geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

July 31, 2026 5 1 min read
Pakistan to Gradually Deregulate Petroleum Sector
Share this:

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر کو بتدریج ڈی ریگولیٹ کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مسابقت کو فروغ دینا، شفافیت کو بہتر بنانا اور صارفین کو بہتر نرخ اور خدمات فراہم کرنا ہے یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں کیا گیا۔

قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی سفارش

ذرائع کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران تیل کی قیمتوں کے لیے ہفتہ وار نظرثانی کا طریقہ کار اپنانے کے بعد اب شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے کریک اسپریڈ کو 70 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 35 سے 40 ڈالر فی بیرل کے درمیان لایا جائے۔

آئی ایف ای ایم اصلاحات اور ڈیپو پوائنٹس میں کمی

ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) اصلاحات کے تحت یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیپو پوائنٹس کی تعداد 22 سے کم کرکے 11 کر دی جائے۔ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ڈی ریگولیشن کے ذریعے موثر مسابقت صارفین کو نمایاں فوائد پہنچا سکتی ہے۔

ہائی آکٹین فیول پہلے سے ڈی ریگولیٹڈ

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (ایچ او بی سی) فیول کی قیمتیں پہلے ہی ڈی ریگولیٹڈ ہیں، جس سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں پر مقابلہ کرنے اور بہتر خدمات پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ عہدیداروں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں لبرلائزیشن نے سخت حکومتی کنٹرول کی جگہ مسابقت کو فروغ دیا، وہاں اس کے نتیجے میں کم قیمتیں، بہتر خدمات اور جدت میں اضافہ ہوا۔

مرحلہ وار منتقلی پر اتفاق

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں شرکاء نے موجودہ کنٹرولڈ قیمتوں کے نظام سے ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ بیسڈ ماڈل کی جانب مرحلہ وار منتقلی پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹیوں نے پیٹرولیم قیمتوں کے فریم ورک پر سفارشات پیش کیں، جبکہ کے پی ایم جی نے علاقائی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں اور ٹیکس ڈھانچوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

روزانہ قیمتوں کا فارمولا اور شفافیت

شرکاء نے مجوزہ یومیہ قیمتوں کے فارمولے اور غیرضروری قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ڈیش بورڈ کو فعال کر دیا ہے جہاں روزانہ پیٹرولیم کی قیمتیں، قیمتوں کا فارمولا اور متعلقہ پلاٹس ڈیٹا عوام کے لیے دستیاب ہے، جس سے شفافیت مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور

علی پرویز ملک نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شفافیت، ٹریس ایبلٹی، آپریشنل کارکردگی اور احتساب کو بہتر بنانے کے لیے پیٹرولیم سپلائی چین کو مکمل طور پر ڈیجٹلائز کرنے کا پابند بنایا جانا چاہیے۔

نئی کمپنیوں پر پابندی کا جائزہ

کمیٹی نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی اور اس کے مسابقت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ کے ڈھانچے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئی ایف ای ایم پول میکانزم پر بھی ایک جامع نظرثانی کی ضرورت ہے۔

ونڈ فال ٹیکس پر مشاورت کا فیصلہ

اجلاس میں ونڈ فال ٹیکس کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی، جس پر فیصلہ ہوا کہ وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پیٹرولیم ڈویژن باہمی مشاورت کریں گے اور کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Share this:
Trump’s ‘Board of Peace’ Reaches Historic Gaza Disarmament and Withdrawal Deal
Previous Post ٹرمپ کا تاریخی اعلان: غزہ میں حماس کی مکمل تخفیف اسلحہ اور اسرائیلی انخلاء کا معاہدہ طے
Next Post یکم اگست کے اختتام ہفتہ پر نارمنڈی جانے والے مسافروں کے لیے بری خبر، ایس این سی ایف کی اچانک ہڑتال نے چھٹیاں کر دیں متاثر
SNCF Strike Disrupts August Holiday Travel to Normandy

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.