geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین اپنے دوست روس کی مدد کے لیے کیا کچھ داؤ پر لگا سکتا ہے؟

March 16, 2022 3 1 min read
Vladimir Putin and Xi Jinping
Share this:

Vladimir Putin and Xi Jinping

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں چین سے فوجی مدد طلب کر لی ہے اور چین نے اس کا جواب اثبات میں دیا ہے۔ دوسری جانب چین اور روس دونوں نے ہی اس خبر کی تردید کی ہے۔ لیکن کیا چین روس کی مدد کرنے کا خطرہ مول لے سکتا ہے؟

چین نے امریکی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ‘غط معلومات‘ پھیلا رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود چین اور روس کے درمیان تعاون کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ چین نے حال ہی میں روس کو ‘اپنا اہم ترین اسٹریٹیجک ساتھی‘ قرار دیا تھا۔ سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ چین اپنے اس دوست ملک کی مدد کے لیے کتنا آگے جا سکتا ہے؟
امریکہ نے کیا کہا ہے؟

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے چین سے فوجی مدد طلب کی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یوکرین جنگ میں بیجنگ فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہو گا اور روس پر مغرب کی مسلط کردہ شدید پابندیوں کے توڑ کے لیے معاشی حمایت بھی فراہم کرے گا۔ روس نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے لیکن اس کے باوجود پیر کو روم میں ہونے والی میٹنگ میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے چینی خارجہ پالیسی کے سینئر مشیر یانگ جیچی کو اس طرح کی حمایت فراہم کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

امریکہ چینی حکومت کے ارادوں سے ہوشیار رہنا چاہتا ہے اور وجہ یہ ہے کہ صدر شی جن پنگ نے روسی حملے پر تنقید کرنے یا اس کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے دوری اختیار کر لی تھی کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہونے چاہئیں اور قومی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
چین کونسی امداد فراہم کر سکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق چین جنگی جہاز یا ٹینک تو فراہم نہیں کرے گا لیکن بندوقوں کی گولیاں اور کھانے جیسی چھوٹی اشیاء فراہم کر سکتا ہے۔ سابق امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار اور اب سنگاپور کے ‘لی کوان یو سکول آف پبلک پالیسی‘ سے وابستہ ڈریو تھامسن کا اس حوالے سے کہنا تھا، ” شاید چین اس تنازعے کے وسط میں ہائی پروفائل ہتھیاروں کی روس کو فروخت سے بچنا چاہتا ہے۔ اس طرح بیجنگ پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔‘‘

تھامسن کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ اسپیئر پارٹس، استعمال کی اشیاء، گولہ بارود اور دوہری استعمال کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے زیادہ تیار ہو گا کیوں کہ اس طرح پابندیوں کی خلاف ورزی بھی نہیں ہو گی اور وہ بین الاقوامی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے سے بچا رہے گا۔

مثال کے طور پر روسی ہیلی کاپٹر اسٹنگر جیسے پورٹیبل اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلیئرز (حرارت پیدا کرنے والے شعلے، جو میزائل کا رخ تبدیل کرتے ہیں) استعمال کرتے ہیں۔ تھامسن کے مطابق اگر روسی نظام سے ہم آہنگ ہوں تو چین روس کو ایسے فلیئرز فروخت کر سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے لوئی انسٹی ٹیوٹ میں انٹرنیشنل سکیورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر سیم روگیوین کہتے ہیں، ”واشنگٹن کے انتباہات کے پیش نظر چین بہت ہی بنیادی قسم کی اشیاء فراہم کرنے میں شامل ہو گا، جیسے کہ فوجیوں کے لیے راشن پیک وغیرہ۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے مختصر وقت میں چینی ہتھیاروں کو اپنی مسلح افواج میں ضم کرنا روس کے لیے عملی طور پر ناممکن ہے۔
کیا چین ایسا کرے گا؟

چینی اور غیر چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چین کے لیے روس کی فوجی مدد کرنا ناممکن نہیں ہے لیکن بہت سے عوامل ایسے ہیں کہ چین ایسا کچھ کرنے سے گریزاں ہی رہے گا۔

بیجنگ کی رینمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر شی ین ہونگ کہتے ہیں، ”چین بہت محتاط رہے گا اور اپنی کسی ایسی امداد سے بچنے کی پوری کوشش کرے گا، جو یوکرین کے میدان جنگ میں استعمال ہو۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”چین کا یوکرین میں روسی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔‘‘

روگیوین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یوکرین میں روس کی مدد کرنے میں چین کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمزور روس چین کو اسٹریٹیجک اور اقتصادی فوائد دے سکتا ہے۔

ڈریو تھامسن کے مطابق چین کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ اس کی مدد سے یہ تنازعہ طویل ہو لہذا اس کی ہر مدد ‘ناپ تول کر اور پیمانہ بند‘ ہو گی۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار
Next Post روس کا امریکی صدر اور کینیڈین وزیراعظم پر پابندی کا اعلان
Justin Trudeau and Joe Biden

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.