geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری

March 15, 2022 1 1 min read
Nadia Khan and Sharmila Farooqi
Share this:

Nadia Khan and Sharmila Farooqi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کر دیا۔

رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ’بے شرم عورت‘ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو 50 ملین (5 کروڑ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا ’’میں بات کرنا چاہوں گا کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کے بارے میں جس دعویٰ کیا گیا تھا کہ نادیہ خان نے میڈم شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ 40 منٹ لمبی ویڈیو ہے جو کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی تھی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہا میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہو کہ میڈم نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہو اور اپ لوڈ کیا ہو۔ اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ نظر آئے۔

عمران ریاض نے مزید کہا جہاں تک بات ہے طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی تو اس کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔ لہذا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے‘‘۔

ویڈیو کے کیپشن نے عمران ریاض نے کیس کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا صرف اسی صورت میں جرم بن جاتا ہے جب ایسی ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا اور بدنام کرنا ہو۔

سر براہ ایف آئی اے نے کہا نادیہ خان ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر آئیں اور ایف آئی اے کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

دوسری جانب اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے ہتک عزت کے دعوے میں بری ہونے کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد نادیہ خان نے بھی جوابی ردعمل میں شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

Share this:
Karachi Test
Previous Post کراچی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو 506 رنز کا ہدف
Next Post میزائل فائر معاملہ: امریکہ بھارت کے اور چین پاکستان کے موقف کا حامی
Missile Fire

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.