geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلامتی کونسل : ماسکو کے خلاف بھرپور مذمت کا اظہار

February 22, 2022 2 1 min read
Security Council
Share this:

 Security Council

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی سلامتی کونسل نے منگل کی صبح روس اور یوکرین کا بحران زیر بحث لانے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس یوکرین ، امریکا ، یورپی یونین اور میکسیکو کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سیاسی امور کی معاون روزمیری ڈیکارلو نے “وسیع دائرہ کار کا تنازع” بھڑکنے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے اجتناب کے لیے کام کرنا لازم ہے۔ خاتون معاون نے یوکرین کے مشرق میں روسی افواج کے تعینات کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ اقوام متحدہ یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اراضی کی خود مختاری، سلامتی اور وحدت کو سپورٹ کرتی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس گرینفیلڈ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کا یہ دعوی کہ یوکرین کے مشرق کا رخ کرنے والی افواج کا مقصد “امن کا تحفظ” ہے ،،، یہ محض “بکواس” ہے۔

اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب نکولا ڈوریوور کا کہنا ہے کہ روس کا فیصلہ اس کے مغربی پڑوسی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔ نکولا کے مطابق ان کا ملک یوکرین کی سپورٹ کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسی طرح برطانیہ کی خاتون مندوب نے بھی اس اندیشے کا اظہار کیا کہ یوکرین پر حملے سے انارکی اور تباہی کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ ماسکو کے خلاف بڑی اقتصادی پابندیوں کا پیکج تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا کہنا ہے کہ اولین ترجیح جارحیت میں کمی لانا اور یوکرین اور خطے میں امن کو یقینی بنانا ہے۔

برازیل کے مندوب نے بھی زور دیا کہ جارحیت میں لائی جائے اور بحران کے حل کے واسطے سفارتی کوششوں کو سپورٹ کیا جائے۔

چین کے مستقل مندوب کے مطابق تمام متعلقہ فریق تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

البتہ روس کے مندوب ویسلے نیبنزیا نے یوکرین کے حوالے سے امریکا اور مغربی ممالک کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں مغربی ممالک منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگانسک اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں یوکرین کی بم باری کے سبب 20 ہزار شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔ روسی مندوب کے مطابق مذکورہ دونوں علاقوں نے 2015ء میں اپنی خود مختاری کا اعلان کر دیا تھا۔

تاہم ماسکو نے آج سے پہلے ان کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

یوکرین کے مندوب سرگئی کیسلٹسیا نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دونوں علاقوں کی خود مختاری تسلیم کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دے۔ یہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو گا۔

Share this:
Tayyip Erdoğan
Previous Post ہم افریقی بھائیوں کو ان کے مستقبل کی مل کر نشاط کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں، صدر ایردوان
Next Post ملک کو غربت سے نکال دیا تو اعتماد سے خدا کا سامنا کر سکوں گا، وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.