geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ دوستانہ رویہ قابل مذمت ہے: معین خان

January 28, 2025 0 1 min read
**پاکستانی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ دوستانہ رویہ قابل…
Share this:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے قومی کھلاڑیوں کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ضروری حد تک دوستانہ تعلق پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

معین خان نے اداکارہ اشنا شاہ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی کھلاڑیوں کے مابین اسٹیڈیم میں رویے پر تنقید کی۔

اشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز کو ہمسائے ملک سے بھی بہت زیادہ محبت ملتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز لیتے ہیں لیکن جواب میں بھارت کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ویسا پیار نہیں ملتا، تو ایسا کیوں ہے؟

جواب میں معین خان نے کہا کہ “مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، میرا تمام بھارتی کھلاڑیوں سے باعزت تعلق ہے لیکن ایک وقت تھا کہ ہماری ٹیم بھارت سے بہت آگے تھی، آج ان کی ہے۔ ہمارے وقت میں سینئر کھلاڑی اور کپتان ہمیں بات تک کرنے سے منع کرتے تھے۔”

انہوں نے اس کا جواز پیش کیا کہ “ایسا کرنے سے حریف ٹیم پر دباؤ رہتا ہے، اگر آپ ضرورت سے زیادہ کسی سے فرینڈلی ہوں گے تو وہ آپ کو اپنے لیول کا نہیں سمجھے گا اور آپ ذہنی طور پر خود کو کمزور تصور کریں گے۔”

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ “ہمارے بھی بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور آج بھی ہیں لیکن میدان پر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میرا کوئی پسندیدہ کھلاڑی آرہا ہو تو میں اس کا بیٹ چیک کرنے لگوں، ہمارے کھلاڑی منفی پیغام دیتے ہیں جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔”

معین خان نے مزید کہا کہ “میں جب کبھی کسی عہدے پر رہا ہمیشہ یہی کوشش کی کھلاڑیوں کو سمجھاؤں کہ یہ رویہ نہ اختیار کریں، خود وسیم اکرم بھی کرکٹرز کے رویے پر ناراض رہتے ہیں، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے کھلاڑیوں کو بھی میدان پر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ مذاق کرتے یا بیٹ چیک کرتے اور سیلفی بنواتے نہیں دیکھا۔”

Share this:
**26 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کا فل بنچ…
Previous Post 26 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کا فل بنچ ہی سماعت کرے گا
Next Post ٹی ایف 1 کی سابق موسمیات کی میزبان کیتھرین لیبورڈ کا انتقال
ٹی ایف 1 کی سابق موسمیات کی میزبان کیتھرین لیبورڈ…

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.