geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماتینیوں میں خودکشی کے واقعات: وزیراعظم کے دفتر میں سنگین بحران

August 3, 2026August 3, 2026 2 1 min read
Matignon Suicide Scandal: PM's Office Under Investigation
Share this:

فرانس کے وزیراعظم کے دفتر (ماتینیوں) میں حالیہ مہینوں کے دوران پیش آنے والے دو خودکشی اور دو خودکشی کی کوششوں کے واقعات نے انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ فرانس انٹر کی پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی خدمات میں تعینات دو اہلکاروں نے مارچ 2026 میں اپنی جان لے لی، جبکہ دو دیگر افراد نے خودکشی کی کوشش کی۔

ان واقعات کے بعد تین داخلی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، جبکہ پیرس کی پبلک پراسیکیوشن نے بھی ابتدائی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ انکوائری بریگیڈ آف ریپریشن آف کرائمز اگینسٹ پرسنز (BRDP) کے حے کی گئی ہے۔

## کام کا ماحول انتہائی خراب

ماتینیوں کی خدمات ریاستی انتظامیہ کا ایک اہم لیکن غیرمعروف حصہ ہیں، جن کا بنیادی کام حکومتی پالیسیوں کی تشکیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی مہینوں سے وہاں کام کا ماحول انتہائی زہریلا ہو گیا تھا۔ یہاں تک کہ 25 جون کو کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 40 کو فعال کیا گیا، جس کے تحت کسی بھی سرکاری اہلکار کو کسی جرم یا خلاف ورزی کی معلومات فوری طور پر پراسیکیوٹر تک پہنچانا لازمی ہے۔

اسی دن، خودکشی کی کوشش کرنے والی دو خواتین اہلکاروں میں سے ایک نے ہراسانی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ ان کی وکیل کرسٹیل مازا کے مطابق، ان کی مؤکلہ کو “نظرانداز کیا گیا”، “میٹنگز میں بلانا بند کر دیا گیا”، اور “اسکول میں ہراساں کیے جانے والے بچے کی طرح طعنے دیے گئے”۔ انہیں تہہ خانے کے ایک کمرے میں تنہا بٹھا دیا گیا، جہاں انہیں دورانِ کام شدید جسمانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

## شکایات کا کوئی اثر نہیں

اس اہلکار نے اپنے اعلیٰ افسران، کمپنی ڈاکٹر اور وگی سوفرنس پروگرام سے متعدد بار شکایت کی، جو 2022 میں ماتینیوں میں انتظامی ظلم و ستم کی شکایات کے بعد تشکیل دیا گیا تا۔ لیکن انہیں صرف ایک ہی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا شعبہ تبدیل کر لیں۔ ان کی وکیل کہتی ہیں، “مسئلہ آخر کار خود ان پر ہی آن پڑا۔”

اپریل کے آخر میں ان اہلکار کو خودکشی کے خطرے کے باعث ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ اس انتہائی صورتحال نے عملے کے ایک نمائندے کو مجبور کیا کہ وہ جون میں دفعہ 40 فعال کر کے پراسیکیوٹر سے رجوع کریں، “غیرمعمولی سنگینی کے عناصر” کی بنیاد پر۔

## تنہا کیس نہیں

یہ معاملہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ اکتوبر 2025 میں، ایک اور شعبے کی خاتون اہلکار نے اپنے کام کی جگہ پر خودکشی کی کوشش کی۔ مارچ 2026، ایک پروجٹ مینیجر نے گھر سے کام کرتے ہوئے خودکشی کر لی، جسے فرانس انٹر کے مطابق “انتظامی خرابیوں کے تناظر” میں دیکھا جا رہا ہے چند دن بعد، سیکرٹریٹ جنرل آف دی گورنمنٹ (SGG) کے ایک اہلکار نے بھی “کام پر دباؤ کی شناخت شدہ صورتحال” میں اپنی جان لے لی۔

## نظامی مسئلہ

یہ تمام واقعات اس انتظامیہ کے اندر بڑے پیمانے پر خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ماتینیوں کے ایک ذریعے نے فرانس انٹر کو بتایا، “ہم نے ایک حد عبور کر لی ہے۔ یہ سلسلہ ایک نظام کی شکل اختیار کر چکا ہے، آخر کار ہمیں اس کا احساس ہوا۔”

اس اہلکار نے گزشتہ برسوں کی سیاسی عدم استحکام اور دو سال میں چار وزرائے اعظم (گیبریل اٹل، مشیل بارنیئر، فرانسوا بائرؤ اور سیبسٹین لیکورنو) کے آنے جانے کو بھی اس کی ایک وجہ قرار دیا، جس سے ٹیموں اور طریقہ کار میں مسلسل تبدیلیاں آئیں۔ تاہم، مزید نظامی مسائل بھی سامنے آئے ہیں، میں بجٹ میں کٹوتی، عملے میں کمی اور محکموں میں انتہائی مسابقتی ماحول شامل ہے۔

ماتینیوں کے پریس آفس نے فرانس انٹر کو بتایا کہ “نفسیاتی سماجی خطرات کی روک تھام وزیراعظم کی خدمات کی ترجیح ہے۔” حالیہ خودکشیوں اور خودکشی کی کوششوں پر کئی داخلی تحقیقات جاری ہیں۔ فرانس انٹر کے مطابق، یونین تنظیموں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ماتینیوں میں نفسیاتی سماجی خطرات پر ایک وسیع تر تحقیقات کی جائیں، جو کسی بیرونی ادارے سے کرائی جائے۔

Share this:
French Court Rejects Russian Pundit’s Urgent Expulsion Appeal
Previous Post پیرس عدالت کا روس نواز کالم نگار زینیا فیڈورووا کی ملک بدری کے خلاف فوری اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ
Next Post فرانسیسی ستاروں کا آگ متاثرین کے لیے امدادی اقدامات
French Stars Rally to Support Wildfire Victims with Donations

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.