geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہشت گردی کا منطقی انجام

February 26, 2022 3 1 min read
Terrorism
Share this:

Terrorism

تحریر: الیاس محمد حسین

وہ کئی ماہ بعد اپنے گھر والوں سے ملنے جارہا تھا بچوں کی پسندیدہ چیزیں خریدنے کیلئے شہر کے بارونق بازار میں شاپنگ کررہا تھا کہ اچانک ایک دل دہلا دینے والا دھماکہ ہوا اس کے بعد اسے کچھ خبر نہ تھی کیا ہوا ہوش آیا تو معلوم ہو ا درجن بھر افراد لقمہ ٔ اجل بن گئے اور وہ خود عمر بھر کیلئے معذور ہو چکا تھا ایسے واقعات پاکستان میں معمول بن چکے ہیں انتہا پسند اتنے شقی القلب ہیں ان کو بچوں ،بوڑھوں ،خواتین نو جوانوں الغرض کسی پر ترس نہیں آتا ۔ پاکستان ایک طویل عرصہ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔

پاک فوج ہر قسم کے ایکشن کیلئے پوری طرح تیارہے بڑی کامیابی سے اپریشن ردالفساد جاری ہے اور شنیدہے کہ یہ ملٹری ایکشن آخری انتہا پسند اور دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا اس لئے حالات کی سنگینی کو ملحوظ ِ خاطررکھا جائے عوام کی اکثریت کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات جمہوریت کوناکام بنانے کی سازش بھی ہو سکتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ خودکش حملے کرنے والے اسلام کوبدنام کررہے ہیں دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلا م تو سلامتی کا درس دیتا ہے خودکش حملوں سے خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔

دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی عالمی سازش بھی ہو سکتی ہے، بم دھماکے،خودکش حملے اوردہشت گردی کے واقعات سے ہر شہری سہما ہوا ہے کہ نہ جانے کب کاکیا ہو جائے اس لئے ہرپاکستانی وطن کی سلامتی کیلئے دعاکرتا پھررہاہے اور موجودہ حکومت بھی ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پر عزم ہے انتہا پسندچھوٹی سوچ کے مالک ہیںحکومتی رٹ تسلیم کرلیں جب تک ایک بھی محب وطن زندہ ہے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ،اسلام تو امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دہشت گرداسلامی تشخص کو مسخ کر رہے ہیں۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ جمہوریت کو مستحکم بنا کرا نتہا پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے عوام تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت کریں تا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے یہ بات پیش ِ نظررکھی جائے کہ اسلام ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے خودکش حملہ آور اپنے رویہ پر نظرثانی کریںتو امن وامان ہو سکتا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی واقتصادی استحکام نہیں چاہتے وزیر اعظم عمران خان نے توواشگاف الفاظ میں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرارددیا ہے۔

انہوں نے بھی کہا ہے کہ اس بارے ٹھوس ثبوت موجود ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکی گرفتاری نے بھی بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا ہے سرحدپار سے سیکورٹی فورسزپر حملے،لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں،بلا اشتعال سرحدی علاقوں پر شہریوںپر بم باری و فائرنگ اور سندھ بلوچستان صوبوں میں عصبیت کو ہوا دینا سب کی سب پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہیں جن کے خلاف پاکستانی افواج اور شہری مسلسل نبرد آزما ہیں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو نے سے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں ہر محب ِ وطن کی خواہش ہے کہ حکومت دہشت گردی کوسختی سے کچل ڈالیجس سے ہزاروںبے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کا حال بھی براہے اس لئے آخری دہشت گردکے خاتمے تک پاک فوج کا اپریشن جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے اس وقت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اس میں کسی شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:
Opposition
Previous Post کیا ہم بھی سچ نہ بولیں
Next Post اپوزیشن نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے، شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.