geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کی جوابی کارروائی، عراق میں مبینہ اسرائیلی اہداف پر حملہ

March 14, 2022March 14, 2022 0 1 min read
Iran Israel Attack
Share this:

Iran Israel Attack

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) رواں ہفتے کے آغاز پر اسرائیل نے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا تھا جب کہ اتوار کو عراق میں مبینہ اسرائیلی اہداف کے خلاف ایرانی کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ امریکہ نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے عراق کے کرد علاقے کے صدر مقام اربیل میں میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا پر یہ اعتراف اتوار کو نشر کردہ رپورٹوں میں کیا گیا۔ قبل ازیں تیرہ مارچ کی صبح بارہ میزائلوں سے مبینہ اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ‘اسٹریٹیجک سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے

ایران کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب عالمی قوتوں کے ساتھ سن 2015 کی جوہری ڈیل کو بحال کرنے کے لیے سفارتی کوششیں ایک اہم موڑ پر کھڑی ہیں۔ اس ڈیل کا مقصد ایران سے یہ یقین دہانی لینا ہے کہ وہ اپنے متنازعہ جوہری و میزائل پروگراموں کو عالمی قوتوں کے ساتھ طے شدہ شرائط کے تحت محدود رکھے گا۔ اس کے بدلے میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کی جانی ہیں۔ اس ترمیم شدہ معاہدے کا مسودہ تقریبا مکمل ہے مگر روس کی جانب سے آخری لمحے پر ایک مطالبے کے بعد اب مذاکراتی عمل رک گیا ہے۔

اربیل میں ایرانی میزائلوں نے جس مقام کو ہدف بنایا، وہ در اصل امریکی قونصل خانے کی ایک نئی عمارت ہے۔

اس حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا مگر کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کر دی ہے کہ حملے میں کوئی امریکی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ساتھ ہی اس حملے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دھمکی بھی دی ہے کہ ‘اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے دن شام میں ایک اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو فوجی مارے گئے تھے اور ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

عراق اور شام اکثر اوقات ایران اور امریکا کے ایک دوسرے کے خلاف حملوں کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروہوں نے دونوں ہی ملکوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ واشنگٹن بھی وقفے وقفے سے ایرانی اہداف کے خلاف کارروائیاں کرتا آیا ہے۔

سن 2020 میں امریکی افواج نے بغداد میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی فوجی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے رد عمل میں ایران نے امریکی دستوں کے خلاف کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں کوئی امریکی فوجی ہلاک تو نہیں ہوا تھا تاہم کئی کو سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

Share this:
Tax
Previous Post گلگت بلتستان نے براہ راست ٹیکس سے استثنیٰ مانگ لیا
Next Post روس دشمن نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے: یوکرینی صدر
Volodymyr Zelenskyy

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.