geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشرے کی تعمیر میں تعلیم و تربیت کا کردار

February 19, 2022 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : ملک سعادت نعمان

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ مسلمانوں کا زوال فکری سطح پر اسلامی طرز فکر چھوڑنے اور اسلامی احکامات کو عملی جامہ پہنانے میں سستی برتنے سے ہوا ہے۔مغرب جب مذہبی جہالت میں غرق تھا۔تب مسلمان علم و دانش کے علمبر دار تھے۔مسلمان یورپ کو غفلت اور جہالت کی گہری نیند سے بیدار کرکے خود خواب غفلت کا شکار ہوگئے۔ مسلمانوں کے اسلامی اذہان کو فرقہ پرستی،نسلی عصبیت،عقل دشمنی پر مبنی مذہبی تحریکیں لے ڈوبیں۔قومیں جب عقل کی حریف ہوجاتی ہیں تو زوال ان کا مقدر بن جاتا ہے۔عقل کے حریفوں میں عدم برداشت کا رجحان درآنا بھی ایک عام بات ہے۔اسی وجہ سے وطن عزیز آج بہت سے مسائل کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔

مگر ہم ہیں کہ اجتماعی طور پر سربراہ مملکت کو جملہ تمام بیماریوں کی جڑ گردانتے ہوئے مورد الزام ٹھہراتے ہیں اور اپنی سابقہ روش کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہمارے معاشرے میں ہرقسم کی برائی پائی جاتی ہے بہنوں بھائیوں کے حقوق ثواب سمجھ کر غصب کئییجاتیہیں رشوت کا چلن عام ہے قتل و غارتگری،بردا فروشی،منشیات فروشی،ذخیرہ اندوزی،سود خوری،اوراپنے مفادات کے لیے ہر جائز ناجائز کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہ کرنا یہ تمام چیزیں شامل ہیں جن سے ہمارا نظام انصاف بھی محفوظ نہیں رہا۔امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہورہا ہے۔

بنیادی طور پر ان تمام کی وجہ قومی تربیت کا سرے سے ہی نہ ہونا ہے اسی اثناء میں مختلف سیاسی،لسانی،قومی،عصبی،گروہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں نتیجتاً معاشرے میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے جو کسی طور پر قومی یا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ان تمام برائیوں کے ساتھ معاشرہ کیا۔کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ہمارے والدین اولاد کی تربیت سے زیادہ انکی نشوونما انکی تعلیم،اخراجات پرتوجہ دیتے ہیں۔ ہمارے اساتذہ کے پاس ہمیں بنیادی تہذیب،اخلاق، معاشرتی اقدار،سمجھانیاورسکھانے کے لیے کوئی وقت نہیں ہوتا کیونکہ انہیں کم وقت میں زیادہ نصاب ہمارے نسل نو میں انڈیلنا ہوتا ہے۔

تربیت کرنے کا کسی کے پاس وقت اور سلیقہ نہیں ہے مگر تربیت پر انگلی اٹھانے کے لیے سب تیار ہوتے ہیں۔ ہمیں رشتے نبھانے نہیں سکھائے جاتے، لیکن رشتے ٹوٹ جانے پر ملامت ضرور کی جاتی ہے۔ ہمیں اخلاق کا عملی مظاہرہ کرکے نہیں دکھایا جاتا، مگر بداخلاقی کی نقل کرنے پر کوسا جاتا ہے۔معاشرتی اقدار حقوق العباد کیا ہیں کس طرح دوسروں کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے معاشرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں اور کس طرح مفید شہری بننا ہے ہم نہیں جانتے۔

ہمیں بچپن میں خواب دیکھنے کی ترغیب نہیں دی جاتی ہے، زندگی گزارنے کامقصد کیاہے؟نہیں سمجھایا جاتا۔ہمیں زندگی گزارنے کے سلیقے اور طریقے نہیں سکھائے جاتے کیونکہ کوئی اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہی نہیں ہے۔ ہر ایک کو یہ دوسرے طبقے اور شعبے کی ذمہ داری لگتی ہے اس لیے کوئی بھی یہ بیڑا اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ایک پرانی کہاوت ہے کہ50 سال کی تیاری کے لئے اسلحہ جمع کریں،100 سال کی تیاری کے لئے صنعت پر توجہ دیں اور ایک ہزار سال کی تیاری کے لئے تعلیم پر محنت کریں۔ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے۔

اسی تربیت پر بچے کی شخصیت پروان چڑھتی ہے۔ اخلاق کی جو تربیت ماں کی گود میں ہوتی ہے اسی تربیت پر بچے کی سیرت کے بننے یا بگڑنے کا انحصار ہوتا ہے۔ لہٰذا ماں کے روپ میں خاتون کے کندھوں پر بہت اہم ذمہ داری ہے۔اسکے بعد استاد کی زمہ داری شروع ہوتی ہے آئندہ نسلوں کو سنوارنا ان کو ملک کی خدمت کے قابل اور نظریاتی بناناانہی کے سپرد ہے۔سب محنتوں سے اعلیٰ درجے کی محنت اور کارگزاریوں میں سب سے زیادہ بیش قیمت کارگزاری ملک کے اساتذہ کی کارگزاری ہے۔استاد کا فرض سب فرائض سے زیادہ مشکل اور اہم ہے۔کیونکہ تمام قسم کی اخلاقی،تمدنی اور مذہبی نیکیوں کی کلید اس کے ہاتھ میں ہے اور ہر قسم کی ترقی کا سرچشمہ اس کی محنت ہے۔”

معاشرے میں جہاں ایک ماں کی آغوش کو بچے کی پہلی تربیت گاہ قرار دینے کے ساتھ ایک مثالی ماں کو ایک ہزار اساتذہ پر فوقیت دی گئی ہے وہیں ایک استاد کو اپنی ذات میں ساری کائنات کو بچے کے لئے ایک درس گاہ بنانے کی طاقت رکھنے کی وجہ سے روحانی والد کا درجہ دیا گیا ہے۔باپ بچے کو جہاں اپنی انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتا ہے وہیں استاد بچے کو زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنے کے گُر سکھاتا ہیاور ہمیشہ آگے بڑھنے کی تلقین کرتا ہے۔پاکستان بننے کے بعد سے اب تک تعلیم وترتبیت کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔حکومت وقت کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ کی تربیت کیلییخصوصی اقدامات کرے اور ساتھ ہی اساتذہ کی تقرری کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ قابل ترین اشخاص قوم کی تربیت کا فریضہ سر انجام دیں۔نصاب تعلیم میں بہت سی خامیاں موجود ہیں ہمارا سسٹم غلام پیدا کررہا ہے کہ جو خاموشی کے ساتھ صبح آکر میز پر بیٹھیں اورشام کو چھٹی ہونے کے بعد چلے جائیں۔نہ وہ اپنے عقل و شعور کا استعمال کریں اور نہ ہی وہ تخلیقی ذہن کے مالک ہوں۔طلبہ کے ذہن میں یہ بات بٹھادی گئی ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری ہے، اورکامیاب وہی ہے جو سرکاری نوکر ہے۔
Society

حتیٰ کہ MBA یعنی ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن بھی اسی مقصد سے کرتے ہیں کہ نوکر بننا ہے۔بدقسمتی سے تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ 100 سال پرانا ہی نصاب چل رہا ہے۔ہمارا نصاب تعلیم جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔جس میں تاریخ اسلام، قومی ہیروز، جدید علوم، اسلامی نظریات، مشرقی اور معاشرتی اقدار، تربیت شامل ہوں۔نصاب تعلیم مختصر اور جامع ہونا چاہیے اذہان میں انڈیلنا مقصد نہیں بلکہ تربیت کرنا مقصود ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے، انسانی زندگی کے پہلے پندرہ سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس میں اس کی شخصیت جیسی بنادی جاتی ہے، باقی عمر تقریباً وہی چلتی ہے۔” یہی وجہ ہے کہ قوم سازی میں نصاب کا بہت بڑا کردار ہے۔ان سارے حقائق کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نصاب تعلیم کا مقصد نہ صرف بہترین اور اپ ٹو ڈیٹ تعلیم دینا ہے بلکہ نئی نسل کو اخلاقی تربیت بھی دینی ہے تاکہ جہاں وہ ایک قابل پروفیشنل بنیں وہیں اپنے تابناک ماضی سے روشناس ہوکر ایک بہترین انسان بھی بنیں۔ وہ صرف کاپی پیسٹ کی مشین نہ ہوں بلکہ یہ نصاب اِن کو سوچنے کے نئے زاویے دے اور ان میں مطالعہ، تحقیق اور غور وفکر کی عادت بھی ڈالے

تحریر : ملک سعادت نعمان

Share this:
Call
Previous Post صرف ایک کال
Next Post نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو استعمال کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ
Rana Sanaullah

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.