح روس کو اپنے کیے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘ امریکا کی طرف سے یوکرائن کے معاملے میں روس کے ساتھ سفارت کاری پر آمادگی کا اظہار کیے جانے کے دوران ہی امریکی صدر نے یہ بھی کہا، ”امریکا دیگر امکانات کے لیے بھی یکساں طور پر تیار ہے۔‘‘ اس وقت امریکی اور روسی اقوام سرد جنگ کے بعد سے اب تک کی کشیدہ ترین صورتحال کا سامنا کر رہی ہیں۔

امریکی اور روسی صدور کی ہفتے کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی۔ اس کے بعد ایک سینیئر امریکی اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا، ”دونوں رہنماؤں کی بات چیت ٹھوس اور پیشہ ورانہ ہونے کے باوجود اس سے موجودہ تنازعے کے محرکات میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی۔‘‘ اُدھر امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے امریکی انتباہ کو دہرایا، ”روس یوکرائن پر حملے کے لیے کوئی بھی جھوٹا ناٹک رچا سکتا ہے۔‘‘ بلنکن نے بھی ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے بات چیت کی۔ بعد اذاں بلنکن نے اپنے بیان میں کہا، ”اگر روس کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتا ہے، جسے وہ بعد میں اپنی فوجی کارروائی کا جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔‘‘

دریں اثناء روسی وزیر دفاع نے کہا، ”روس نے ایک ایسی امریکی آبدوز کا تعاقب کیا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ شمالی بحرالکاہل کے کورل جزائر کے نزدیک پانیوں میں داخل ہو گئی تھی۔‘‘ تاہم ‘یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ‘ نے اس امر کی تردید کی کہ وہ روس کے نزدیکی پانیوں میں کسی قسم کا آپریشن کر رہی تھی۔

ادھر روسی صدر پوٹن نے ہفتے کی سہ پہر فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ بھی تقریباً دوگھنٹے تک گفتگو کی۔ ایمانویل ماکروں کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں صدور نے بات چیت جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اس گفتگو میں بھی روس اور امریکا کے صدور کی گفتگو کی طرح کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

Share this:
Indian Army Kashmir
Previous Post کشمیر کا انسانی المیہ بدترین صورت اختیار کر گیا
Next Post بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے: خواجہ آصف
Khawaja Asif

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.