geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملتان ٹیسٹ: ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی کمر توڑ دی، 66 رنز پر 8 آؤٹ

January 18, 2025 2 1 min read
**ملتان ٹیسٹ: ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی…
Share this:

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ پاکستان کی ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ بھی مشکلات کا شکار رہی۔ مہمان ٹیم نے صرف 66 رنز کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوا دیں، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ساجد خان نے ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں، جن میں میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر، کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔ ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو مزید تباہ کر دیا۔ انہوں نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر، ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6، 6 رنز پر، جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلین بھیجا۔

پاکستان کی اننگز کے حوالے سے، ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ تاہم، کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کے لیے اچھا نہیں رہا۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 7 رنز پر آؤٹ ہوئے، جب کہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رضوان کے بعد کریز پر آنے والے نعمان علی صفر پر چلتے بنے، جب کہ خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے 11، بابر اعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہو رہا ہے، جہاں گیند بازوں نے بیٹرز کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کی باقی بیٹنگ لائن کس طرح پاکستانی بولرز کا مقابلہ کرتی ہے اور کیا وہ اس پریشانی سے باہر نکل سکتی ہے۔

Share this:
**سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی گرفتاری کی…
Previous Post سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی گرفتاری کی خبریں مسترد
Next Post موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمیت 2 اسمگلر گرفتار
**موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمیت…

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.