geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انجام بھی رسوائی، آغاز بھی رسوائی

February 17, 2022 1 1 min read
Abortion
Share this:

Abortion

تحریر: ایم سرور صدیقی

شکل و صورت، لباس اور گفتگو کے اندازسے وہ ایک بڑے گھرانے کی خاتون لگتی تھی۔۔اس کے ساتھ اٹھارہ ،بیس سال کی ایک لڑکی بھی ماں بیٹی دونوں نے قیمتی چادریں اوڑھ رکھی تھیں چہروںپر خوف ،ندامت اور سراسیمگی صاف ظاہر تھی۔۔۔وہ اس وقت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے نجی میٹرنٹی ہوم میں لیڈی ڈاکٹرکے کمرے میں موجود تھے خاتون کبھی سینے میں امڈتے طوفان کو روکنے کی کوشش کرتی تو آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے۔وہ اپنے پلوسے صاف کرتی اور کبھی غصہ سے بیٹی کی طرف دیکھتی جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھی ۔۔اس نے ایک بار پھر رحم طلب اور امید بھری نگاہوں سے لیڈی ڈاکٹر کی طرف دیکھا۔۔۔ لیڈی ڈاکٹر نے کہا بی بی!Sorry میں یہ نہیں کر سکتی میں تنگ آگئی ہوںاس قتل ِ عام سے۔۔۔

خاتون نے اینے دونوں ہاتھ لیڈی ڈاکٹرکے آگے جوڑتے ہوئے کہا اگر اس کے پاپا کو پتہ چل گیا تووہ اسے قتل کرکے مجھے طلاق دیدے گے ۔خدارا ! ڈاکٹرمیرا گھرتباہ ہونے سے بچالو تم میری آخری امیدہو۔ یہ کہتے ہوئے وہ اس کے قدموں میں بیٹھ گئی۔ نوجوان لڑکی ۔ کا رنگ بھی پیلا ہونے لگا خاتون نے اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس کے پاپا ایک ہفتہ تک لندن سے آنے والے ہیں۔”اچھا کچھ کرتی ہوں۔۔درمیانی عمر کی لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔

اسے یوںلگا جیسے سینے سے ٹنوں بوجھ ہٹ گیا ہو ۔۔۔او تھینکس اسی اثناء میں۔۔گھنٹی کی آواز سن کر نجی میٹرنٹی ہوم میںکام کرنے والی رضیہ الیاس ( نام تبدیل کردیا گیاہے) نرس کمرے میں داخل ہوئی۔۔ لیڈی ڈاکٹرنے ایک طرف لے جاکر اسے معاملہ کی نزاکت سے آگاہ کیا تووہ کہنے لگی” میںنے نوزائیدہ بچوںکو قتل کرنا چھوڑ دیاہے کسی کے گناہوںکا بوجھ میں کیوں اٹھائوں؟یہ کام ان کی ماں کیوں نہیں کرتی۔۔۔ڈاکٹر صاحبہ آپ نے تو خود ایسے کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔اس نے بے بسی سے جواب دیا۔۔بس میں نے ان سے وعدہ کرلیاہے۔۔۔

لیڈی ڈاکٹر نے نظریں چراتے ہوئے کہا ان پر ترس آگیا ہے۔۔اب آپ تصورکی آنکھ سے دیکھئے ایک بچہ ابھی پیداہی ہواہے کسی کو اسے نہلانے،اٹھانے یا پیار کرنے کی فکرہے نہ ضرورت۔۔جسم پر ابھی الائشیںبھی موجود ہیں،اسے دیکھ کر کسی کو مطلق خوشی نہیں ہوئی کوئی اسے پیار یا نفرت سے اٹھا بھی نہیں رہا۔ فطرت کے مطابق ماں کے سینے میں دودوھ بھی موجزن ہورہاہے روتے معصوم کی چیخیں ماں کے دل کو چیررہی ہیں لیکن وہ گم سم ہے ۔۔ایک خوف، بدنامی اور رسوائی کے ڈرکے باوجود ماں کی آنکھیں آنسوئوںسے ترہیں نانی ،نرس یا پھرماں کے انگوٹھے کا ہلکا سا دبائو۔دنیا میں آنے والے کی شہہ رگ دباکرتمام رشتے ناطوں اور زندگی سے محروم کر دیتا ہے۔

لاہور شہر کی ایک بارونق آبادی کے چوک میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیرپر کئی کتے ایک دوسرے پر غرارہے تھے۔کچھ بلیاں بھی یہ تماشا دیکھ رہی ہیں لیکن آگے بڑھنے کی جرأت نہیں کررہی ہیں صبح سویرے ایک بزرگ مسجد میں فجر پڑھنے کیلئے جاتے جاتے یہ شور شرابہ سن کررک گئے کتوںکو پتھر روڑے مارمارکر بھگایا ایک اور نمازی بھی ان کے قریب آکرٹھہرگیا دونوںنے مل جل کر صورت ِ حال کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا ایک نومولود بچے کی ادھ کھائی نعش بکھری پڑی ہے کسی بدچلن نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے معصوم کو کوڑے کرکٹ کے ڈھیرمیں پھینک دیا تھا۔

نیم تاریکی میں اس کی حالت دیکھ کردونوں استغفراللہ پڑھنے لگے انہوںنے آتے جاتے چند لوگوںکو اکٹھا کرکے نومولود بچے کی نعش کی باقیات کو اکھٹا کرکے قریبی قبرستان لے کر چلے گئے ان میں ایک کہنے لگا چندماہ قبل بھی یہاں سے ایک نوزائیدہ بچی کی ایسی ہی لاش ملی تھی کراچی کے ایک پوش علاقے میں ایک عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے مسجدکے باہر نوزائیدہ بچہ رکھ دیا غالباً اس کا خیال ہوگا کہ کوئی درددل رکھنے والا اس کو پال لے گا لیکن مولوی صاحب نے اسے گناہ کی پوٹ قراردے کر اس سے جینے کا حق چھین لیا لہذا مولوی موصوف کے حکم پر نوزائیدہ بچے کو پتھر مارمارکر ہلاک کردیا گیا کسی نے اس معصوم پر ترس تک نہ کھایا ۔

گذشتہ سال 1100سے زائدنوزائیدہ بچوں کو قتل کردیا گیا یا پھرانہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیرپر پھینک دیا گیایہ اعدادو شمار پاکستان کے چند اہم شہروںسے جمع کئے گئے ہیں بھارت میں ایسے اعدادوشمار ہوشربا ہیں انڈین ٹی وی اخبارات ایسے واقعات سے بھرے پڑے ہیں سوشل ورکرز اور سماجی تنظیمیں پریشان ہیں کہ ہمارے معاشرے میں یہ کیاہورہاہے ایک محتاط اندازہ یہ ہے کہ شہروںکی نسبتاً دیہی علاقوںمیں ایسے واقعات کی بھر مارہے ایدھی فائونڈیشن کرا چی کے منیجر انورکاظمی کا کہناہے ہمارے چاروں اطراف ایسی المناک کہانیاں بکھری پڑی ہیں وہ کہتے ہیں” میں چند واقعات بھلانا بھی چاہوںتو نہیں بھلا سکتا ایک بچے کی عمر صرف 6دن تھی کسی سنگدل نے اس کو زندہ جلاکر مارڈالا۔۔ہمیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروںسے نوزائیدہ بچوںکی ایسی بھی لاشیں ملی ہیں جن کو پھانسی دی گئی تھی اور معصوم بچوںکی ایسی لاشیں بھی جن کوکتے بلوںنے کھالیا تھا ان کی باقیات دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور جنوبی ایشیاء کے بیشترممالک میں اسقاطِ حمل قانوناً جرم ہے،ڈاکٹروںکو صرف اس صورت میں اجازت ہے جب ماں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو ان کے قوانین کے مطابق زندہ بچے کے اسقاط ِ حمل یا قتل کی سزاعمر قیدہے لیکن ڈاکٹریا دائی کی ملی بھگت سے یہ کام دھڑلے سے کیا جارہاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں لاہورکے ٹمپل روڈپر درجنوں کلینک گناہ کے یہی کاروبار کیلئے مشہور ہیں بلکہ شنیدہے ہرملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں متعدد نجی میٹرنٹی ہوم اسقاطِ حمل کے لئے مخصوص ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروںکو اس بارے بہتر جانتے ہوں گے۔

اسقاطِ حمل یا معصوم بچوں کا قتل ِ عام۔۔اس سنگین مسئلہ بارے میں کوئی بھی شوق سے بات کرنا پسندنہیں کرتاڈاکٹر،نہ مذہبی رہنما نہ سماجی ادارے۔۔کوئی NGOنہ متاثرین ۔۔۔اسقاطِ حمل کا شکار مردہ بچے تو ویسے ہی نہیں بول سکتے ہاں البتہ ایدھی فائونڈیشن سمیت کچھ سماجی تنظیموں نے معاشرہ کو ترغیب دی ہے کہ وہ ایسے بچوں کو قتل کرنے کی بجائے مخصوص” پالنے” ڈال جائیں ہم خود انہیں پال لیں گے لیکن اس کی بجائے بے راہروی کا شکار اسقاطِ حمل کو جان چھڑانے کا طریقہ بہتر خیال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ ”اسلامی جمہوریہ پاکستان ” میں ہی نہیں بھارت ،بنگلہ دیش،افریقی ممالک پر ہی موقوف نہیں دنیا کے نام نہاد مہذب معاشروں میں بھی ہر سال لاکھوں” ناجائز” نو مولود بچوںکوخفیہ طورپر قتل کردیا جاتاہے ایک فی صد کی بھی تدفین نہیں کی جاتی بیشتر غلیظ جانوروں کی خوراک بن جاتے ہیں دنیا کے قدامت پسند ملکوں میں یہ گناہ چھپائے جاتے ہیں جس میں مذہبی نقطہ ٔ نظر،اخلاقی اقدار اور معاشرتی پابندیوںکی بناء پر” بن بیاہی ماں”کا کوئی تصور نہیں شادی سے پہلے بچوںکی پیدائش کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور اسے خاندان کی انتہائی بے عزتی سمجھا جاتاہے اسلام نے زنابالجبر یا زنا بالرضا دونوں کوگناہ قرار دیاہے جس کے مرتکب افراد کو سنگسارکرنے کا حکم دیا گیاہے یعنی بدکاری کے جرم میں سزائے موت تک سزادی جا سکتی ہے ایک مشرقی معاشرہ ہونے کے باوجود اس ”جرم ”میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج ہمارے معاشرے میں لوگ پیسے کمانے کے چکر میں اپنے گھر اور گھر والوںسے لاپرواہ ہوگئے ہیں بے ہنگم آزادی، موبائل فون،انٹرنیٹ اور کیبل سسٹم میں سارا دن گھرگھر ٹی وی پر چلنے والی لچرفلموںنے خواتین و مردکو انتہائی آزادخیال بنا دیاہے ۔ جبکہ یورپین ممالک میں تو اسقاط ِ حمل کی اجازت دے دی گئی ہے مغربی ملکوںمیں اسے گناہ نہیں سمجھا جاتا ان کے دیکھا دیکی زیادہ تر نوجوان نسل نے بے حیائی کو محبت سمجھ لیاہے اب تو گھر والوںکو علم بھی نہیںہوتا لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈ بنا لیتی ہیں اور”تعلقات” بھی استوارکرلیتی ہیں اہلخانہ کو اس وقت ہوش آتی ہے جب لڑکیاں حاملہ ہوجاتی ہیں اور لڑکے رفو چکر۔۔خدارا !سب ہوش کے ناخن لیں اپنے گھراور گھروالوںکی طرف خصوصی توجہ دینے سے حالات کچھ نہ کچھ بہترہو سکتے ہیں خصوصاً والدین اپنی بچے ،بچیوں سے دوستی کرلیں ۔۔ اس بات پر غور کیا جائے آج کے دور کی محبت ۔۔۔محبت نہیں نری ہوس ہے ۔۔آج کے دور میں خالص دودھ تو کیا خاص پانی نہیں ملتا محبت کہاں سے ملے گی عقل کے فیصلے جذبات سے کرنے کی بجائے زمینی حقیقتوں کے مطابق زندگی گذارنا پڑتی ہے ورنہ آپ بھی کہتے پھریں گے

دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے
انجام بھی رسوائی، آغاز بھی رسوائی
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ
Next Post بلغاریہ کے قانون ساز کا یورپی پارلیمان میں نازی سلیوٹ
Jombaski

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.