geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاسی بونے

March 8, 2022 3 1 min read
Politics Power
Share this:

Politics Power

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

آجکل وطن عزیز پر سیاسی بونوں کی حکومت اپنے جوبن پر ہے آپ کوچہ اقتدار کے لیڈروں کو یا اپوزیشن کی صفوں پر نظر ڈالیں تو دونوں طرف عوام ہی پستے نظر آرہے ہیں عوام بیچارے ایسی اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں کہ اگر سامنے کھائی ہے تو پیچھے کنواں نظر آتا ہے ایسا جیسے آسمان سے گرا کھجور میںاٹکا۔موجودہ حکمرانوں نے آل شریف اور زرداری کی لوٹ مار کی دن رات جگالی کر کے عوام کو دیر تک بے وقوف خوب بنا لیا لیکن جب اِن کی کار کردگی پر نظر ڈالیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے پاکستان کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ دانشور اور کالم نگاروں کی بھی اپنی اپنی وابستگیاں ہیں جو اپنے من پسند لیڈروں کی مدح صرائی میں اپنی توانائیاں خرچ کر تے نظر آتے ہیں ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار کے بعد جب تبدیلی کا خوب راگ الاپا گیا تو عوام نے اِن کو نجات دہندہ سمجھ کر اِن کو کوچہ اقتدار سونپ دیا لیکن اب عوام اپنی حماقت پر ماتم کناں ہیں کہ یہ ہم سے کیا غلطی ہو گئی کیونکہ وہی اندازِ حکومت وہی طرز عمل ۔حکمرانی وعدوں میں رنگینی ضرور تھی مگر عمل میں بے رنگی وعدے ایسے کہ مرنے کو دل کر ے لیکن جب فیصلے کرتے ہیں تو دیوار میں سر مارنے کو دل کرتا ہے اِن سیاسی بونوں کا بغور مشاہدہ کریں تو اِن کی چالاکی نظر آتی ہے۔

عوام کے خوابوں اور نفسیات سے کھیل کر کوچہ اقتدار پر قابض ہو ئے یہ سیاسی بونے جانتے ہیں عوام کن نعروںوعدوں سے متاثر ہو تے ہیں یہ ان کو ایسے ہی نعروں کے ساتھ الاپنا شروع کر دیتے ہیں ۔ آج کل تو ہماری سیاست اُس طوائف کی طرح تماش بینوں میں گھر چکی ہے جس کا ہر طرف مذاق ہی اڑایا جارہا ہے عجیب و غریب ڈرامہ بازیاں مضحکہ خیزیاں چل رہی ہیں سیاست جو کسی دور میں پیغمبری مشن کا درجہ رکھتی تھی وہ آجکل کے مداری مسخروں کے ہاتھ میں آگئی ہے آج کل ان مداری سیاسی مسخروں کا راج ہے اگر کوئی عوامی درد رکھنے والا سنجیدہ کو چہ سیاست میں قدم رکھ بھی دے تو اُس کا حشر ایسے ہی ہو تا ہے جو لڑکوں بالوں کی محفل میں سفید ریشوں کا ۔گئے وقتوں میں سیاست عوامی درد سوچ پجار کا نام تھا اب لوٹ مار بلکہ بنکوں کو ڈکارنے کا نام رہ گئی ہے سیاست کے اصولوں پر کاربند بھی اب چوروں ڈکیتوں کے قبضے میں ہیں سیاست سنجیدگی بردباری کا نام تھی اب بد نامی کا نام بن کر رہ گئی ہے۔

سیاست حالات کو سدھارنے کا کام کرتی تھی اب ذاتی مفادات کی رکھوالی کا نام بن کر رہ گئی ہے سیاست ایک فلسفہ تھی اب ایک لطیفہ بن کر رہ گئی ہے سیاست پہلے عوام کی فکری راہنمائی کرتی تھی اب گالی گلوچ دوسروں کو ذلیل کرنے کانام بن کر رہ گئی ہے جس طرح تاریخ کے مختلف ادوار میں اقوام کو زوال آتا ہے اُسی طرح آجکل ہمارے ملک میںبھی سیاست زوال ‘گالی گلوچ مفادات پرستی کا نام بن کر رہ گئی ہے یہ کہاں کے لوگ ہیں کس سیارے سے آتے ہیں عقل حیران رہ جاتی ہے غور کریں تو اِن چہروں کے پیچھے آپ بلیک میلر چور ڈاکو سمگلر رسہ گیر مفرور ملزم تھانوں کے ٹاوٹ جگا ٹیکس وصول کرنے والے پارٹیاں بدلنے کے چیمپیئن کمیشن خور بنک ڈکارنے والے علم دشمن مفاد پرست نظر آئیں گے جن کی رگوں میں عام انسانی خون نہیں بلکہ زمانہ قدیم کے فرعون کا خون گردش کر تا نظر آئے گا جو اِس دھرتی پر خدا کے نظام کی بجائے اپنی خدائی ہی دیکھنا پسند کر تے عوام بیچارے ایسے لوگوں سے اپنے مسائل کا حل مانگتے ہیں جو اِن مسائل کی خود جڑ ہیں۔

ان سے مسائل کے حل کی توقع ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلی بٹھا دی گئی ہو موجود سیاستدانوں نے تو کوچہ سیاست کو بلکل بانجھ کرکے رکھ دیا ہے ماضی میں پھر بھی کچھ بہتر لوگ تھے جن سے آپ اختلاف ضرور کرسکتے تھے لیکن وہ ان میں اکثریت اہل علم کی تھی جو دماغ رکھتے تھے ملکی و غیر ملکی حالات کی جان پہچان رکھتے تھے وہ کوچہ سیاست کے اصولوں کو بازاری جنس نہیں بلکہ کسی حد تک عوامی خدمت سمجھتے تھے کچھ اقدار و روایات کے حامل تھے وہ کسی حادثے کی پیداوار نہیں بلکہ فطری رجحان کے بعد سیاست کے میدان میں آئے تھے اگر آپ ان کا موازنہ کریں تو ان کی خامیوں کی بجائے ہمیں خوبیوں کا پلڑا بھاری نظر آئے گا اورآجکل بد قسمتی سے ہم جن کی سیاست کے رحم و کرم پر سانس لے رہے ہیں تو یہی احساس ہو تا ہے جانے کس جرم کی سزا پائی ہے آپ ماضی کے سیاستدانوں پر نظردوڑائیں تو سیاست کی صف میں کتنے معتبر باذوق وضع دار لوگ نظر آتے ہیں لیاقت علی خان ‘مولانا آزاد ‘مولانا محمد علی جوہر ‘گریٹ قائد اعظم ‘خواجہ ناظم الدین ‘مولانا مودودی ‘ مفتی محمود صاحب ‘ چوہدری محمد علی ‘ نواب زادہ نصر اللہ خان ‘ ممتاز دولتانہ ‘ حسین شہید سہروردی ‘ قاضی محمد عیسی ‘ فاطمہ جناح ‘ مولوی فرید احمد یہ لسٹ اِس سے بھی طویل ہو سکتی ہے اِن لوگوں کے نظریہ سیاست سے آپ ضرور اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یہ گمان بھی نہیں کر سکتے کہ یہ تجارت کے لیے کوچہ سیاست میں آئے۔

اِن لوگوں نے اپنی زندگیاں اِس بازار میں صرف کردیں آپ ماضی کے حکمرانوں کے ادوار نکال کر دیکھ لیں کہ وہ بڑے عہدوں کے بعد کس طرح گمنامی کی زندگی میں چلے گئے لیکن آجکل حکمرانوں کو دیکھ لیں جو جب چاہیں جوکرتے ہیں کبھی غزالی افلاطون سقراط ارسطو رازی سعدی کی زبان بولتے نظر آئیں گے خود کو کوہ ہمالیہ سے بلند مانیں گے لیکن جب اِن کی کرسی لڑکھڑانے لگتی ہے دیا یا پھر اِن کو کوچہ اقتدار کی بو آنے لگتی ہے تو کس طرح یہ باتوں کے سنیاسی بونوں کی شکل اختیار کر کے مخالفین کے گھروں کے طواف کرتے نظر آتے ہیں اب اِن کی عام حالات میں تقریریں بڑھکیں باتیں تکبر غرور دوسروں کو روندنے کے جذبات دیکھیں لیکن جب اقتدار کھونے کا خوف اور اقتدار پانے کا وقت آتا ہے تو یہ اخلاق اقدار اصولوں سے آزاد ہو کر کس طرح ادھر اُدھر ووٹ مدد کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اِس مشکل وقت میں آپ ان کے اصلی قد و قا مت کردار اصولوں کی سیاست کا تماشہ دیکھ سکتے ہیں اقتدار کے جھولے جھولنے سے پہلے اِن کے بیانات اور تقریریں پھر اقتدار کے کوٹھے پر قبضے کے بعد چالاکیاں لفظوں کی جادوگریاں دیکھ کر عام انسان حیرت سے سوچتا ہے کہ یہ وہی اصولوں اور عوام کی محبت کے دعوے دار ہیں لیکن اب خوف کے عالم میں کس طرح سیاسی بونوں کی طرح دشمنوں کے ڈیروں پر دامن مراد پھیلائے کھڑے نظر آتے ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Women Day
Previous Post خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
Next Post یوکرین روس جنگ امریکہ پسپا
Ukraine Russia War

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.